
راولپنڈی، پراسرار چاقوبردار کے نرسوں پر حملے
ایک نرس جاں بحق دوسری شدید زخمی علاقے میں خوف واہرس تھانہ مورگاہ خواتین کیلئے نوگوایریاین گیا۔اگرچہ پولیس بھی کوئی اور واردات نہ ہونے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے رتجگے میں رہی لیکن ملزم نے بھی گرفتاری تک پولیس اور اہلیان علاقہ کو اپنی پراسراریت سے خوف تگنی کا ناچ نچائے رکھا۔
پیر 22 اگست 2016

گزشتہ کئی مہینوں سے راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ کے علاقے میں کئی خواتین کو چاقوکے وار کرکے زخمی کرنے کے واقعات ہوتے چلے آرہے تھے لیکن اکثر واقعات میں خواتین کے ورثاء نے تھانے کا رخ کرنے کی بجائے چپ سادھناسی مناسب جانا۔ چند دن قبل نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کی نرس انعم ناز اور ارم شہزادی کو راولپنڈی کینٹ میں شاپنگ کے بعد واپسی پر ہسپتال کے گیٹ کے قریب چاقو کے واروں سے زخمی کیا اس دوران انعم ناز زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ ارم شہزادی بروقت طبی امداد ملنے سے بچ گئی ۔ دونوں نرسیں سرگودھا کی رہائشی تھیں اور فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال سے وابستہ تھیں اس واقعہ کے رونماء ہونے کے بعد راولپنڈی کے پولیس حکام سی پی اواسرار احمد خان عباسی، ایس پی یوٹھوہارمحمد عتیق طاہر، ڈی ایس پی سول لائن سرکل فرحان اسلم ایس ایچ او ملک کوثر کے ہمزرہ پورے علاقے کے دورے کرنے میں مصروف ہوگئے پولیس نامعلوم حملہ آور کی تلاش میں زیروٹالرینس کی پالیسی پر چلنے لگی جب پولیس کے سامنے حملہ آور کی شناخت کیلئے کوئی مدد گار پہلو نہ آیا تو اس کی تفتیش اور گرفتاری کیلئے چھاپے، سرچ آپریشن اندھیرے میں ٹاک ٹوئیوں سے زیادہ کچھ نہ تھے۔
(جاری ہے)
ہسپتال میں زیر علاج نرس ارم شہزادی ہوش میں آئی اور اس ملزم کے حلیہ کے بارے میں پولیس کو بتایا تو اس کی روشنی میں ملزم کے بنائے گئے خاکے کی مدد سے بالآخر سی ٹی ڈی پولیس نے ملزم کو مورگاہ کے علاقے سے گرفتار کرلیا اور اس طرح پولیس کیلئے عرصہ سے چھلاوابنا ملزم محمد علی سکنہ ناڑہ مٹور کہوٹہ اس کے ہتھے چڑھ گیا اور اس پراسرار ڈرامے کا ذراپ سین ہوگیا۔ اس سلسلے میں سی پی اور راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی نے بتایا کہ اس واردات معلوم کے ملزم کا نرس ارم شہزادی کے بیان کے روشنی میں اس کاخاکہ تیار کیا گیا تھا جس کے بعد ہمیں ملزم کے حلئے سے مشابہہ جو بھی نظر آیا ہم نے اسے پکڑ کرشامل تفتیش کر لیا اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا آلہ ضرر بھی برآمد ہوگیا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار محمد عتیق طاہر نے بتایا کہ ٹیکنیکل ذرائع سے بھی ملزم کی تلاش اور شناخت میں مدد لی گئی جس کے بعد عوام کو اس کی گرفتاری کی جلد خوشخبری سنانے کا عندیہ بھی دیاگیا تھا۔ پولیس جب ہسپتال میں زیر علاج زخمی نرس کا بیان لینے گئی تو ارم شہزادی نے بتایاکہ ملزم حلئے سے پتلے چہرے اور لمبی ناک والا کالے رنگ کا شخص تھا جس نے سرپر ڈوپٹے کے مشابہہ رومال اوڑھ رکھا تھا دریں اثناء تھانہ مورگاہ کے علاقے میں جتنے بھی چاقوزنی کے واقعات ہوئے ان سب میں حملہ آور ایک ہی تھا۔ جاں بحق ہونے والی نرس انعم ناز کے والد محمد اشرف نے بتایا کہ میں راولپنڈی میں محلہ حضرت عباس کالونی میں کرائے کے مکان میں اپنی بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ میری بیٹی اپنی ساتھی نرس ارم شہزادی کے ہمراہ جارہی تھی کہ ایک شخص نے چاقو سے دونوں پر حملہ کیاجس میں مدعی کی بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ ارم شہزادی زخمی ہوئی ہے اس ایف آئی آر کے اندراج کے بعد سے تھانہ مورگاہ کے علاقے میں مکین شدید خوف وہراس سے دوچار ہیں۔ اگرچہ پولیس بھی کوئی اور واردات نہ ہونے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے رتجگے میں رہی لیکن ملزم نے بھی گرفتاری تک پولیس اور اہلیان علاقہ کو اپنی پراسراریت سے خوف تگنی کا ناچ نچائے رکھا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
مزید عنوان
Rawalpindi PurIsrar Chaku Bardar K Narsoon Per Hamle is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 22 August 2016 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.