نیا پاکستان عالمی منظر نامے میں

منگل 15 جنوری 2019

Jahanzaib Minhas

جہانزیب منہاس

عالم اسلام کے تین ہیرو جنہوں نے اس وقت دنیا کی سیاست کا رخ یکسر تبدیل کر دیا ۔ طاقت کے محور بدل ڈالے ۔ اختیارات کو یورپ ، امریکہ سے نکال کر واپس مسلم امہ کے سپرد کر دیا مسلمانوں کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے میں اپنی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔پاکستان کو تکلیف میں دیکھ کر شیخ زید اور شہزادہ محمد بن سلمان نے جسطرح پاکستان کی مدد کی یقینا پاکستانی قوم اور ہماری آئندہ نسلیں مقروض رہیں گی انسان دنیا کی ہر چیز بھول جاتا ہے مگر مشکل وقت میں اپنی طرف بڑھا ہاتھ کبھی نہیں بھولتا ۔

سی پیک میں سعودی عرب شامل ہو چکا ہے دنیا کی تیسری بڑی آئل ریفائنری لگانے جا رہا ہے ۔ دوبئی کہتا ہے کہ میں سی پیک میں پاکستان کے ساتھ ہوں اور جنوری کے آخر تک 3 ارب ڈالر پاکستان کو کیش دینے جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ سب عمران خان کی شاندار خارجہ پالیسی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔نہیں تو گزشتہ حکومت ہمیں یہی بتاتی رہی ہے کہ عرب ممالک بھی سی پیک کی مخالفت کر رہے ہیں ۔


امریکہ بہادر پاکستان کا دورہ کرنا چاہتا ہے ۔ روس ہمارا دوست بن چکا ہے ۔ افغانستان میں طالبان سے مذاکرات شروع ہو چکے ہیں انڈیا میں مودی جا رہا ہے راہول گاندھی کی حکومت میں دوبئی اور سعودی عرب کی مدد سے کشمیر کا تنازعہ انشااللہ حل ہو جائے گا۔پاکستان قطر اور یمن کے معاملہ پر عرب دنیا میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور انشااللہ دنیا جلد امن کی نوید سنے گی ۔ سعودی عرب ، عرب امارات ، قطر ، بحرین کی حکومتوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات شروع کر دئے ہیں کہ لیبر مارکیٹ کی طلب کو پاکستانی افرادی قوت سے سے پورا کیا جائے۔جی ہاں یہ ہے نیا پاکستان الحمد اللہ 

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :