
سانپ اور سپیرا
شہر بھر کے تجربہ کار اور ماہر سپیروں کو طلب کیا گیا۔ سپیروں کی بین سے اس سانپ پہ یہ اثر ہوا کہ وہ اپنی چھپی ہوئی جگہ کو چھوڑ کر بستر پہ آ بیٹھا اور اپنا پھن لہرانے لگا
فرحانہ صادق
ہفتہ 1 جولائی 2017

(جاری ہے)
یہ دیکھ کر سارے سپیرے ڈر گئے اور ایک ایک کر کے محل سے جانے لگے۔ وہ آدمی بہت پریشان ہوا۔ سانپ کی دہشت کی وجہ سے کوئی بھی اس کی مدد کو تیار نہ تھا۔
ایک دانا شخص نے امیر آدمی سے کہا کہ میں ایک نو عمر سپیرے کو جانتا ہوں، آپ مجھ کو اجازت دیں میں اسے بلا لاتا ہوں۔ وہ ضرور یہ کام کر لے گا۔ امیر آدمی نے اجازت دے دی۔ جب وہ نو عمر سپیرا آیا تو سب ہی اس کا مذاق اڑانے لگے کہ جو کام اتنے بڑے نامی گرامی تجربہ کار نہیں کر سکے وہ یہ نوعمر ناتجربہ کار کیسے کر لے گا۔ کچھ نے کہا یہ بھی اپنی جان سے جائے گا۔ مگر نوجوان نے کسی کی پروا نہ کی۔ نوجوان سپیرے نے بین بجانی شروع کی، چند منٹ گزرے کہ سانپ پھن لہراتا مسہری پہ آ بیٹھا۔ نوجوان سپیرا اطمینان سے بین بجاتا ہوا سانپ کے پاس پہنچا اپنی خم شدہ ڈنڈی میں اس مدہوش سانپ کی کنڈلی پھنسائی اور تیزی سے اسے اپنی ٹوکری میں بند کردیا۔ سب لوگ حیران تھے، دانا شخص نے کہا اس سارے معاملے میں رکاوٹ تجربہ کاری ہی تھی۔ تمام ماہر اور تجربہ کار سپیرے اس سانپ کو جانتے تھے اور اس کی دہشت میں مبتلا تھے یہی چیز انہیں اسے پکڑنے سے باز رکھتی تھی، جبکہ اس نوجوان نے ہمیشہ چھوٹے اور بے ضرر سانپ پکڑے، یہ نہیں جانتا تھا کہ سانپ کتنا خطرناک ہے سو اس نے بنا دہشت زدہ ہوئے اس کو بآسانی پکڑ لیا۔ اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہماری منزل کی راہ میں اصل رکاوٹ ہمارا خوف ہوتا ہے، اگر ہم اپنے خوف پہ قابو پا لیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اپنی منزل حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
راوی کی کہانی
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
مزید عنوان
Sanp aor sapera is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 01 July 2017 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.