
71 واں یوم آزادی
اتوار 12 اگست 2018

میر افسر امان
(جاری ہے)
پھر ایک کرکٹ کا شاہسوار میدن سیاست میں آیا۔۲۰۱۳ء کے الیکشن میں اُسے خیبرپختون خواہ میں کامیابی ملی اس نے وہاں اتحادی حکومت بنائی۔ جس کی کارکردگی تینوں صوبوں سے بہتر رہی۔ جس کا دامن کرپشن سے پاک ہے۔ اس نے قائد کے وژن کے مطابق پاکستان میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا بیڑا اُٹھایا۔ملک میں کرپشن کو ختم کرنے اور کرپٹ لوگوں کو کیفے کردار تک پہنچانے کے پیچھے پڑا۔۲۰۱۸ء کے الیکشن میں مرکز ، صوبہ خیبر پختونخواہ میں حکومت بنانے کے لیے میڈیٹ ملااور بلوچستان میں اس کی حمایت سے حکومت بننے کا امکان پیدا ہوئے۔ ہارنے والوں نے پاکستان کے سیاسی کلچر کے مطابق دھاندلی کی رٹ لگائی۔خاص کر ایک صاحب جس نے تیس سال بعد ہارنے کا مزا چکھا ، تو غیر فطری مطابات ،کہ جیتنے والے حلف نہیں اُٹھائیں گے۔ جیتنے والے وزیر اعظم کو حلف نہیں اُٹھانے دیا جائے گا۔ملک کے سپہ سار کے ساتھ لڑائی شروع کی۔عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم جوئی شروع کی۔ عوام سے کہا کہ ملک میں آزادی کاجشن نہیں منایاجائے ۔ پھر ایک ایک کر کے ان کے غیر فطری مطالبات اور نعروں سب پارٹیاں ان کے خیالات کے خلاف ہوگئیں۔ جیتنے والی اپوزیشن نے کہا کہ ہم حلف اُٹھائیں گے۔پارلیمنٹ میں احتجاج کریں گے۔ ایک پارٹی نے کہا ہم منفی سیاست نہیں کریں گے۔ جیتنے والے کو ملک میں اسلامی فلاحی رسیاست کا وعدہ پرا کرنے کا پورا موقعہ دیں گے۔ ایک پارٹی نے کہا کہ فضل الرحمان صاحب کے اداروں کے خلاف مہم میں شریک نہیں ہوں گے۔ لے دے کے ان کے ساتھ نون لیگ کے وہ ہی اتحادی لوگ رہ گئے جو نون لیگ کے عدلیہ اور فوج کے خلاف بیانیہ کے حمایتی تھے۔ جن کو قوم نے اپنے ووٹ سے الیکشن میں مسترد کر دیا۔
صاحبو! کیاوجہ ہے کہ سیاسی لوگ مخالفت برائے مخالفت کے فارمولے پر عمل کریں؟۔ یہ ملک سب کا ہے۔ آج تحریک انصاف جیت کر آئی ہے کل کوئی اور آسکتا ہے۔ اللہ نے عوام کی خواہشات کے مطابق، ایک دفعہ پھر وقت کا پیہّہ گما کر ان حالات پر لایا، کہ جیسے برصغیر میں قائد کے وژن کے مطابق پاکستان مطلب کیا لا الہ الااللہ کا مستانہ نعرہ گونج رہا تھا۔ اگر سیاست دان ملکِ پاکستان سے وفادار ہیں تو انہیں عمران خان کے قوم سے کیے گئے وعدوں پورے کرنے کا وقت دینا چاہیے۔ جو قائد کے وژن کے مطابق پاکستان کو کرپشن فری اور مدینہ کے اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم رکھتا ہے۔ اس نے الیکشن جیتنے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں اس کا نقشہ عوام کے سامنے پیش بھی کر دیا۔ عوام دعا ء گو ہیں کہ اللہ کرے۷۱/ واں یوم آزادی پاکستان اور مدینہ کی فلاحی اسلامی ریاست کا خواب عمران خان کے ہاتھوں پورا ہو۔ آمین۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.