یوم عہد وفا -14 اگست

جمعہ 14 اگست 2020

Dr Nauman Rafi Rajput

ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت

ماڈرن دنیا میں 2 ملک مذہبی نظریات پر معرض وجود میں آئے۔( 1) مملکت خداداد پاکستان( 2)اسرائیل۔آج سے ڈیڑھ سو سال پہلے ہمارے بزرگوں نے یہ نعرہ لگایا تھا''پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ''ہماری نسلوں کو اسکا مطلب سمجھنے میں صدی سے زیادہ وقت لگ گیا ہے ۔ایک مرتبہ یورپ کے کسی ملک میں پاکستانی بلا ٹکٹ ٹرین میں سفر کر رہا تھا تو ساتھ بیٹھے مقامی نے یہ زبردست جملہ کہا''جس ملک کا عام آدمی ریلوے سے بے ایمانی کر سکتا ہے اس ملک کے حکمران سے کیا توقع؟''۔

ہم بائیس کروڑ مسلمان اورتمام پاکستانی ہی تو ہیں ۔نبی اکرم نے فرمایا''رشوت لینے اور دینے والا دونوں گنہگار ہیں،جہنمی ہیں''ہم صرف دینے والے کو قصوروار سمجھتے ہیں۔ لینے والا اپنا حق سمجھتا ہے ۔رمضان المبارک میں PIAکا تیارہ گر کر تباہ ہوا تو 342 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

(جاری ہے)

تفتیش پر پتہ چلا کہ 35 کے قریب پائلٹ کے لائسنس جعلی ہیں کہیں نہ کہیں تو کرپشن ہوئی ہو گی۔

حکومت نے پٹرول سستا کیا تو پٹرول پمپ مالکان نے سستا پٹرول ذخیرہ کر کے نایاب کر دیا پھر قیمت بڑھنے پر وافر مقدار میں ملنے لگا ۔شوگر مل مالکان گنا خریدنے کے وقت کسان کو مل سے باہر دنوں اور ہفتوں صرف اس لئے کھڑا رکھتے ہیں کہ وہ اپنے جائز منافع کو چھوڑ کر مزید سستا گنا فروخت کر دیں ۔باقی تو سب اور کی باتیں ہیں طالب علم جو اس ملک کا مستقبل ہیں اسکی اپنی کرپشن کی کہانی ہے۔

طالب علم کا وقت قوم اور ملک کی امانت ہے۔ جو طالب علم اپنا وقت پب جی(Pub g) کھیلنے میں یا ٹک ٹاک جیسی واہیات و فضولیات میں ضائع کرتے ہیں کیا یہ اخلاقی کرپشن نہیں؟آپ کا وقت میرے پاکستان کی امانت ہے۔ یورپ اور چائنہ میں یونیورسٹی کا ہر سٹوڈنٹ چھٹیوں میں کام کرتا ہے یا کم از کم درختوں اور پودوں کی صفائی کرتا ہے جسکا اسے امتحان میں کریڈٹ دیا جاتا ہے۔

ہم اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرنے والی قوم ہیں۔حج اور عمرہ میں سب سے زیادہ زائرین پاکستان سے جاتے ہیں۔ الحمداللہ ہمارے ملک میں نیک نام اور ایماندار لوگوں کی بھی ایک لمبی فہرست ہے جن پر دنیا فخر کرتی ہے۔ چند نام حاضر خدمت ہیں،عبدالستار ایدھی صاحب،ارفع کریم،علی معین نوازش،انصار برنی،ڈاکٹر ادیب رضوی،ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار احمد چیمہ صاحب جیسے لوگ سر فہرست ہیں۔

کپڑوں پر سبز رنگ سجا لینا،سبز اور سفید چوڑیاں پہن کر خواتین ضرور یوم پاکستان منائیں،جھنڈے کو سینے پر سجائیں، پر اسکا حق ادا کریں۔جھنڈا آپکا فخر ہونا چاہیے۔جھنڈا آپکا غرور ہونا چاہیے۔ملی حمیت اور غیرت صرف اور صرف زندہ رہنے کی واحد وجہ اور وطن سے محبت کا جذبہ ہونا چاہیے۔ ہمارے قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی بیماری کا علاج کروانے کی بجائے پاکستان کے حصول کی جدوجہد کو ترجیح دی اور جان خالق حقیقی کے سپرد کر دی۔

پاکستان اور اصولوں کے سامنے اپنی اکلوتی بیٹی کو یہ پیغام بھیجاI Donot have any Daughter''کیا اس قائد کو 14 اگست والے دن ہم فخر کے ساتھ چہرہ دیکھا سکتے ہیں؟یا اپنے گریبان میں جھانکیں تو عزیزی کی طرح صرف بنیان تو نہیں یا بس! بقول شاعر
ہے جرم اگر وطن کی مٹی سے محبت نعمان
یہ جرم سدا میرے حسابوں میں رہے گا

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :