
بابا
بدھ 11 ستمبر 2019

چوہدری محمد افضل جٹ
(جاری ہے)
بابا آج تیری 71ویں برسی پر آپ کی بہت یاد آ رہی ہے کیونکہ 72سالوں بعد بھی تیرا پاکستان عدم استحکام کا شکار ہے کربناک بلاؤں میں گھری ہوئی تیری قوم میں اب مایوسی اور بددلی پھیل رہی ہے اب ان کو کوئی ایسی ،،صدا،، سنائی نہیں دے رہی کہ جس کو وہ زندگی کی صدا کہہ سکیں جس قوم کو آپ نے اپنی سیاسی بصیرت اور اعلیٰ اخلاق سے متحد کرکے انگریزوں اور ہندوؤں کے خلاف لاکھڑا کیا تھا اور انتہائی قلیل مدت میں آزادی جیسی،، عظیم نعمت ،، سے سرفراز کر دیا تھا آج وہ قوم ہوس اقتدار میں اندھے سیاستدانوں کی لسانی،نسلی،گروہی اور علاقائی متعصبانہ سیاست کی وجہ سے قوموں کی برادری میں بے توقیر ہو چکی ہے۔
بابا آپ نے کبھی ذاتیات اور مفادات کی سیاست نہیں کی شائستگی،اخلاق اور اصول پرستی آپ کی سیاست کے نمایاں وصف تھے آپ ہمیشہ حق اور سچ کو بنیاد بنا کر فیصلے کیا کرتے تھے اور پھر اس پر چٹان کی طرح ڈٹ جاتے تھے مگر آج تیرے پاکستان میں جھوٹ،منافقت،ریا کاری اور مکاری کی سیاست عروج پر ہے ہوس اقتدار میں پاگل آپ کی نیک نامی اور ناموس کو بھی اپنے ادنیٰ مفادت کی خاطر بیچ رہے ہیں ،اقتدار کا ہر بھوکا سیاستدان چاہتا ہے کہ قوم اسکو اپنا قائد مانے ،اس کو رہبر تسلیم کرے ،اس کی ہر بات کو حکم کا درجہ دے،اسے اپنے دلوں میں بسائے ،اس کی اندھی تقلید کرے وہ دن کو رات کہے تو اس کے لفظوں کی تکریم کی ہو وہ شام کو صبح کہے تو اس کی بات حرف آخر مانی جائے مگر افسوس صد افسوس کہ حدود مملکت میں ایسا کوئی نہیں مل رہا ،،،جس کے بارے میں ہم سادہ لوح دیہاتی یہ کہہ سکیں کہ ہم کو یہ نہیں معلوم کہ وہ ،،،،کیا کہہ رہا ہے کس لہجے میں کہہ رہا ہے لیکن اتنا یقیں ہے کہ وہ جو کہہ رہا ہے سچ کہہ رہا ہے،،،،
بابا ۔اب تو بات یہاں تک آ پہنچی ہے کہ پاکستانی قوم عجیب وغریب افراتفری،بد نظمی اور انتشار کا شکار ہے چوروں،ڈاکوؤں،لٹیروں،بئیمانوں اور بد قماشوں نے تیری قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔نہ ان کی جان و مال محفوظ ہے نہ عزت و آبرو ،دہرے نظام ریاست ،نظام انصاف اور نظام تفتیش و تحقیق سے ہر آدمی بغاوت پر آمادہ نظر آ رہا ہے جس ملک کو آپ نے اسلام کے نام پر حاصل کیا اس کو ،،لا دینی،، نظاموں کی آماجگاہ بنا دیا گیا ہے معاشی اور اقتصادی بدحالی کا یہ عالم ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈبینک کی تمام عوام دشمن شرائط کو تسلیم کرکے ان کو عوام پر لاگو کیا جا رہا ہے۔
بابا ۔ تیرے پاکستان کے سیاستدانوں کا یہ حال ہے کہ وہ حصول اقتدار کے خاطر دین و ایمان،اخلاقی اصول اور انسانی قرینے سب بھلا دیتے ہیں بڑے بڑے وعدے اور بلندو باگ دعوے کرتے ہیں جب اقتدارکے ایوانوں میں داخل ہوجاتے ہیں تو اپنے تمام وعدوں اور دعوؤں سے مکر جاتے ہیں کوئی قوم کو مذہب کے نام پر لوٹتا ہے تو کوئی بنام وطن۔قصہ مختصر۔سیاستدان بہت ہیں لیڈر کوئی نہیں۔
تیرا پاکستان وہ پاکستان نہیں ہے بابا
اپنی اپنی ہوس کی گٹھڑی سب اٹھائے پھرتے ہیں
فرض کے بوجھ سے کوئی ہلکان نہیں ہے بابا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
چوہدری محمد افضل جٹ کے کالمز
-
کیا عدلیہ سرمایہ داروں،وڈیروں،لٹیروں اور ٹھگوں کی عدلیہ ہے؟؟
جمعرات 8 اپریل 2021
-
کتنے کم ظرف نکلے، بستی کے معتبر دیکھو
جمعہ 12 فروری 2021
-
کشمیر،پاکستان اور عالمی طاقتیں
جمعہ 5 فروری 2021
-
وطن عزیز کے کسانوں کے نام
ہفتہ 30 جنوری 2021
-
ہزارہ کمیونٹی کا احتجاج اور حاکم وقت کی بے حسی
ہفتہ 9 جنوری 2021
-
ہندوستان دہشت گردں کا سرپرست
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
-
عورت ہرروپ میں قابل تکریم وتحریم
ہفتہ 7 مارچ 2020
-
میزان عدل وکلاء گردی کے پنجہ استبداد میں
پیر 21 اکتوبر 2019
چوہدری محمد افضل جٹ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.