تیر و ترکش
بدھ 11 جون 2014

خامہ بدست کے قلم سے
#پاکستان کے وزیر خزانہ زبردست منتظم ہیں لگتا ہے ان کے دماغ میں کمپیوٹر لگا ہوا ہے، رابن رافیل
اورپاکستانیوں کو لگتا ہے کہ اس کمپیوٹر کی ہارڈسک آپ کا تحفہ ہے
#مشرف پر غداری کا مقدمہ قبول نہیں، لیفٹیننٹ جنرل (ر)حمید گل
ہم عرض کریں گے تو شکایت ہوگی…
#تنخواہ دار طبقہ ریلیف کے لیے آیندہ بجٹ کا انتظار کرے، اسحاق ڈار
یعنی آیندہ بجٹ تک تنخواہ دار طبقے کا تکلیف میں رہنا آپ کی معاشی پالیسی کی بنیاد ہے
#پاکستان تحریک انصاف ملک میں مایوسی پھیلانا چاہتی ہے، وفاقی وزیراطلاعات
حالانکہ ہمارے اکیلے اسحاق ڈار یہ کام بہت اچھے طریقے سے کر رہے ہیں
#سنی اتحاد کونسل ’جاگ پاکستانی جاگ‘ مہم چلائے گی، حامد رضا
حالانکہ یہ مہم حکومت لوڈشیڈنگ کے ذریعے پہلے ہی بڑی کامیابی سے چلا رہی ہے ہر پاکستانی ساری ساری رات جاگتا رہتا ہے
#وفاقی وزرا کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات ،رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
لگتا ہے یہ رابطے کپتان خان اور جماعت کے رابطوں میں خاتمے کا سبب بن جائیں گے
#سابق صدر پرویزمشرف کے لال مسجد آپریشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں ملے، اسلام آباد پولیس
تفتیش کار کو لال مسجد والوں کے حوالے کیا جائے تو سب ٹھوس اور مائع ثبوت مل جائیں گے اس کو سابق صدرکے ملوث ہونے کے
#سحر افطار اور تراوویح میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی
اس کا مطلب کہ صرف سحر افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی آئے گی… چوبیس گھنٹوں میں
#حملہ کراچی ایئر پورٹ پر نہیں پرانے ٹرمینل پر ہوا، چودھری نثار
کیا بات ہے چودھری صاحب کے اس حقیقت افروز بیان کی
#آئین کے تحت تمام ادارے عدلیہ کے سامنے جواب دہ ہیں، سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
کاش ہمارے ملک میں پورے آئین پر پورا عمل درآمد شروع ہو جائے
#ہم نے ایوان کو مچھلی منڈی بننے سے روکا ہوا ہے، سید خورشید شاہ
حالانکہ آپ کے ٹوکرے میں بھی بڑی بڑی مچھلیاں موجود ہیں
#کراچی کی صورت حال تشویشناک ہے شہری حالات کو معمول پر لایا جائے گا،عابد شیر علی
جس طرح آ پ بجلی کی لوڈشیڈنگ کو معمول پر لائے ہیں؟
#پی آئی اے میں ریفرنڈم میں ایئر لیگ کی کامیابی پر کارکنوں نے شکرانے کے نوافل ادا کیے
کاش پی آئی اے کے مسافروں کو بھی کبھی شکرانے کے نوافل ادا کرنے کا موقع ملے
#صحافت میں ایک درجن کے قریب کالی بھیڑیں بے نقاب ہو گئیں، نجم سیٹھی
یہ وہ کالی بھیڑیں ہوں گی جن کے نقاب اناڑی درزیوں نے تیار کیے تھے ورنہ آپ جیسے بھی تو ہیں جن کے انتہائی پائیدار نقاب دساور سے سل کر آتے ہیں
#ووٹروں سے ترقیاتی کاموں کے دعوے ہر گز نہیں بھولا، وزیراعظم
اگر بھول بھی گیا تو بے چارے ووٹروں نے کیا کر لینا ہے
#انقلاب آئے گا یا جام شہادت پیوں گا، طاہر القادری
دونوں کام نہیں ہونے والے آپ سے
#11مئی کو الیکشن نہیں پاکستان کا سب سے بڑا فراڈ ہوا، عمران خان
اور اس فراڈ کے نتیجے میں ایک صوبے میں آپ کی حکومت بھی بن گئی
#حکومت مخالف اتحاد کے لیے چودھری شجاعت اور حسن محی الدین پر مشتمل کمیٹی قائم
یہ کمیٹی لگتا ہے نکلنے والی نہیں بیٹھ جانے والی ہے
#عمران کس کی خدمت کر رہے ہیں، پرویز رشید
جس کی خدمت کرکے آپ کو اقتدار ملا ہے… عمران خان کے خیال میں
#آیندہ عام انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے، الیکشن کمیشن
اس الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو چلائیں گے تو سرکاری ملازم ہی ناں
#افغانستان میں بین الاقوامی افواج کا مشن ناکام ہوا ، اقوام متحدہ میں روسی سفیر کا بیان
ہمارے انجام سے بین الاقوامی افواج نے سبق حاصل کیا ہوتا تو آج ان کا یہ حال نہ ہوتا
#کاروبار بند کرانے والوں کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ،رابطہ کمیٹی
اور آپ کا بھی ان سے کوئی تعلق نہیں…؟
#تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ عوام اور قوم سے مذاق ہے، مولاناعبدالغفور حیدری
یہ حکومت ہے ہی بہت مزاقیہ اب دیکھیں ناں اتنی دیر ہو گئی آپ کو وزیر بنایا ہوا ہے قلم دان دیئے ہی نہیں
#یورپ نے اسلام سے بہت کچھ سیکھا،نمایندہ یورپی یونین
کاش اب مسلمان بھی اسلام سے کچھ سیکھ لیں

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.