جذبات نہیں، جذبہ

جمعہ 1 مارچ 2019

Adnan Khan Bonairee

عدنان خان بونیری

پاکستانی مسلح افواج اور قوم کی بہادری، مادر وطن سے محبت اور امن دوستی کا کوئی ثانی نہیں،پاکستان نے خطے میں قیام امن کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان اٹھایا، پھر بھی امن کا دامن مضبوطی سے تھاما، لاتعداد بار دشمن بھارت کی جانب بھی دوستی کا ہاتھ بڑھایا، مذاکرات کا پیغام پہنچایا لیکن افسوس ہر بار جواب میں پروپگینڈا اور الزامات کے سوا کچھ نہیں ملا۔

 دنیا جانتی ہے پاکستان جنگ لڑنا بھی جانتا ہے اور جنگ جیتنا بھی لیکن جنگ کیلئے جذبات نہیں، جذبہ اہمیت رکھتا ہے، تاریخ زندہ و جاوید ہے کہ جذبات نقصان اور جذبہ نفع کا سبب ثابت ہوا ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھی اسی جذبے کے ساتھ نہ صرف ملک کا دفاع کیا بلکہ دہشت گردوں کی آلہ کار مودی سرکار کی گھناونی سازش بھی ناکام بنادی، پاکستانی طیاروں کی ہیبت سے خوفزدہ بھارتی طیارے بھاگتے ہوئے اپنا پے لوڈ بھی پھینک کر فرار ہوگئے، جو پاکستان عالمی سطح پر بطور ثبوت استعمال کرے گا، بزدل اور مکار دشمن بھارت کی دراندازی کارروائی پر نظر دوڑانا ضروری ہے تاکہ مذموم سازش کو سمجھا جاسکے، جب بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور آزاد جموں و کشمیر میں تین میل تک داخل ہوئے تو انہیں پاک فضائیہ کے بروقت جواب کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

 پاکستانی شاہینوں کی فوری اور موثر کارروائی پر بھارتی طیارے بھاگنے پر مجبور ہوگیا ور فرار ہوتے ہوئے اپنا پے لوڈ بالاکوٹ کے قریب گرادیا، جس میں جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور بھارتی طیارے بھارت میں داخل ہوگئے، یہاں ایک بات سمجھنا ہوگی کہ اگر اس دوران پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیاروں کو ہٹ کیا جاتا تو ان کا ملبہ بھارت میں ہی گرتا اور دشمن کی سازش کامیاب ہوجاتی، پھر بھارت عالمی سطح پر اس ملبے کو پاکستان کے خلاف بطور ثبوت پیش کرتا اور ڈرامے بازی کرتا، واویلہ کرتا کہ پاکستان نے بھارتی سرحدی حدود داخل ہوکر کارروائی کی ہے۔

لہذا پاکستانی شاہینوں نے ان سوچی، سمجھی سازش پل بھر میں ناکام بنادی اور انہیں عالمی سطح پر بھی مشکل سے دو چار کردیا، جہاں پاکستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن پہلے ہی گلے کی ہڈی بن چکا ہے، جسے بھارت نگل پارہا ہے اور ہی اگل پارہا ہے،لہذا ہمیں بطور قوم جذباتی ہونے کے بجائے حقائق کو مدنظر رکھنا چاہئے، باقی رہی بات جواب کی تو وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور فوجی ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے، اب بھارت سرپرائز کا انتظار کرے، وقت، جگہ کا انتخاب پاکستان کرے گا اور پاکستانی نے بھارتی طیاروں کو تباہ کر کے سرپرائز دیا بھی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :