
اہلیان لاہور کی درخواست بنام وزیر اعلیٰ پنجاب
جمعہ 2 اکتوبر 2020

حافظ ذوہیب طیب
(جاری ہے)
قارئین ! یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نہ صرف شہر لاہور بلکہ پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں سمیت دیگر امور کی انجام دہی کے لئے کمر بستہ ہیں ۔ روزانہ کی بنیادوں پر وزرا ء، ممبران صوبائی اسمبلی اور علاقوں کے معززین سے ملاقات کر کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے وٹس ایپ گروپ کے ذریعے سے موصول ہونے والی تفصیلات کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ اب پنجاب تیزی سے تبدیلی کے سفر کی جانب گامزن ہے ۔ اس کا ثبوت یہ بھی ہے کہ تعلیمی اداروں اور بالخصوص یونیورسٹیز کی استعداد کار اور صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے یہاں ریسرچ کے شعبوں کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں گذشتہ دنوں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں تربیتی اکیڈمی کا افتتاح کیاہے ۔ یہ اکیڈمی پروفیشنلز کی ایڈوانس ایجوکیشن اور پروفیشنل ڈوپلمنٹ میں اہم کردار ادا ء کرے گی جبکہ یہاں ملک بھر کے سٹیک ہولڈرز کو ملکی و غیر ملکی ویٹرنری سپیشلسٹ سے ٹریننگ دی جائے گی جس کی بدولت ویٹرنری پروفیشنلز قومی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو نگے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ ویٹرنری اکیڈمی، لندن کے رائل ویٹرنری کالج کے اشتراک سے فیکلٹی کو ٹریننگ سرٹیفیکٹ مہیا کر رہی ہے ۔ اس اکیڈمی میں 16ڈومیسٹک اور لوکل ٹریننگ جبکہ5انٹرنیشنل ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اس کے علاوہ8آن لائن کورسز بھی کروائے جا رہے ہیں ۔ یقینا اس امر سے غربت کے خاتمے اور خوشحالی کے لئے لائیو سٹاک کے شعبے کو مزید تقویت حاصل ہو سکے گی۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں روزگار کی فراہمی کے لئے سب سے بڑے پروگرام کے آغاز کا سہرا بھی عثمان بزدار کے سر سجتا ہے ۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور بنک آف پنجاب کے اشتراک سے 30ارب روپے سے زائد کے قرضے انتہائی آسان شرائط پر فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ یہ سکیم سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈوپلمنٹ اور کرونا سے متاثرہ کاروبار کی بحالی کے لئے ممد و معاون ثابت ہو گی ۔ اس سکیم کے تحت نوجوانوں کو نئے کاروبار یا موجودہ کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضہ دیا جا رہا ہے اور اس میں حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ اس سکیم سے مردو خواتین کے علاوہ خواجہ سرا جو ہمارے معاشرے کا پسا ہوا طبقہ ہے وہ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ان حوصلہ افزا کاوشوں کی وجہ سے صوبے میں بڑھتا ہوا غربت کا گراف نیچے آئے گا اور معاملات بہت جلد بہتر ہو نگے۔
قارئین محترم ! چونکہ ہمارے کالم کا نام ”عوامی بات“ ہے اور میری کو شش رہی کہ اپنے کالموں کے ذریعے عوام کی بات اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائی جا سکے ۔اسی حوالے سے مجھے عام عوام کے روزانہ بیسیوں فون کالز اور خطوط موصول ہوتے ہیں۔ اس کالم کے ذریعے عام آدمی بلکہ لاکھوں عام آدمیوں کا دیرینہ مسئلہ بھی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے رکھنا چاہوں گا اور وہ مسئلہ پیکو روڈ ، ٹاون شپ اور لنک روڈماڈل ٹاون سے ملحقہ گندے نالے سے پیدا ہونے والے مسائل ہیں ۔ لاکھوں لوگ اس نالے کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت میں دوچار ہیں ۔ لوگوں کی الیکٹرک اشیا ہر کچھ مہینوں بعد خراب ہو جاتی ہیں جبکہ لوگ ہیپاٹاٹئٹس ، پھیپڑوں اور سانس کی بیماروں میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ تخت پنجاب کو اپنے نام کر نے والے دونوں شریف برداران جو خود بھی یہاں کے باسی ہیں انہوں نے بھی سوائے طفل تسلیوں کے علاوہ لوگوں کو کچھ نہ دیا۔ لیکن یہاں کے لاکھوں لوگ تبدیلی حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جیسے آپ اور آپ کے نمائندے عبد الکریم کلہواڑ نے یہاں سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈ کی تعمیر کروائی ہے ،ویسے ہی بیماریاں باٹنے والے اس نالے کو ڈھکا جائے ،بلکہ ڈھک کر اس پر گرین بیلٹ تعمیر کی جائے تاکہ لوگ اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں ۔
میں نے تو اپنا فرض پورا کرتے ہوئے اہلیان لاہور کی درخواست بنام وزیر اعلیٰ پنجاب ، ان تک پہنچا دی ہے اب وزیر اعلیٰ پنجاب کا کام ہے کہ جیسے وہ صوبے کے عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کر رہے ہیں ویسے ہی بیماریوں اور پریشانیوں میں مبتلا لاکھوں لوگوں کی داد رسی میں بھی تاخیر نہ کریں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظ ذوہیب طیب کے کالمز
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین کارکردگی اور بدرمنیر کی تعیناتی
جمعرات 27 جنوری 2022
-
دی اوپن کچن: مفاد عامہ کا شاندار پروجیکٹ
منگل 26 اکتوبر 2021
-
محکمہ صحت پنجاب: تباہی کے دہانے پر
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
سیدہجویر رحمہ اللہ اور سہ روزہ عالمی کانفرنس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
جناب وزیر اعظم !اب بھی وقت ہے
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی لائق تحسین کار کردگی !
ہفتہ 2 جنوری 2021
-
انعام غنی: ایک بہترین چوائس
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
ہم نبی محترم ﷺ کو کیا منہ دیکھائیں گے؟
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
حافظ ذوہیب طیب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.