
پولیس کلچر کی تبدیلی کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کا آغاز
عوام اور پولیس کے مابین پائی جانے والی دوریاں ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے جنہیں ختم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے وقتاً فوقتاً مختلف اقدامات اٹھائے جاتے رہے۔ ان اقدامات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے موجودہ ڈی پی او عمر سعید ملک نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے عین مطابق اقدامات اٹھائے ہیں
منگل 18 اپریل 2017

(جاری ہے)
جن سے عہداء براء ہونے کیلئے آپ نے عوام سے مربوط تعلقات یعنی کمیونٹی پولیسنگ کو ایک سیڑھی بنا کر اپنے کام کا آغاز کیا ۔
سب سے پہلے آپ ضلع پولیس افسروں اور ہلکاروں کے ساتھ میٹنگ میں عہد لیا کہ فرض شناسی اور ایمانداری سے کام کرنا ہے۔ رشوت جیسے ناسور کو انصاف کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس ضمن میں معمولی سی کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سیاسی رہنما جو کہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں انہیں انصاف کی فراہمی اور مظلوم کی داد رسی میں اپنا معاون بنایا جائے۔ اس کے بعد اپنے تاجروں، بینک افسروں وکلاء سے میٹنگ کرتے ہوئے ان سے بھی دست تعاون بڑھانے کی درخواست کی اور انہیں بھی سیکورٹی کے امور پر سخت نگاہ رکھنے کی اپیل کی گئی۔ پٹرول پمپس ، بینکس اور مارکیٹ چوکیداروں کو وہاڑی پولیس لائن میں خصوصی تربیت دلوائی گئی ضلع کے دیہی علاقوں میں نمبرداروں سے میٹنگ کر کے ٹھکری پہرہ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تاکہ سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے آپ نے کھلی کچہری کے ذریعے عام سائلین جو ڈی پی او تک رسائی نہیں رکھتے تھے ان کی شکایات براہ راست سماعت کر کے ان کا ازالہ کیا جا سکے ۔پولیس افسران کی پیشہ ورانہ مہارت اور استعداد کار بڑھانے اور تفتیشوں میں شفافیت لانے کیلئے ان کی جوڈیشل افسران سے تربیت کرائی گئی ہے اور تفتیش کے اخراجات کے چیکس بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔ پولیس ملازمین کو اچھا ماحول فراہم کرنے کیلئے پولیس لائنز میں جدید طرز پر نئے میس ہال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ ان کی صحت و تندرستی قائم رہے اور وہ عوام کو درپیش مسائل درست انداز میں بروقت حل کر سکیں۔ اقلیتی آبادی جو کہ ہمارے ملک کا اہم اثاثہ ہیں ان کی عبادتگاہوں کی حفاظت کیلئے ان کے نمائندہ افراد کی سفارشات پر عمل کر کے منظم و مربوط انتظام کیا گیاہے اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پولیس افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ا۔س کے علاوہ جہاں پولیس گاڑیوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کرائی گئی ہے وہاں فلی ائر کنڈیشنڈ اہمبولینس کا بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ پولیس اور عوام یکساں طور پر ایمبولینس سے استفادہ کر سکیں۔ اس طرح ضلعی پولیس ڈی پی او عمر سعید ملک کی قیادت میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ اور چوکس ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میں ایم این اے سعید خان منیس کا کہنا تھاکہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے ۔تاہم وزیر اعلی پنجاب پولیس میں نمایاں تبدیلی کے لیے متعدد اصلاحات کی منظوری دے چکے ہیں اور پولیس کو غیر جانبدار بنانے کے لیے بھرتیوں میں میرٹ پالیسی پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے ڈی پی او عمر سعید ملک نے اجلاس کے دوران بریفنگ بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق پولیس کو عوام دوست بنانے کے لیے پولیس ملازمین کے کام کرنے اور رہنے کی جگہ اعلی معیار کا بنایا جا رہا ہے اور ان کی عزت نفس کو بحال یا جا رہا ہے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
مزید عنوان
Police Culture Main Tabdeeli is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 18 April 2017 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.