
جنوبی ایشیاء کا پہلا انسداد تشدد مرکز برائے خواتین
جب قوم کی یہ بیٹیاں اپنے مسائل کے حل کے لیے پولیس اسٹیشن ، میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ کے لیے ہسپتال کا و دیگر اداروں کا رخ کرتی ہیں
رانا اعجاز حسین چوہان
پیر 30 ستمبر 2019

(جاری ہے)
خواتین کے ان ہی جیسے بے شمار مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے پہلی بار 2016 ء میں وائلنس ایگینسٹ ویمن سنٹر ز ( انسداد تشدد مرکز برائے خواتین) کے قیام کے لیے ایک علیحدہ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ۔
صوبائی وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں قائم اس کمیٹی میں وزیر قانون کے علاوہ سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم، آئی جی پنجاب، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ہوم،سو شل ویلفیئر اور ویمن ڈویلپمنٹ کے نمائندے شامل تھے ۔ اس کمیٹی کی سفارشات پر وائلنس ایگینسٹ ویمن ایکٹ 2016ء اسمبلی سے پاس کروایا گیا ، جس کے تحت ہر ضلع میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ایک وائلنس ایگینسٹ ویمن سنٹر( انسداد تشدد مرکز برائے خواتین) قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس ایکٹ کے تحت مارچ 2017 ء میں ملتان میں پہلا وائلنس ایگینسٹ ویمن سنٹر VAWC ( انسداد تشدد مرکز برائے خواتین) قائم ہوا، جو کہ نہ صرف پورے پاکستان بلکہ ساؤتھ ایشیا ء میں اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے۔ جہاں زیادتی، ظلم و تشدد کا شکار خواتین کو عالیشان عمارت اور شفاف ترین ماحول میں ، خواتین اسٹاف پر مشتمل پولیس، پراسیکیوشن، ماہر نفسیات، مصالحتی کمیٹی، اور طبی معائنے کی سہولت ایک ہی چھت تلے فراہم کردی گئی ہیں۔اور خواتین کو گھریلو تشدد اور دیگر نامناسب رویوں سے بچانے کیلئے قانونی ، طبی اور کونسلنگ سمیت دیگر ضروری مدد فراہم کی جاتی ہے، میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ بھی یہیں سے جاری کیا جاتا ہے جو کہ پرائمری ہیلتھ کیئر کمیشن سے منطور شدہ اور ملک کے تمام اداروں اور عدالتوں میں بطور ثبوت تسلیم شدہ ہے۔ اس ادارے کی سربراہ منیجر( انسداد تشدد مرکز برائے خواتین) ہے جوکہ ادارے میں موجود تمام شعبہ جات کی کوارڈی نیشن اور مانیٹرنگ کی خدمات سرانجام دیتی ہیں۔ان کے اختیارات مجسٹریٹ کے برابر ہیں اور انہیں یہ اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ کوئی آرڈر پاس کریں یا کسی کی گرفتاری کا حکم صادر فرمائیں ۔ عام طور پر پولیس اسٹیشن کی حدود ایک علاقے تک محدود ہوتی ہے جبکہ اس ( انسداد تشدد مرکز برائے خواتین) کی حدود پورے ضلع تک ہے۔ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
VAWC Multan is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 30 September 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.