”دونوں طرف ہے آگ برابر بجھی ہوئی“

پیر 20 جولائی 2020

Ahmed Khan

احمد خان

ایوان زیر یں اور ایوان بالا کی ایک منٹ کی کا رروائی امیر حکمرانوں کے غریب عوام کو کتنی میں پڑ تی ہے ، حکمران اور حکمرانوں کے مصاحبین خوب اچھی طر ح جا نتے ہیں ، جن ایوانوں میں ملک و ملت کو درپیش مسائل پر سر کھپا ئی ہو نی چا ہیے تھی ، وہاں کیا ہو رہا ہے ، حالیہ اجلاس کی کارروائی کا “ حاصل کلام “ کیا نکلا ، بات کہاں سے شہر وع ہو ئی اور کہاں کہاں سے ہو تی ہو ئی منا ظر ے پر آکر ختم ہو ئی ، مناظروں اور مباحثوں کے لیے قوم کے پاس علما ء فضلا اور زعما کثیر تعداد میں مو جود ہیں ، عوام نے آپ کو منتخب کر کے امور مملکت چلا نے کے لیے اسمبلیوں میں بھیجا ہے سو حکومتی ایوانوں میں عوام کے مسائل پر آپس میں سر جو ڑئیے ، ایوان زیریں اور ایوان بالا میں مگر ہو کیا رہا ہے ، ایک دوسرے پر الزام تراشی ، ایک دوسرے کے ذات پر حملے ، نازیبا الفاظ میں ایک دوسرے کے تذکر ے ، تو تو میں میں، شور شرابا ایک دوسرے پر چیخنا چلا نا ،ایک دوسرے کو ترکی بہ تر کی جواب دینے کا گویا ایک مقابلہ سا بر پا ہے ، ایک دوسرے کو ” خوامخواہ “ نیچا دکھا نے کی دوڑ سی لگی ہو ئی ہے ، قوموں پر جب مشکل گھڑی آتی ہے مشکل کی اس گھڑی میں ملک کی سیاسی قیادت تمام تر سیاسی اور نظر یاتی اختلافات بھول کر یگا نگت کا عملی مظاہر ہ کر تی ہے ، وطن عز یز میں مگر الٹی گنگا بہہ رہی ہے ، ملک بحران در بحران کا شکار ہو ، عوام کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوں ، سیاست کے پروانوں نے مگر مشکل گھڑی میں بھی اپنی سیاست چمکا نی ہے نمبرز بنا نے کا کو ئی سا بھی موقع ہا تھ سے جانے نہیں دینا ہے ، البتہ جیسے ہی ” قلیل فیصد“ کی ذاتی مفاد ات کا کو ئی معاملہ آتا ہے ایوانوں میں ایک دوسرے سے دست و گریباں ہو نے والے سب تلخی سب اختلافات پس پشت ڈال کر ” محمود و ایاز “ کی مثال بن جا یا کر تے ہیں ، کیا ملک ایسے چلا کرتے ہیں ، کیا عوام کے مسائل کے حل کا یہ قرینہ ہے ، کیا عوام کی خدمت کا یہ وطیرہ ہے ، ہمیشہ سے عوام حکومت وقت سے گلے شکو ے کیا کرتی ہے ، عوام کو آسانیاں فراہم کر نے میں جتنا کر دار حکومت وقت کا ہوا کر تا ہے عین اتنا ہی حزب اختلاف کا بھی ہوا کر تا ہے ، یا د کیجیے ، مسلم لیگ ن کی حکومت میں کیا تحریک انصاف اور پی پی پی نے صحیح معنوں میں عوام کی تر جمانی کی ، تحریک انصاف اور جناب خان نے پو رے پانچ سال نواز شریف حکومت کو گرانے اور خود اقتدار میں آنے کے لیے صرف کیے ، مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور میں بھی عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالے جا تے رہے ، گرانی اور بے روز گاری جیسے مسائل اس وقت بھی عوام کا درد سر تھے ، عوام کے مسائل کے حل کے لیے مگر اس وقت تحریک انصاف نے حزب اختلاف کی تگڑی سیاسی جماعت کے طور پر عوام کے حقوق کی کتنی ” چوکیداری “ کی ، زمانہ حال میں آجا تے ہیں ، تحریک انصاف کی حکومت با قاعدہ عوام کو ” قسطوں “ میں قتل کر نے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے مگر عوام دشمن حکومتی فیصلوں اور اقدامات کی راہ میں آج کی حزب اختلاف کی سیاسی جماعتیں کتنی حائل ہو ئیں ، حزب اختلاف کی کس سیاسی جماعت نے کھل کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کاحق ادا کیا ، ہر سیاسی جماعت ہر نئے عوامی مسئلے پر ایک آدھ بیان داغ دیتی ہے اور بس ، آج اگر حز ب اختلاف کی سیاسی جماعتیں متحد ہو کر ایوان زیریں اور ایوان بالا میں حکومت کے سامنے ڈ ٹ جا ئیں ، دیکھ لیجیے کیسے حز ب اختلاف کے سامنے حکومت وقت گھٹنے ٹیکتی ہے ، اندر خانے مگر حالات کچھ اور چل رہے ہوتے ہیں ، کالے کیمرے کے سامنے آتے ہی اہل اقتدار اور حزب اختلاف ایک دوسرے کے خلاف محاذ سنبھال لیتے ہیں جیسے ہی کا لا کیمر ہ بند ہو تا ہے سیاست کے بازی گر ” اداکا ری “ چھو ڑ کر ایک دوسرے کے گلے کے لگ جا تے ہیں ، سادہ لو ح عوام کے مسائل کے ذمہ دار صرف حکومت وقت نہیں ہوا کر تی بلکہ عوام کے ارمانوں کو قتل کر نے میں حزب اختلاف کا بھی پو را پورا ہا تھ ہوا کر تا ہے ،سیاسی کا رکن اپنی سیاسی جما عتوں اور سیاسی قیادت کے لیے جا ن کی بازی لگا تے ہیں ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیتے ہیں مگر سیاست کے یہ بڑے عوام کے بجا ئے اپنے ذاتی مفادات پرجان قر بان کر نے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ، دنیا کی تمام جمہوری ریاستوں میں جمہو ریت پسند سیاسی جماعتیں عوام کی نبض پر ہاتھ رکھ کر سیاست کرتی ہیں عوام کی امنگوں کو مد نظر رکھ کر اپنا منشور بنا یاکر تی ہیں صرف مملکت خداداد پاکستان فانی دنیا کا واحد ملک ہے جہاں کی سیاسی جماعتیں عوام کے مفاد کو نہیں ذاتی مفاد کو مد نظر رکھ کر سیاست اور سیاسی ترجیحات طے کیا کر تی ہیں اگر ذاتی مفاد ات عزیز تر نہ ہوتے مر کز اور پنجاب میں کب کی تحریک انصاف کی حکومت رخصت ہو چکی ہو تی مگر دیکھ لیجیے عوام کے دل روز لبھا ئے جاتے ہیں لیکن عملاً حکومت وقت کو ” وخت“ ڈالنے کی کو ئی سنجیدہ کو شش نظر نہیں آرہی ، عوام کے مسائل کا حکومت کو ادارک تک نہیں اور حزب اختلاف کو عوام کے مسائل کا احساس تک نہیں ، عوام سے لگ کھا نے والے مسائل سے حکومت وقت اور حزب اختلاف دونوں کو گویا کو ئی سرو کار نہیں ، اپنے حقوق کے حصول کے لیے کیا کر نا ہے اس کا بہتر فیصلہ بہر طور آپ صادر کر سکتے ہیں ۔


ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :