
شاباش پنجاب پولیس!!!
پیر 11 فروری 2019

حافظ ذوہیب طیب
(جاری ہے)
یہ امجد جاوید سلیمی کا ویژن ہے کہ افسران خود لوگوں کے مسائل سنتے ہیں اور انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہیں اور صوبے میں گوجرانوالہ ریجن نمبر ایک پر ہے جو وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل، وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل اور کھلی کچہری کے ذریعے آنے والی درخواستوں پر عملدرآمد کرانے میں پیش پیش ہے ۔
ریجنل پولیس افسر گوجرانوالہ طارق عباس قریشی کا شمار پولیس کے ان جید اور قابل لوگوں میں ہوتا ہے جو پولیس، انٹیلی جنس بیورو اور ایف۔آئی۔اے میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا چکے ہیں اور جنہیں امریکہ اور یورپ کے ممالک میں پولیسنگ کے نظام سے بھی بخوبی واقفیت حاصل ہے ۔ ان کے مطابق اگر لینڈ ریکارڈ کو نیک نیتی کے ساتھ آن لائن کرتے ہوئے شفاف بنا دیا جائے تو زمینوں پر قبضہ کے 90فیصد مقدمات حل ہو سکتے ہیں ۔ کھلی کچہری میں آنے والے لوگوں کی 90فیصد درخواستیں زمینوں کے قبضے کے حوالے سے ہوتی ہیں ۔ یورپ میں اینٹی فراڈ یونٹس کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات بڑے بینک اور انشورنس کمپنیاں برداشت کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہاں فراڈ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ اگر اسی طرح پاکستان میں بھی بڑے بینک اورکمپنیاں اینٹی فراڈ یونٹس بنا نے اور ان کے دیگر اخراجات برداشت کرلیں تو پاکستان میں بڑھتے ہوئے فراڈ کم ہو سکتے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو چاہئے کہ جہاں انہوں نے کھلی کچری کا انعقاد کر کے تبدیلی کے نعرے کو حقیقت میں تبدیل کیا ہے وہاں پولیس کے نظام کو بھی مزید فعال او موثر بنا نے کے لئے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کریں ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ طارق عباس قریشی جیسے متحرک اور تجربہ کار لوگوں کو پولیس ریفارمز یونٹ کا حصہ بنائیں اور جدید طور کے مطابق پولیسنگ کے نظام کو سائنسی بنیادوں پر استوار کیا جائے ۔ سب سے پہلے صوبے میں ہر ضلع کو موبائل لوکیٹر دیا جائے اور جہاں لوکیٹر ہیں وہاں انہیں4.Gپر اپ گریڈ کیا جائے ۔ چوری جیسی وارداتوں کی روک تھام کے لئے فنگر پرنٹس سوفٹ وئیر بنایا جائے اور اس کی رسائی تمام افسران تک دی جائے ۔ ان دونوں کاموں کے لئے فنڈنگ کا بھی کوئی بڑا مسئلہ نہیں ، اس کے لئے برٹش کونسل، یو۔این۔ڈی۔سی پی سمیت کسی بھی ادارے کو درخواست کی جائے تو وہ رضاکارانہ طور پر یہ دونوں چیزیں دینے کے لئے آمادہ ہو سکتے ہیں۔
محدود وسائل، بے تحا شہ مسائل اور شدید پریشر کے ساتھ 24گھنٹے لوگوں کی خدمت پر معمور ،پنجاب پولیس جس طریقے سے اپنے ہم وطنوں کی خدمت پر معمور ہے بلا شبہ اس کا سہرا آئی۔جی ہنجاب امجد جاوید سلیمی کو جاتا ہے ۔ گذشتہ دنوں میں مجھے بھی گوجرانوالہ پولیس کی جانب سے ایک کھلی کچہری میں جانے کا اتفاق ہوا جہاں سی۔پی۔او گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود، ایس۔ایس۔پی آپریشنز ، ڈی۔ایس۔پی اسیٹلائٹ ٹاون اور ایس۔ایچ،او سیٹلائٹ ٹاون بھی موجود تھے ۔ اس میں بالخصوص کبری ٰ بی بی کو خاص طور پر مدعو کیا گیا تھاجس کے گھر پر کئی سالوں سے قبضہ مافیا قابض تھا۔بھلا ہو ریجنل پولیس افسر گوجرانوالہ ، طارق عباس قریشی اور ڈی۔ایس۔پی سیٹلائٹ ٹاون احسان اللہ شاد کا کہ انہوں نے اس غریب عورت کے دکھ کو سمجھا اور بڑی دلیری کے ساتھ قبضہ گروپ کے خلاف کھڑے ہوئے ، ان کے خلاف کاروائی کی اور جو کام ضلعی انتظامیہ کا کرنے والا تھا وہ بھی اپنے ذمہ لے لیا اور یوں بیوہ عورت کبریٰ بی بی کو 7سالوں بعد اپنا حق مل گیا۔ بلا شبہ پولیس کے ان افسران کی کاوشیں جہاں اللہ کی بارگاہ میں انہیں سرخرور کریں گی وہاں عوام کے دل میں بھی ان کی محبت پیدا ہو گی اور عرصہ دراز سے پولیس کے ارباب اختیارکو لاکھوں روپے خرچ کر نے کے باوجود بھی عوام کے سامنے پولیس کا امیج بہتر کر نے میں جو ناکامی انہیں حاصل ہوئی ہے ، ایسے واقعات کی وجہ سے عوام اور پولیس میں بڑھتا ہوا فرق کم ہو سکے گا۔ یقینا طارق عباس قریشی اور احسان اللہ شاد جیسے پولیس افسران معاشرے کا حسن ہیں اور یہی وہ وجہ ہے جو مجھے یہ بات لکھنے پر مجبور کر رہی ہے کہ شابا ش پنجاب پولیس!!!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظ ذوہیب طیب کے کالمز
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین کارکردگی اور بدرمنیر کی تعیناتی
جمعرات 27 جنوری 2022
-
دی اوپن کچن: مفاد عامہ کا شاندار پروجیکٹ
منگل 26 اکتوبر 2021
-
محکمہ صحت پنجاب: تباہی کے دہانے پر
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
سیدہجویر رحمہ اللہ اور سہ روزہ عالمی کانفرنس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
جناب وزیر اعظم !اب بھی وقت ہے
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی لائق تحسین کار کردگی !
ہفتہ 2 جنوری 2021
-
انعام غنی: ایک بہترین چوائس
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
ہم نبی محترم ﷺ کو کیا منہ دیکھائیں گے؟
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
حافظ ذوہیب طیب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.