
بنتے ہوئے بندوں کو خُدا دیکھ رہا ہوں
جمعرات 25 فروری 2021

عمران امین
(جاری ہے)
انساں ہے گرفتار فسوں کاریئ انساں
بنتے ہوئے بندوں کو خُدا دیکھ رہا ہوں
حضرت شیخ سعدی کے بقول زمانے کی گردش اور دنوں کی سختی سے میں کبھی دل شکستہ اور رنجیدہ نہیں ہوا تھامگر ایک بار ضرور ملال ہواجب میرے پاؤں میں جوتی نہیں تھی اور نہ خریدنے کو جیب میں پیسہ تھا۔میں اس حالت میں حیران پریشان کوفے کی جامع مسجد میں جا نکلا۔وہاں کیادیکھتا ہوں کہ ایک شخص کے پاؤں ہی نہیں ہیں۔پس میں نے اپنے پاؤں کی سلامتی پر خُدا کا شکر ادا کیا اور ننگے پاؤں رہنا ہی غنیمت سمجھا۔ یہ ہے وہ طریقہ جو ہمارے آباؤ اجداد اور صوفیاء کرام کا شیوہ رہا تھا وہ سب اپنے نبی ﷺکی ہمیشہ زندہ رہنے والی روایات اور تعلیمات کے امین تھے مگر افسوس ہماری غفلت کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ دنیا کی محبت اور آخرت سے دُوری ہماری زندگی میں داخل ہوتی گئی۔ اس دور میں اللہ رب العزت جس کو چند روزہ عزت عطا فرماتے ہیں وہ مستقل دعویدار بن جاتا ہے اور یوں بادشاہی اور حکمرانی کا سلسلہ نسل در نسل چلنا شروع ہو جاتا ہے۔ہم جس وطن کے باشندے ہیں وہاں آزادی کے بعد سے ایک مخصوص طبقہ ہی مسند اقتدار پر براجمان رہا ہے اور اگر کبھی اُن کے نسل در نسل اقتدار کے سورج کو کسی آندھی نے گہنا دینا چاہا تومفاد پرستوں کے ٹولے اُس آندھی کے طوفان کو اس انداز میں روکتے ہیں کہ جہاں اخلاقیات اور نظریات کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی بلکہ مقصد میں کامیابی میں ہی سب کی بقا مشروط ہوتی ہے۔اس موقع پر ذاتی مفاد اور ذاتی ترجیحات ہی سب کی منشاء ہوتی ہیں۔پانامہ سکینڈل،اقامہ،جعلی اکاؤنٹس،ٹی ٹی ایز اور کرپشن کی سٹوری کے ساتھ ساتھ چلتی دوسری فلم میں سندھ کی بربادی،ترقیاتی فنڈز کی سوغات،بے نامی اکاؤنٹس اور لوٹ مار کی غضب ناکیاں جب ماند پڑی تو ایک نئی فلم شروع ہو گئی جس میں ناکام اداکاروں کے ساتھ ساتھ دوسرے درجے کے اداکار شامل تھے۔اس فلم نے پچھلے چند ماہ تہلکہ آمیز اورریکارڈ توڑ جشن منایا مگر لاہور کے ناکام جلسے کے بعد جشن پھیکا پڑ گیا تھا چنانچہ استعفوں کے موقف سے بھی پیچھے ہٹنا پڑامگر موجودہ ضمنی الیکشنز کے نتائج نے ایک بار پھر قومی سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی ہے۔حکومتی نااہلی اور پی ٹی آئی کی غیر منظم قیادت نے گھبرائی اور ہاری ہوئی اپوزیشن کو پھر سے اُٹھا دیا ہے۔سینٹ کے الیکشن پر رائے زنی کرنے والے اکثر تجزیہ نگار اب تک اسلام آباد کی سیٹ پر سید یوسف رضا گیلانی کے الیکشن کو چائے کی پیالی میں طوفان سے تشبیہ دے رہے تھے مگر ضمنی الیکشنزکے بعد نون لیگ کا عوامی سطح پر فرنٹ فٹ پر کھیلنا،سینٹ میں پی ٹی آئی کے لیے خطرناک انتخابی نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔ وہ جو کسی سیانے بابے نے کہا ہے کہ جب بند گلی میں پھنس جاؤ تو جوش سے نہیں ہوش سے کام لینا پڑتا ہے چنانچہ اب عمران خان کو پھونک پھونک کر قدم اُٹھانے ہوں گے اوراپنی صفوں میں شامل غداروں کو تلاش کر کے بے نقاب بھی کرنا ہوگا خصوصی طور پر نوشہرہ کاالیکشن نتیجہ حکومت کے لیے بہترین سبق ہے۔یاد رہے کہ نفس وہ بھوکا کُتا ہے جو انسان سے غلط کام کروانے کے لیے اس وقت تک بھونکتا رہتا ہے جب تک وہ غلط کام کرو انہ لے۔جب انسان وہ کام کر لیتا ہے تو یہ کُتا سو جاتا ہے لیکن سونے سے پہلے ضمیرکو ضرورجگا جاتا ہے۔جو انسان اس نفس کا غلام بن گیا تو گویا اُس نے ذلت کا سودا کر لیا۔کیونکہ سارے جہان کی بادشاہی میرے اللہ کے لیے مخصوص ہے اور جس نے اُس میں شریک بننا چاہا توگویا رسوائی اُس کے دامن میں بھر دی جائے گی۔ میرے اللہ کا فرمان ہے”اُور وہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اُور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے“۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عمران امین کے کالمز
-
اللہ کرے بہتری کے دن جلد آئیں
پیر 26 جولائی 2021
-
بدلا بدلاہے عمران خان
جمعرات 8 جولائی 2021
-
فرید پراچہ کی ”عمر رواں“
بدھ 30 جون 2021
-
مسلمان کی نجات عشق نبی ﷺمیں ہے
بدھ 12 مئی 2021
-
ریاست مدینہ یاریاست یثرب کا سفر
منگل 11 مئی 2021
-
کس۔۔۔۔۔نے تمہیں اے سی لگایا؟
پیر 10 مئی 2021
-
مشکل میں ہیں مزدور کے حالات
جمعہ 7 مئی 2021
-
ذہنی و جسمانی صحت کا حصول کیسے ممکن بنائیں؟
جمعرات 15 اپریل 2021
عمران امین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.