سب یزید ہیں۔ 100 لفظوں کا کالم

منگل 3 ستمبر 2019

Muhammad Anwaar

محمد انوار

"سب یزید ہیں ، سب یزید ہیں ، سب"
برگد کےدرخت تلے بیٹھے بابا جی
باربار چلّارہے تھے
"خادم الحرم بھی یزید ۔۔

(جاری ہے)

مفتی اعظم بھی یزید"
"چوغے والے، ڈالروں کی بارش کرنے والے،، سب یزید"
"موجودہ حکمران بھی یزید ، ماضی والے بھی یزید"
میری طرف دیکھ کرغصے سے چلائے ۔۔۔
"تم بھی یزید "
"تمھارے سب ساتھی بھی یزید"
میں نے جھنجلا کر پوچھا،
بابا جی سب یزید ہیں،تو یہاں پر حسین کون ہیں؟
کہنے لگے " وہ سب بچے، صرف وہ جوپتھر اٹھا کر اللہ کا نام لیتے ہیں اور کہتے ہیں کشمیر بنے گا پاکستان"

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :