
پارلیمانی نظام کی بجائے صدارتی نظام کی ضرورت؟
اگر جمہوریت کا مطلب صرف اور صرف پارلیمانی نظام لیا جائے اور صدارتی نظام کوہر صورت آمریت گردانا جائے، جب قانون اربوں کی لوٹ مار میں ملوث ہر بڑی مچھلی کے سامنے بے بسی کی تصویر بن جائے مگر سائیکل چور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو،جہاں چند دہائیوں میں
جمعرات 10 مارچ 2016

اگر جمہوریت کا مطلب صرف اور صرف پارلیمانی نظام لیا جائے اور صدارتی نظام کوہر صورت آمریت گردانا جائے، جب قانون اربوں کی لوٹ مار میں ملوث ہر بڑی مچھلی کے سامنے بے بسی کی تصویر بن جائے مگر سائیکل چور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو،جہاں چند دہائیوں میں ملک کی نصف سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہو جائے اور غربت کے تھپیڑوں سے تنگ لوگوں میں خود کشیوں کا رحجان پروان چڑھنے لگے۔ جب بھتہ کی عدم ادائیگی ناقابل معافی جرم بن جائے اور اس جرم کی پاداش میں سینکڑوں بے گناہ افراد کو کیمیکل چھڑک کر زندہ جلا دیا جائے مگر مجرم یونہی دندناتے پھریں جب ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے سزائے موت کی توثیق کے باوجود ہزاروں قاتل سزاء پر عملدرآمد سے بچے رہیں، جب تعلیم غریب کی دسترس باہر ہو جائے اور غریب بے کسی میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو جائے اور بیماری کی صورت میں دوائی کی بجائے ہسپتال سے دھکے اس کا مقدر بنیں،جب بے روزگاری عام ہو اور تعلیم یافتہ نوجوان ترقی یافتہ ملکوں میں گھس کر قسمت آزمائی میں عافیت محسوس کرنے لگیں،جب ٹیکس چوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے کرتوتوں کی بنا پر مہنگائی کا جن بے قابو ہو کر غریب کا جینا محال کر دے، جب سیاست خدمت کی بجائے کاروبار بن جائے، جب نظام جمہور کی بجائے اشرافیہ کے تحفظ اور فروغ تک محدود ہو کر رہ جائے، جب دشمن کو اپنے مذموم ایجنڈے کیلئے ہماری اپنی صفوں سے طاقتور کارندے بکثرت دستیاب ہوں، جب قوم بیرونی چیرہ دستیوں یا ذاتی مفادات کی جنگ کے نتیجے میں اتحاد تنظیم ایمان کی مثال بننے کی بجائے سندھی پنجابی پشتون بلوچ اور مہاجر کے علاوہ سنی شیعہ، بریلوی، وہابی اور دیوبندی یا ذات برادری میں اس حد تک منقسم ہوتی جائے کہ قومی مفاد بھول جائے تو اسے بد نصیبی کی بجائے جمہوریت کا حسن قرار دینا غلط فہمی ہی نہیں نا قابل معافی نا انصافی بھی ہے۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Parliamani Nizam Ki Bajaye Sadarti Nizaam Ki Zarorat is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 10 March 2016 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.