
ضمنی الیکشن پی پی196 نے نئے سیاسی کلچر کی بنیاد رکھ دی
سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالوحید کی نااہلی کے بعد پی پی 196 کا ضمنی انتخاب ایک نئے سیاسی کلچر کو جنم دے رہا ہے اور مسلم لیگ (ن) کی تیاریوں سے ایسا لگتا ہے کہ پارٹی نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے
منگل 12 مئی 2015

سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالوحید کی نااہلی کے بعد پی پی 196 کا ضمنی انتخاب ایک نئے سیاسی کلچر کو جنم دے رہا ہے اور مسلم لیگ (ن) کی تیاریوں سے ایسا لگتا ہے کہ پارٹی نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے۔ اگر عمل درآمد ہوا تو ان کے حق میں بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تین سنجیدہ امیدوار تھے۔ جن میں چودھری عبدالوحید آرائیں کے بھائی چودھری نوید آرائیں سابق ایم این اے رانا محمود الحسن اور حاجی الطاف بلوچ کے نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ چودھری عبدالوحید آرائیں کسی قیمت پر بھائی کے ٹکٹ سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں تھے۔ میاں شہباز شریف کی کابینہ کے وزیر لینے کی وجہ سے ان کی رسائی رانا محمود الحسن سے بہتر تھی۔ میاں شہبازشریف اور میاں حمزہ شہباز دونوں چودھری عبدالوحید آرائیں کے بھائی چودھری نوید ارائیں کو ٹکٹ دینے کے خواہشمند تھے لیکن ضلع ملتان کے پارٹی عہدیداروں خصوصاً ضلعی صدر محمد بلال بٹ اور جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز کا یہ موقف تسلیم کر لیا گیا کہ سابق ایم این اے رانا محمود الحسن کو میدان میں اتارا جائے حالانکہ وہ خود نہیں ان کے بھائی رانا شاہد الحسن امیدوار تھے۔
(جاری ہے)
پاکستان پیپلز پارٹی پر مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے جملہ کسا تھا کہ اسے پی پی 196 کیلئے امیدوار نہیں مل رہا۔ دراصل پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے فیصلے کے انتظار میں تھی ٹکٹ سے مایوس ہونے والے والوں میں سے کوئی ہاتھ نہ آیا تو انہوں نے حاجی الطاف بلوچ کو گھیرنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن وہ قابو نہ آئے جس پر انہوں نے محمد حسین ارائیں کو آرائیں خاندان کا ووٹ توڑنے کیلئے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چودھری عبدالوحید آرائیں خود تو راضی ہو چکے ہیں لیکن ان کے ایک دست راست رانا سجاد نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کا فیصلہ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ رانا سجاد رانا محمود الحسن کے فرسٹ کزن بھی ہیں رانا سجاد نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس لحاظ سے سارا دباوٴ چودھری عبدالوحید آرائیں پر آ گیا ہے کہ وہ اپنے دست راست کو دستبردار کرائیں۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے حلقے بھی رانا سجاد کو راضی کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کیونکہ اس حلقہ سے قومی اسمبلی کے رکن ہیں اس لئے یہ ضمنی الیکشن ان کیلئے بھی ایک چیلنج ہے۔ عمران خان کے بارے میں بھی اطلاع ہے کہ وہ 21 مئی کو پولنگ ڈے سے قبل اس حلقہ میں آ کر انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے بھی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ رانا محمود الحسن کی انتخابی مہم چلائیں۔ میاں حمزہ شہباز خود بھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ابھی انتخابی مہم کا آغازہو رہا ہے اور تحریک انصاف کی جانب سے ابھی سے الزامات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں کہ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے انبار لگا دئے گئے ہیں۔ چنانچہ اس الزام میں کوئی حقیقت نہ بھی ہو تو صوبائی حکومت کو محتاط رہنا ہو گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Zimni Election PP 196 is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 12 May 2015 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.