- مرکزی صفحہ
- اردو کالم
- کالم نگار
- احمد علی کورار
- یہ قسمت کی خوبی نہیں طیارہ کے مشینی نظام کی ناکامی کا ناقابل یقین شاخسانہ ہے
یہ قسمت کی خوبی نہیں طیارہ کے مشینی نظام کی ناکامی کا ناقابل یقین شاخسانہ ہے
بدھ 27 مئی 2020
یہ زندگی کی پہلی عید گزری جو گزشہ تمام عیدوں سے مختلف تھی اور ایسے موقع پر آئی جب دنیا کورونا جیسی عفریت سے نبردآزما ہے۔جس نے
پورے نظام زندگی کو ہیچ کر دیا ہے۔ دنیا میں کوئی بھی تہوار اس جذبے سے نہیں منایا جا رہا جس طرح عام زندگی میں منایا جاتا تھا۔
دنیااب اسی کوشش میں ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح نظام زندگی کو معمول پر لائے۔کبھی کبھی مثبت اشارے بھی ملتے ہیں کبھی کبھی یہ سننے کو ملتا ہے کہ کورونا کم بخت کبھی معدوم نہیں ہونے والا لہذا اس کے ساتھ رہنا سیکھیں۔
ابھی میں انھی سوچوں میں غرق تھا کہ کب کورونا سے نجات پائیں گے اور کب زندگی معمول پر آئے گی۔ اچانک ایک درد انگیز خبر نظر سے گزری کہ کراچی میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جب موت پہلے سے رقص کر رہی ہو ایسے میں اس خبر نے تو مزید زخموں کو ارزاں کردیا ایک تو کورونا کے خوف نے ذہن زچ کر دیے وجود ایک خوف کی کیفیت سے گزر رہا ہے ہر دن نئی خبر سننے کو ملتی ہے۔
(جاری ہے)
اس دردناک واقعے نے تو محو حیرت کر دیا۔پی آئی اے کا بدنصیب طیارہ درد انگیزی کی المناک داستان رقم کر گیا۔اہلِ وطن کے دل غم و اندوہ سے چھلنی ہو گئے۔حادثے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور پورا ملک آناً فاناً سوگ میں ڈوب گیا۔ہر آنکھ پر نم ہے حادثہ ایک دم ہو گیا۔
اللہ ایسے ناگہانی آفات سے محفوظ رکھے۔اس طرح کے واقعات سالوں تک فراموش نہیں کیے جاتے وہ اذہان میں گھر کر جاتے ہیں۔ایک بڑی تعداد عازم سفر تھی جو عید منانے اپنے گھروں کو جارہی تھی ان کے پیارے ان کی راہ تک رہے تھے لیکن ہر کوئی اس سے انجان تھا کہ یہ ان کی زندگی کا آخری سفر ہے۔
موت ایک منٹ کی دوری پر منڈلا رہی ہے لیکن انسان بے خبر اپنی منزل تک پہنچنے کا انتظار کر رہا ہے۔لیکن وہ اس سے ناواقف ہے کہ وہ تو اپنی اصل منزل تک پہنچنے والا ہے۔یہ اٹل حقیقت ہے کہ موت کہیں بھی کسی وقت بھی آسکتی ہے موت برحق ہے اور انسان اس سے بے خبر ہے۔لیکن اس واقعے نے سوال چھوڑا ہے کہ لوگ واقعی حادثے کا شکار ہوئے ہیں یا یہ نا اہلی کا شکار ہوئے۔پاکستان میں طیارہ حادثات کی ایک تاریخ ہے اگر ایک نظر ہم ماضی قریب پر ڈالتے ہیں تو پتہ چلتا ہے یہ واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی ایسے حادثات رونما ہو ئے جس سے کئی انسانی جانوں کا زیاں ہوا۔
ریکارڈ کے مطابق پاکستان میں 83 حادثات ہوئے جس میں 1039 افراد جاں بحق ہوئے۔سو بڑے حادثات میں 2010 کا کریش شامل ہے جس میں 152 افراد جاں بحق ہوئے۔اگست 1989 گلگت سے اڑان بھرنے والا طیارہ مسافروں سمیت لا پتہ ہو گیا کوشش بسیا ر کے باوجو آج تک معلوم نہیں ہو سکا۔ اب کے حا دثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے نزدیک یہ قسمت کی خوبی نہیں طیارہ کے مشینی نظام کی ناکامی کا ناقابل یقین شاخسانہ تھا۔کیونکہ طیارے کی انجن کا بند ہو جانا ہینڈ لنگ گئیر کا کام نہ کر نا ابہام پیدا کرتا ہے کہ کیا طیارے میں تکنیکی مسلہ تھا جو بر وقت درست نہیں کیا گیا۔ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ایئر بس A320کے غم انگیز سانحہ کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے۔ماضی کے برعکس اس طیارہ کی دلگداز اور الم ناک سانحہ کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے، حادثہ کی ابتدائی رپورٹ میں کئی پہلو مزید شفاف تکنیکی چھان بین تفصیل کے ساتھ قوم کے سامنے لائی جانی چاہیے۔
اس سے کوئی مفر نہیں کہ موت تو ایک دن ضرور آنی ہے مگر مر نے والے ہر بار کسی حادثے سے نہیں نا اہلی سے مرتے ہوں تو سوال تو جنم لیتے ہیں جن کے جواب دینا ضروری ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احمد علی کورار کے کالمز
-
ہائے جوانی
منگل 6 جولائی 2021
-
داڑھی والا
پیر 21 جون 2021
-
سوفی کی دنیا
جمعرات 27 مئی 2021
-
درخت آدمی ہیں
منگل 25 مئی 2021
-
آپ وہ ہیں جو چھپاتے ہیں
بدھ 19 مئی 2021
-
کیا زمانہ تھا!
جمعرات 6 مئی 2021
-
بے زبانی زباں نہ ہو جائے
منگل 4 مئی 2021
-
کہیں دیر نہ ہو جائے.
ہفتہ 1 مئی 2021
احمد علی کورار کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2024 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.