تحفظ حقوق نسواں میں لائیو سٹاک کا کردار

محکمہ لائیوسٹاک جہاں دیہی سماج کی معاشی ترقی میں اپنااہم کرداراداکررہاہے وہاں معاشرے میں موجود باہمت خواتین کو روزگار فراہم کرنے میں بھی پیش پیش ہے

Dr. Waqar Ali Gill ڈاکثر وقار علی گل پیر 9 مارچ 2020

tahafuz haqooq naswan mein livestock ka kirdaar
ملکی ترقی میں خواتین کے کردارکی نفی نہیں کی جاسکتی۔ صنف نازک مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں۔ ان کی یہ کوشش نہ صرف سراہی جانی چاہئے بلکہ انہیں اپنا مثبت اورتعمیری کردارادارکرنے کے مواقع بھی فراہم کئے جانے چاہئیں۔ ہمارے دیہات میں لائیوسٹاک سیکٹر اورخواتین معاشی ترقی کے دواہم ستون مانے جاتے ہیں۔ دیہی مرغبانی سے لے کر مویشیوں کو چارہ ڈالنے،دودھ دوہنے اوربھیڑ بکریوں کو چرانے تک ہماری جفاکش خواتین اپنابھرپورکرداراداکررہی ہوتی ہیں۔

بعض اوقات کھیتی باڑی جیسی کٹھن مشقت میں بھی اپناکرداراداکرتی ہیں۔
 محکمہ لائیوسٹاک جہاں دیہی سماج کی معاشی ترقی میں اپنااہم کرداراداکررہاہے وہاں معاشرے میں موجود باہمت خواتین کو روزگار فراہم کرنے میں بھی پیش پیش ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کی تاریخ گواہ ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین کی پیشہ ورانہ مہارت باعث انہیں اہم ایگزیکٹو پوسٹس پر تعینات کیاگیا۔

آج بھی نارووال سیالکوٹ اوردیگراضلاع میں ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک کی پوسٹس پر خواتین افسران ہی تعینات ہیں۔ محکمہ میں ریجنل ڈائریکٹر اورڈپٹی سیکرٹری کی پوسٹس تک خواتین کے زیرتصرف ہی رہی ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ صوبہ بھر میں میڈیافوکل پرسنزکے طورپر خواتین کوبھرپورنمائندگی فراہم کی گئی۔
 پنجاب کے تمام ڈویژنز میں قائم شدہ میڈیا فوکل ٹیمز میں خواتین کو مساوی مواقع دیئے گئے۔

صوبہ بھر میں پولٹری یونٹس کی تقسیم کے دوران بھی اس بات کا خصوصی خیال رکھا گیا کہ خواتین کو معاشی خود انحصاری کی جانب گامزن رکھنا ہے۔ماضی میں معذور دیہی خواتین کو جھوٹی اور ویہٹری دے کر معاشرے میں فخر سے سر اٹھا کر جینے کا اہتمام کیا گیا۔بذریعہ شوشل پروٹیکشن اتھارٹی کیا جانے والا یہ قابل ستائش عمل آئندہ بھی جاری رکھنے کا عزم کئے، محکمہ لائیو سٹاک اس پروقار پروفیشن میں خواتین کو بھرپور مواقع فراہم کر رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں جاب کا حصول خواتین کی ترجیحات میں شامل ہے۔دیہی سماج اور لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کیلئے لائیوسٹاک فارمرز کو آگاہی فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ایسے میں دیہی خواتین کی چادر اور چار دیواری کے تحفظ کے پیش نظر لائیو سٹاک مددگار پروگرام میں عورتوں کو مساوی نمائندگی دی گئی تا کہ دیہات میں مویشی پال خواتین کو تربیت اور آگاہی فراہم کرنے کا فریضہ خواتین کی سر انجام دیں۔آج محکمہ لائیو سٹاک نہایت یقین سے یہ بات کہہ سکتا ہے کہ ماؤں بہنوں کی معاشرتی اور ملکی ترقی میں کسی قسم کی رکاوٹ آڑے نہیں آنے دی جائے گی چنانچہ یہی وجہ ہے کہ ویٹرنری کالجز اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طالبات کی شرح میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ 

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

متعلقہ عنوان :

tahafuz haqooq naswan mein livestock ka kirdaar is a khaas article, and listed in the articles section of the site. It was published on 09 March 2020 and is famous in khaas category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.