
پاکستان میں8اکتوبر 2005ء کا ہولناک زلزلہ
پیر 8 اکتوبر 2018

میر افسر امان
(جاری ہے)
دُعاء منہ سے نہ نکلی پاکٹوں سے عرضیاں نکلیں
ان ہی حالات میں اللہ ہم سے ناخوش تھا کہ۸ /اکتوبر کو آٹھ بج کر پچاس منٹ پر ملک کے شمالی علاقوں، جس میں کشمیر اور صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقے شامل تھے، ایک ہولناک زلزلے نے آناً فاناً صرف ۳۰ سیکنڈ میں ایک لاکھ سے زائد جانوں کو موت کی وادی میں ڈال دیا۔آزاد کشمیر میں مظفرآبادہٹیاں بالا، باغ، راولاکوٹ،عباس پوراورخیبر پختون میں مانسیرہ،بٹ گرام ،بالاکوٹ اورا ہلائی کے علاقے تباہ ہوئے تھے۔زلزلے نے بالاکوٹ کے شہر کو تو مکمل طور پر الٹ پلٹ کر دیا۔مظفر آباد میں بھی کچھ اسی طرح کی کفیت تھی۔سارے علاقے کے گھر ، اسکول، ہوٹلز،بازار،ہسپتالیں،سڑکیں اور کھیت گلیان سب کچھ تباہ ہو گئے۔
ایک اچھی بات کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں اللہ نے اپنے فضل و کرم سے ساری پاکستانی قوم کے اندر چھپے ہوئے ایک عنصر، یعنی اپنے بھائیوں کی مدد کا جذبہ باہر نکالا۔ خواجہ میر درد نے کیا خوب کہا ہے کہ:۔
ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کروبیاں
الحمد اللہ جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیش جو پاکستان میں موجود این جی اوئز میں سب سے بڑی این جی او ہے۔اس کا فلاحی کام پورے پاکستان پھیلا ہواہے ۔ الخدمت فاؤڈیشن نے تو برما کے مظلوموں کے لیے بنگلہ دیش کی سرحد پر مہاجرین کے کیمپوں میں ترکی اور ملائشیا کی این جی اوئز کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیاں کی تھیں۔ جماعت اسلامی کے سارے ممبران، الخدمت فاؤڈیشن کے ہمہ وقتی رضاکار ہوتے ہیں ۔ اس موقعہ پر الخدمت فاؤڈیشن کے شعبہ صحت اورجماعت اسلامی کی ڈاکٹروں کی ذیلی تنظیم، پیما ء کے ڈاکڑوں نے ایبٹ آباد اور مظفر آباد میں ہنگامی ہسپتال قائم کیے۔ جس میں ہزاروں مریضوں کی مستقل بنیاد پر علاج معالج کا انتظام کیا۔ کراچی سے جماعت کے سیکڑوں کارکنوں کی درجنوں ٹیمیں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے علاقہ میں گئے تھے۔راقم نے بھی اُس وقت کراچی سے ایبٹ آباد بیس کیمپ اور اس کے بعد زلزلہ کے متاثرہ علاقوں ،بالا کوٹ،اہلائی اورشنکیاری کے متاثرہ علاقوں کا مشاہدتی دورا کرنے والے ڈلیگیشن ،جس کی سربرائی الخدمت فاونڈیشن کے صدر ،سابق سٹی ناظم کراچی جناب نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ نے کی تھی، میں شامل تھا۔
صاحبو! الحمد اللہ ہم مسلمان ہیں۔ قدرتی آفات سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم پاکستانی قوم اجتماہی طور پر اپنے گناہ ؤں کی معافی اپنے اللہ سے مانگیں۔ آئندہ گناہ ہوں سے بچنے کا اللہ سے وعدہ کریں۔ اللہ زندہ جاوید ہستی ہے۔ ہمارے اعمال سے واقف ہے۔ اللہ ہمیشہ اپنے گناہ گار بندوں کو معاف کردیتا ہے۔ اللہ ہمیں بھی معاف کر دے گا اور قدرتی آفات سے محفوظ رکھے گا۔انشاہ اللہ۔ آج اس زلزلہ کو ۱۳ سال گزر چکے ہیں۔ اللہ نے ہمیں اُن کا غم یاد رکھنے کی توفیق عطا فرمائی۔ اللہ سے دعاء کہ اللہ ۸/ اکتوبر ۲۰۰۵ء کے زلزلے کے متاثرین کی مصیبتیں ختم کر دے ۔ آمین۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.