
ملزم کو پکڑیں مظلوم کو نہیں
بدھ 28 جولائی 2021

آصفہ امجد جاوید
ہم لوگوں کے منہ سے یہ بات سنتے ہیں زمانہ خراب ہے کیا ہم نے کبھی یہ سوچا ہے زمانے کو خراب کرنے والے بھی لوگ ہی ہیں ہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ایسے بھی لوگ موجود ہیں جو ہر بات میں مردوں کو زیادہ پاور فل قرار دیتے ہیں کیا یہ وہی مرد نہیں ہیں جو شادی کے چند دنوں بعد اپنے والدین کو چھوڑ دیتے ہیں وہی والدین جنہوں نے اسے بچپن میں بہت لاڈ پیار اور محنت سے پالا ہوتا ہے کیا یہ وہی مرد نہیں ہیں جو معاشرے میں فحاشی پھیلانے میں آگے ہیں یہاں کا مولوی ساری عمر کی کمائی ہوئی عزت کو بغیر کچھ سوچے سمجھے ایک منٹ میں ختم کر دیتا ہے حال ہی میں مسجد کے مولوی نے ایک طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور یہ صرف ایک واقعہ نہیں ہے ایسے بہت سے واقعات ہم آئے روز سنتے ہیں یہ وہی مرد نہیں ہیں جو اپنے گھر میں تو عزت کی بات کرتے ہیں لیکن گھروں سے باہر نکلتے ہیں لوگوں کی بہن, بیٹیوں پر آوازیں کستے ہیں اس کی مثال گوجرانوالہ میں دس سال کے لڑکے کو اسی جرم میں پولیس نے اریسٹ کیا تب ایسے مردوں کی عزت اور غیرت کہاں چلی جاتی ہے دوسروں کی بہن بیٹیوں کو بلیم کرنے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہئے یہ زمانہ بیٹیوں کی وجہ سے خراب نہیں ہے بیٹیاں کسی کو ہراساں نہیں کرتیں, کسی کا حق نہیں کھاتیں,بےگناہ کسی کو قتل نہیں کرتیں,کسی پہ تیزاب نہیں پھینکتیں, کسی کا پیچھا نہیں کرتیں ہم میں سے ہر کسی کو اپنا آپ درست کرنے کی ضرورت ہے یہ زمانہ تب ہی ٹھیک ہو گا جب یہاں کے لوگ پہلے اپنے آپ کو درست کریں گے درس تو ہر کوئی دیتا ہے لیکن درس دیتے ہوئے درس کا سب سے پہلا نکات "خود بھی اس بات پر عمل کرنا ہے" یہ ذہن میں رکھنا چاہئے اور سب کے ساتھ انصاف کیا جائے امیر کو اس طرح ہی سزا دینی چاہئے جس طرح غریب کو دی جاتی ہے قانون توڑنے کے لیے نہیں بلکہ عمل کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں لیکن یہاں قانون توڑے جاتے ہیں پاکستان کی جیلوں کا وزٹ کیا جائے تو زیادہ تر جیلوں میں قید وہی لوگ ملیں گے جو بےگناہ پکڑے گے ہوں اب ہمیں ملزم کو پکڑنے کی ضرورت ہے مظلوم کو نہیں
عدل کو بھی صاحب اولاد ہونا چاہئے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
آصفہ امجد جاوید کے کالمز
-
ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
منگل 28 دسمبر 2021
-
ڈینگی کا ڈنگ
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
کر آغاز پاکستان
پیر 20 ستمبر 2021
-
6 ستمبر فخر کا دن
پیر 6 ستمبر 2021
-
کورونا کا قہر
بدھ 1 ستمبر 2021
-
پولیو کا خاتمہ
جمعہ 27 اگست 2021
-
عبدالقیوم خان نیازی کی زندگی پر ایک نظر
بدھ 18 اگست 2021
-
کیا ہمیں آزادی کی قدر ہے؟
جمعہ 13 اگست 2021
آصفہ امجد جاوید کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.