” نوازش، کرم ، شکریہ ، مہربانی “

پیر 29 جولائی 2019

Ahmed Khan

احمد خان

یہ تو مان لیجئے کہ بہت سالو ں بعد ایسے مو سم گر ما سے قوم کو واسطہ پڑا ہے جس میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کا نام و نشا ں تک نہیں ، کئی سالو ں بعد قوم کو گر م مو سم میں سکھ کی سانس لینا نصیب ہو رہی ہے ، لگے کئی سالوں کے مو سم گر ما میں کیا ہو تا رہا ، ادھر گر می نے زور پکڑا ادھر روزانہ گھنٹوں بجلی غائب ، گو یا عوام کو بیک وقت گرمی اور لو ڈ شیڈ نگ دونوں سے مقابلہ درپیش ہو تا ، گرمی کے موسم میں بجلی کی گھنٹوں لو ڈشیڈ نگ عوام کا پا رہ ساتویں آسمان پر پہنچا دیتی ، عوامی احتجاج ، مظاہرے اور قومی املا ک کی تو ڑ پھوڑ باقاعدہ مو سم گرما کی ثقافت کا درجہ پا چکے تھے ، پی پی پی کے عہد اقتدار میں گر میاں تو رہیں ایک طرف سر دیوں میں بھی بجلی کی ناز بر دار یاں عوام اٹھا نے پر مجبور تھے ،آپ کو خوب یاد ہو گا کہ چھوٹے میاں صاحب نے پی پی پی کے خلاف بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ کو کس طر ح سے کیش کیا ، انصافی حکومت کا یہ پہلا مو سم گر ما ہے یار لو گو ں کا کہنا ماننا تھا کہ اصل آزما ئش تحریک انصاف حکومت کی موسم گر ما میں ہو گی مگر خلاف تو قع پو رے موسم گر ما میں حکو مت وقت عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کر نے میں ابھی تک کا مران ٹھہر ی ، بہت سالوں بعد یہ پہلا مو سم گر ما ہے جس میں قوم کو بجلی کی فراہمی کے لیے مظاہر ے کر نے نہیں پڑ رہے ، نہ عوام کو احتجاج کر نے کی ضرورت پیش آئی ،بجلی کی طلب اور رسد کا کھا تا کس طر ح سے برابر رکھا گیا اس کا جواب تحریک انصاف کی حکومت ہی بہتر طور پر دے سکتی ہے ، بالخصوص بجلی کے وزیر عمر ایوب اس پر خوب روشنی ڈال سکتے ہیں ، سچ پو چھیے عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی سے غرض ہے اور عوام کی یہ غرض بڑے اچھے طر یقے سے حکومت پو ری کر رہی ہے اگر چہ وطن عزیز کے طول و عرض میں کہیں کہیں بجلی کی نا پیدی کی خبریں آتی رہیں، مجموعی طور پر مگر تحریک انصاف کی حکومت عوام کو لو ڈ شیڈ نگ کے عذاب سے بچا نے میں کا مران ٹھہری ، پتے کی بات کیا ہے ، حکومت وقت اگر ٹھا ن لے تو وہ بحرانوں پر قابو پا سکتی ہے ، حکومت وقت اگر چا ہے تو اپنے عوام کے لیے قلیل وقت میں آسانیاں پیدا کر سکتی ہے ، حکومت وقت اگر چاہے تو عوام کے درپیش مسائل دنوں میں یہ جا وہ جا ہو سکتے ہیں ، بجلی کے بحران کو ہی لے لیجئے ، ہما رے سابقہ مہر بان قد دان عوام کی خدمت کے دعوے کر تے رہے ، پی پی پی کے احباب کس طر ح سے لوڈ شیڈ نگ کے خاتمے کے دعوے کر تے رہے ، لو ڈ شیڈ نگ کے خا تمے کے نام پر عوام سے ووٹ بٹورتے رہے مگر عملا ً کیا ہوا ، جب تک پی پی پی اقتدار میں رہی بجلی کی بد ترین لو ڈ شیڈ نگ جا ری و ساری رہی ، میاں صاحبان نے خاص طور پر قوم سے بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ ختم کر نے کے دعوے کیے ، چھو ٹے میاں صاحب تو اس سارے معاملے میں بہت دور تک گئے ، جب مگر ن لیگ کو اقتدار ملا ، بجلی کی فراہمی میں اگر چہ بہتری آئی مگر عوام کی جان لو ڈ شیڈ نگ سے نہیں چھو ٹی ، گویا ہما رے ما ضی قریب کے حکمرانوں نے عوامی مسائل کے حل باب میں دعوے تو خوب کیے عملا ً مگر وہ کچھ عوام کے لیے نہیں کیا جس کے حالات متقاضی تھے ، اسی بجلی کے قصے کو پھر لیجئے ، پی پی پی بجلی کے بحران کا سارا ملبہ آمر حکومت پر ڈالتی رہی ، میاں صاحبان اور ان کے ہم نوا لوڈ شیڈ نگ کی بیماری کو اپنے یار غار آصف زرداری سے جو ڑتے رہے ، جبکہ قوم مسلسل لو ڈ شیڈ نگ سے نبر د آزما رہی ، اغلب قیاس یہی کیا جا رہا تھا کہ تحریک انصاف کا حال بھی بجلی کے لوڈ شیڈ نگ کے قصے میں سابق حکومتوں جیسا ہوگا ، ہوا مگر اس کے بالکل بر عکس ، تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد لو ڈ شیڈ نگ کے وبال میں بڑی تیزی سے بہتری دیکھنے میں آئی ، خاص طور پر مو سم گر ما کے شباب میں کے دنوں میں بھی لو ڈ شیڈ نگ کا نام و نشا ں تک نہیں اور یہ سار ا کمال تحریک انصاف حکو مت کا ہے جس نے گرمی کے موسم میں عوام کے لیے آسانی پیدا کی ،بات مگر یہاں ختم نہیں ہو تی جس طر ح سے بجلی کے شعبہ میں تحریک انصاف نے نیک نامی کما ئی اگر گرانی ، بے روز گاری ،انصاف کی تیز تر فراہمی جیسے اہم قومی معاملات میں تحریک انصاف حکومت اس طر ح کی چابک دستی دکھا ئے اس سے عوامی سطح پر تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف مزید بڑھے گا اور قوم کی دعائیں بو نس کی صورت میں الگ سے تحریک انصاف کو ملیں گی ۔

(جاری ہے)

دیکھنا یہ ہے کہ باقی شعبوں میں تحریک انصاف کب کا میابی کے جھنڈ ے گا ڑتی ہے ، عوام کو اس کا شدت سے انتظار ہے ،عوام کا یہ انتظار کب ختم ہوتا ہے ، اس کا جواب حکومت وقت بہتر طور پر دے سکتی ہے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :