
نیا سال نئے چیلنجز کے ساتھ مبارک
منگل 4 جنوری 2022

ڈاکٹر جمشید نظر
(جاری ہے)
پاکستان کے ہمسیایہ ملک چین اورانڈیا میں اومیکرون کے مریضوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے وہاں مختلف شہروں میں لاک ڈاون اورکرفیو بھی لگایا جارہا ہے۔متحدہ عرب امارات میں اومیکرون سے بچنے کے لئے ملازمین کو ورک فرام ہوم کی اجازت دے دی گئی ہے۔سپین اور نیدر لینڈ میں کرفیو اور لاک ڈاون لگایا جارہا ہے۔دنیا بھر میں اومیکرون کے باعث کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کومحدود کردیا گیا تھا۔کرسمس کے موقع پر ہزاروں فلائٹیں منسوخ ہوئیں،ویب سائٹ فلائٹ ایویئر کے مطابق 24 سے 26 دسمبر تک دنیا بھر میں تقریبا 5700 پروازیں منسوخ ہوئیں۔کورونا کا نیا ویرئنٹ اس قدر تیزی سے پھیلتا ہے کہ طبی ماہرین بھی سر پکڑے بیٹھے ہیں کہ اب اس نئی آفت کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟کیونکہ ڈاکٹروں کی ایک بہت بڑی تعداد پہلے ہی کورونا کے مریضوں کا علاج کرتے کرتے اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں۔خیر نئے سال کا سورج الحمدللہ طلوع ہوچکا ہے اب ہمیں زندہ رہنے کے لئے ہر آفت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔
نئے سال کے دیگر چیلنجز میں تعلیم،صحت،مہنگائی،روزگار، جیسے چیلنجز شامل ہیں جس کے لئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے۔وزیر اعظم عمران خان نے سال 2020 کو عوام کا سال قرار دیا تھااپنے ایک بیان میں اس وقت وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ”حکومت کی بھرپور کوشش ہوگی کہ جہاں معاشی استحکام کا عمل مزید مستحکم ہو وہاں اس استحکام کے ثمرات عام آدمی تک میسر آئیں اور انکی زندگیوں میں بہتری واقع ہو۔“ اسی طرح سال 2021کے آغاز پر عوام کے ریلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کرنے کی منظوری دی تھی۔اس وقت وزیر اعظم نے 14 روپے سے زائد مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کر دیا تھا۔ موجودہ نئے سال میں بھی عوام وزیر اعظم عمران خان سے اشیائے خوردنوش،پٹرول،بجلی،سوئی گیس کی قیمتوں میں ریلیف دینے کی امید رکھتے ہیں۔صحت کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخواہ کی طرح پنجاب کی عوام کو بھی نئے سال پر”نیا پاکستان صحت کارڈ“کا تحفہ دے رہی ہے۔مرحلہ وار جنوری سے مارچ تک پنجاب کے تمام مستقل رہائشی خاندانوں کو دس لاکھ روپے تک کسی بھی سرکاری یا نجی ہسپتال سے علاج معالجے کی سہولت دستیاب ہوگی۔صحت کی یہ سہولت ملنے پر پنجاب کے عوام نہ صرف وزیر اعظم عمران خان بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے بھی شکر گذار ہیں۔ اگر شعبہ تعلیم کے چیلنجز کی بات کریں توگذشتہ چند دنوں میں ایسی اصلاحات کی گئیں ہیں جواسلامی ملک کا ایک خواب بن کر رہ گیا تھا،تعلیمی نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم شامل کرنا ایک بہت بڑاخواب تھاجو اب پورا ہوگیا ہے۔دینی تعلیم کے لئے نئے اساتذہ بھی بھرتی کئے جارہے ہیں جس سے پڑھے لکھے افرادکو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔موجودہ سال میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کوئی بھی اکیلے نہیں کرسکتا اس کے لئے حکومت،اپوزیشن اور عوام کو مل کر چلنا ہوگا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ڈاکٹر جمشید نظر کے کالمز
-
محبت کے نام پر بے حیائی
بدھ 16 فروری 2022
-
ریڈیو کاعالمی دن،ایجاد اور افادیت
منگل 15 فروری 2022
-
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی کارروائیاں
جمعرات 10 فروری 2022
-
کشمیری شہیدوں کے خون کی پکار
ہفتہ 5 فروری 2022
-
آن لائن گیم نے بیٹے کو قاتل بنا دیا
پیر 31 جنوری 2022
-
تعلیم کا عالمی دن اور نئے چیلنج
بدھ 26 جنوری 2022
-
برف کا آدمی
پیر 24 جنوری 2022
-
اومیکرون،کورونا،سردی اور فضائی آلودگی
جمعہ 21 جنوری 2022
ڈاکٹر جمشید نظر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.