
مادری زبان میں تعلیم اور حائل رکاوٹیں
پیر 22 فروری 2021

اقبال حسین اقبال
(جاری ہے)
اسلام نے بھی ایک بچے کی اولین درسگاہ ماں کی گود کو قرار دیا ہے۔
گویا سیکھنے سکھانے،پڑھنے پڑھانے کے لیے مادری زبان کے علاوہ کوئی دوسری زبان کارگر ثابت نہیں ہو سکتی۔مادری زبانوں کی اہمیت،تحفظ اور ان کی بقا کے لیے ہر سال 21 فروری کو مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے کے لیے بلند و بانگ دعوے بھی کرتے کیے جاتے ہیں'مگر عملی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے ہر گزرتے لمحے کے ساتھ کئی مادری زبانیں متروک ہو کر ان کی تعداد میں کمی واقع ہوتی جا رہی ہے۔ہم روایتی طریقے سے بچے کو تعلیم دلانے پر مجور ہو جاتے ہیں۔جب بچہ سکول میں داخل ہوتا ہے تو اس کی مادری زبان چھن جاتی ہے اور غیر ملکی زبانیں مسلط کی جاتی ہیں۔موٹی چوڑی کتابیں اس کے سامنے رکھ دی جاتی ہیں اور وہ زبانیں بچے کے لیے پہاڑ بن جاتیں ہیں۔جس سے بچے کے ذہن پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس کی کارکردگی قابل ستائش نہیں ہوتی ہے۔
غور طلب بات یہ ہے کہ اس وقت پاکستان میں کم و بیش 74 زبانیں بولی جاتی ہیں۔کیا پاکستان جیسے ملک میں جہاں پہلے ہی تعلیم زبوں حالی کا شکار ہے'تمام بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ممکن ہے؟کیا ہمارے پاس ایسے ماہرین ہیں جو بچوں کے لیے ان کی مادری زبان میں نصاب ڈیزائن کر سکیں؟کیا ایسے تجربہ کار اور ٹرینڈ اساتذہ ہیں' جو بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم دینے کی اہلیت رکھتے ہوں؟
یہ ایسے سوالات ہیں جن کا جواب فالحال نفی میں ہے۔اس کو لاگو کرنے کے لیے انتظامی طور پر ہمارے پاس کتابیں اور ماہر اساتذہ ہونے چاہیئں اور یہ خاصا مشکل مرحلہ ہے۔کیونکہ یہاں تو قومی زبان اردو کو ذریعہ تعلیم بنانے کے لیے کئی قراردادیں منظور کرنے کے بعد بھی ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے'تو ہر بچے کو اس کی مادری زبان میں تعلیم دینا کیونکر ممکن ہو سکتا ہے۔اگر ہم مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے کے خواہاں ہیں تو ہمارے ماہرینِ تعلیم اور دانشور حضرات کو طویل المدتی تعلیمی پالیسی بنا کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ آنے والے وقتوں میں اس خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا جا سکے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
اقبال حسین اقبال کے کالمز
-
ویلنٹائن ڈے سے انکار،حیا ڈے سے پیار
بدھ 16 فروری 2022
-
بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022ء
ہفتہ 5 فروری 2022
-
نسلِ نو کو منشیات سے کیسے دور رکھیں؟
جمعہ 28 جنوری 2022
-
ہاجرہ مسرور حقوق نسواں کی علمبردار
منگل 18 جنوری 2022
-
اُردو شاعری میں غزل کی اہمیت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
جون ایلیا ایک منفرد شاعر
منگل 14 دسمبر 2021
-
بانو قدسیہ اُردُو ادب کی ماں!
منگل 30 نومبر 2021
-
تعلیمی اداروں میں ثقافتی یلغار
پیر 22 نومبر 2021
اقبال حسین اقبال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.