
ہنگامی حالات میں ہنگامی اقدامات اور حکمتِ عملی!!
بدھ 1 اپریل 2020

گل بخشالوی
وزیرِ ا عظم کے اس حوصلہ افزاءپیغام سے قو م جان گئی ہے کہ ریاست اپنے قومی اور مذہبی فرائض سے غافل نہیں بلکہ عوامی طاقت سے کورونا کے خلاف ڈٹ گئی ہے پاکستان دوست عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ ریاست کے ساتھ قومی ادارے فرنٹ لائین پر ہیں ریاست وبائی صورتِ حال میں اپنے وسا ئل سے کہیں زیادہ اور ہرممکن اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے ایسے ہنگامی حالات میں مقابلے کے ہنگامی اقدامات حکمتِ عملی سے کئے جاتے ہیں لیکن بد قسمتی سے قومی خود پرست آج کی وبائی صورتِ حال میں بھی اپنے گزشتہ کل سے غافل ہیں ان کو توبہ کا دروازہ نظر نہیں آرہا ریاست کی حکمران جماعت سے ذاتی اختلافات میں اپنی انا کی تسکین کے لئے وزیِر اعظم پر الزامات لگا کر قوم کو گمراہ کررہے ہیں، پاکستان کی اپوزیشن اور آزاد میڈیا ریاست کو بدنام کرنے میں کوئی لمحہ ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا جھوٹ بول رہی ہے پاکستان کے محنت کش بھی جانتے ہیں کہ آسمانی وبا آسمان والا ہی ٹال سکتا ہے کوئی زمینی خدا کچھ بھی نہیں کر سکتا ۔کورونا وائرس نے وزیرِ اعظم کو پیغام نہیں بھیجا تھا کہ تیاری کر لو میں آرہا ہوں ایسی ہنگامی وبائی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات سے قبل حکمتِ عملی تیار کی جاتی ہے خود پرست مغرب کی دلدادہ میڈیا والو قوم صابر ہے وہ جانتی ہے کہ پیٹ کے بھوکے کا رازقِ کل پر یقین ہوتا ہے آنکھوں کے بھوکے شور مچایا کرتے ہیں اس لئے کہ ان کی آنکھوں کی بھو ک نہیں مٹتی اور کھبی نہیں مٹتی!
میاں شہباز شریف صاحب کہتے ہیں اپوزیشن وزیرِ اعظم کے قومی خطاب میں اعلان کئے گئے اقدامات کو مسلم لیگ ن مسترد کرتی ہیں مشکل کی اس گھڑی میں شیطانی راگ الاپنے سے بہتر ہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف خود آگے آئیں بقول ان کے اگر حکومت احسن اقدامات سے غافل ہے تو جماعتی بنیاد پر عوام کی خدمت کریں آپ بھی اپنے وقت کے بادشاہ رہے ہیں آپ کے پاس بھی دولت کی کمی نہیں وزیرِ اعظم کہہ چکے ہیں کسی سے نہیں پو چھا جائے گا کہ ان کے پاس فنڈ میں دینے والی رقم کہاں سے آئی قوم کی لوٹی ہوئی دولت مشکل کی اس گھڑی میں قوم کو واپس کر دو گھرکے مچان سے وڈیو لنک میں کورونا وائرس پر سیاست چمکانے کا وقت نہیں آپکو شکوہ ہے کہ وڈلو لنک اجلاس میں وزیرِ ا عظم اپنی سنا گئے او آ پ کی نہیں سنی لیکن آپ کیوں بھول جاتے ہیں کہ آپ عدالتی مجرم ہیں مجرموں کے ساتھ وزیرِ اعظم کیسے بیٹھ کر قومی پالیسی مرتب کر سکتا ہے۔ آپ قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں لیکن قوم بخوبی جانتی ہے کہ سچ کیا ہے!!!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.