
مطالعہ سنن نسائی شریف
ہفتہ 28 دسمبر 2019

میر افسر امان
(جاری ہے)
اس سے قبل بخاری ، مسلم ،سنن ابن ماجہ،سنن ابوؤد ،اورجامع ترمذی کے مطالعہ کے بعد اپنے کالم لکھ چکا ہوں۔
اپنے پچھلے پانچ کالموں میں قارئین سے یہ درخواست کرتا رہاہوں کہ میں نے بھی پہلے تو حدیث کے چھوٹی چھوٹی کتابیں ،جیسے زادِ راہ، انتخاب حدیث،راہ عمل، ارشادات رسول اور معارف ا لحدیث وغیرہ کا مطالعہ کیا ہے۔ پھر مجھے صاح ستہ کی چھ کتابیں، جن کی کل سترہ جلدیں ہیں، حاصل کرکے مطالعہ کرنے کا شوق پیدا ہوا۔ میں نے تقریباً پچیس(۲۵) قبل ۱۹۹۴ ء میں صحاح ستہ، جس میں بخاری،مسلم،سنن ابن ماجہ،سنن بوداؤد،جامع ترمذی ، سنن نسائی شامل ہے مکتبہ المعارف اسلامی منصورہ لاہور سے حاصل کیں۔ اُسی وقت سے روزانہ کہ بنیاد پر قرآن کے مطالعہ کے ساتھ حدیث کی ان کتابوں کا مطالعہ کر رہا ہوں۔ الحمد اللہ اب صحاع ستہ کی آخری اور چھٹی کتاب” سنن نسائی شریف“ کا مطالعہ مکمل کر لیا۔ اب میں نے حسب معمول حدیث کی کتاب ”موطا امام مالک“ کا مطالعہ شروع کر دیا ہے۔جہاں تک تفصیل کا تعلق ہے توسنن نسائی شریف تین جلدوں میں ہے۔ اس کو اسلامی اکادمی اُردو بازار لاہور پاکستان نے شائع کیا ہے۔ اس سنن نسائی کا اُردو رترجمہ حضرت علامہ وحید الزامان نے کیا ہے۔ حدیث کی اس کتاب میں پانچ ہزار سات سو چونسٹھ حدیثیں ہیں۔ اس کی تالیف امام احمد بن شعیب نسائی نے کی ہے۔جوخراسان کے ایک شہرنساء سے منسوب ہے۔ ان کی پیدائش ۲۱۴ئھ میں شہر نساء میں ہوئی۔امام نسائی نے ۱۳/ صفر ۳۰۳ئھ میں میں وفات پائی۔ صفا و مروہ کے درمیان دفن کیے گئے۔آپ نے حدیث کے علم کے حصول لیے اپنے زمانے کے محدثین سے مختلف ممالک ،جن میں خراسان، حجاز، عراق جزیرہ ، شام اور مصر شامل ہیں کے سفر کیے۔ ان ممالک میں امام نسائی نے بہت سے شیوخ سے استفادہ کیا۔ آپ نے حدیث شریف کے دو مجموعے مرتب کیے۔ ایک سنن صغریٰ کے نام سے اور دوسرا سنن کبریٰ کے نام سے موسوم ہے۔ہمارے مطالعہ میں سنن کبریٰ رہی ہے جس کی تین جلدیں ہیں جسے عرف عام میں سنن نسائی کہتے ہیں۔امام نسائی نے سنن نسائی کی پہلی جلد میں کتا ب الطہارت سے کتاب الجنائز، میں مسواک کرنے سے موت سے متعلق حدیثیں درج کی ہیں۔ دوسری جلد میں کتاب عطیہ اور بخشش میں ہبہ سے لے کر شرابوں تک حدیثیں بیان کی ہیں۔تیسری جلد میں کتاب الصیام سے کتاب الوصیتوں میں روزوں کی فضلیت سے لے کر تہائی مال کی وصیت کرنے کے متعلق حدیثیں جمع کی ہیں۔
انسانی زندگی میں، انسان کو جن جن چیزوں سے واسطہ پڑتا ہے ان سب کے متعلق ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح برتاؤ کیا۔کن کن چیزوں سے منع کیا۔ کن کن چیزوں پر عمل کیا۔کن کن چیزوں کے کرنے پر زور دیا۔ کن کن میں خاموشی اختیار کی۔ صحابہ اور محدثین نے رسولاللہ کی ایک ایک بات کوکو ریکارڈ میں لے آئے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا کہ اس کے ہم خود نگہبان ہیں۔ ہم خوش قسمت امت ہیں کہ ہمارے پاس اللہ کا کلام حرف بہ حرف موجود ہے۔ ہمارے رسول اللہ کی ہر بات ریکارڈ پر موجود ہے۔ قرآن اور رسول اللہ کی زندگی، یہ وہ دو چیزیں ہیں جن کے لیے اللہ کے رسول اللہ نے فرمایا تھا کہ میرے بعد ان کو تھام لینا کبھی بھی راہ راست سے نہیں بھٹکوں گے۔
جب تک مسلمان اللہ کے رسول کی اس نصیحت پر عمل کرتے رہے تو اللہ نے ان بکریاں اور اونٹ چرانے والوں عربوں کو دنیا کا امام بنا دیا اوردنیا کی تمام قوموں پر فضلیت دی۔اُس وقت کی معلوم دنیا کے چار بڑے براعظموں پر مشتمل تھی۔ جس کے پونے چار براعظموں پر مسلمان نے ۹۹ھء تک اسلام کا پیغام پہنچا دیا تھا۔ اگر مسلمان اس پیغام پر قائم رہتے تو باقی دنیا پر بھی اسلام کا غلبہ ہوتا۔ کیونکہ اسلام نام ہی غلبہ کا ہے۔شرط یہ ہے کہ کہ مسلمان مومن بن کے رہیں۔پھر مسلمانوں میں کمزوریاں پیدا ہونی شروع ہوئیں۔مسلمان اللہ اور رسول کی تعلیمات جن پر عمل کر کے عروج حاصل کیا تھا ،انہیں بھلا بیٹھے ۔ آپس میں لڑنے لگے تو مسلمان کی ہوا اُکھڑنے لگی۔پھر مکافات ِعمل نے اپنا کام شروع کیا اور مسلمانوں کو اللہ نے انہیں اوج ثریا سے زمین میں پھٹک دیا۔ اسی کا مفسر قرآن و حدیث اور شاعر اسلام حضرت علامہ شیخ محمد اقبال نے اپنے شعر میں اس طرح نقشہ کھینچاہے:۔
ثریا سے زمین پر آسماں نے ہم کو دے مارا
مسلمان ملکوں میں عوام اپنی اصل پر لوٹنے کے لیے تیار ہیں۔ اللہ کے نام پرمسلمان نوجوان مرمٹنے کے لیے تیار ہیں۔یہی کچھ سارے عوامی سروے بتا رہے ہیں۔مگر صلیبی پٹھو مسلمان حکمران اپنے اپنے ملکوں میں عوام کے ساتھ انصاف نہیں کر رہے ۔انہیں مہنگائی بے روزگاری اور امن امان کے مسئلوں میں دبا رکھا ۔ مسلمان ملکوں میں نہیں ہے تو جرأت مند لیڈرنہیں شب ہے۔ بقول علامہ اقبال:۔
لیا جائے گا تم سے کام دنیا کی امامت کا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.