میں ہی کیوں ؟

پیر 20 جولائی 2020

Arshad Hussain

ارشد حسین

دنیا میں اب تک بے شمار انسان پیدا ہوئے ہیں ۔ جس کا حساب میرے رب کو درست معلوم ہوگا ۔ ان اربوں کھربوں انسانوں میں اپ نے کبھی سوچا ہے۔ اللہ نے کتنے پیغمبر پیدا کی ہے ۔ ایک لاکھ چوبیس ہزار تقریبا۔ یعنی سوچنے کا مقام اور نقطہ یہ ہے ۔ کہ اربوں کھربوں لوگوں میں ایک لاکھ چوبیس ہزار ہی کیوں ؟
کیونکہ میرا رب ہر کسی سے خدمت اور بھلائی کا کام نہیں لیتا۔

میرے رب کی رحمت خاص لوگوں پر ہوتے ہیں ۔ اور میرا اللہ خاص لوگوں سے یہ کام لیتا ہے۔ وہ لوگ انمول ہوتے ہیں ۔ جو دوسروں کی خدمت کرتے ہیں ۔ دوسروں کے کام اتے ہیں ۔ دوسروں کو  اللہ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف بلاتے ہیں ۔۔۔۔۔
یہ مولانہ رومی ، امام غزالی ، علامہ اقبال جیسے لوگ ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کو اللہ خاص کرتے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں .  جس پر ہر عمر اور ہر زمانے میں الزامات لگتے ہیں ۔

ان پر کافر اور بے دین کے فتوے لگتے ہیں ۔ لیکن یہ لوگ بغیر کسی کو  صفائی پیشں کرنے ، یا خود کو مسلمان ثابت کرنے کے بغیر یہ اپنے کام میں لگے رہتے ہیں اور  اللہ کی رحمت اور کرم اس کو  وقت اور زمانے کا عظیم  استاد عظیم مفکر اور عظیم امام ثابت کرتے ہیں  ۔ میرا رب ان کو مثال بنا دیتے ہیں ۔ ان کا ایک ایک جملہ اور  ہر ایک عمل ایک نمونہ اور قابل تقلید عمل بن جاتی ہیں۔


لیکن ہم لوگوں میں آج یہ عمل اور رحمت ختم ہورہا ہیں ۔ ہمارا سوچ صرف اور صرف مادی دنیا کے اگے پیچھے گھومتا ہے۔ دو تین لوگوں کی مدد کرکے ہم خود کو بڑا اہم شخص سمجھنے لگتے ہیں ۔ اور ہر کسی سے کہتے پھرتے ہیں کہ یار میں ہی ہمیشہ لوگوں کی خدمت کرتا رہوگا ۔ میں ہی ہمیشہ لوگوں میں پیار بانٹتا رہوگا ۔ جب کسی کو میری ضرورت ہوتی ہیں ۔ تو میں ٹائم پر پہنچ جاتا ہوں ۔

میں یہ کرتا ہوں وہ کرتا ہوں ۔ لیکن جب مجھے ضرورت ہوتی ہیں ۔ تو کوئی نہیں اتا میرے مدد کرنے ۔ تو میں کیوں مدد کرو لوگوں کی۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔
بھائی میرے ، اللہ کا شکر ادا کرو ۔ کہ اللہ تم کو خاص کر رہا ہے ۔ اللہ تمہیں توفیق دے رہا ہے۔ اللہ اس کے بدلے تمھارے گناہ معاف کر رہا ہے۔ جب میرا رب ایک پیاسے کتے کو پانی پلانے پر جنت عطا کر سکتا ہیں ۔

تو سوچو تمہیں اپنے بندے کے خدمت پر کتنا اجر دے گا ۔ اللہ کا تو وعدہ ایک کا دس ایک کا سو اور ایک کا ایک ہزار ہے۔ اسلیے اگر وہ تم سے کوئی کام لے رہا ہے تم کسی کے کام ارہے ہو ۔ تو اللہ کا شکر ادا کرو اور احسن طریقے سے خدمت کرو اور بدلہ اللہ پے چھوڑو ۔ کیونکہ اللہ اچھا بدلہ دینے والا ہے ۔
دوستوں جتنا ہوسکے لوگوں کی زندگیوں میں اسانیاں لانے کی کوشش کرو اللہ اپ کی زندگی اسان بنا دی گا انشااللہ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :