
یونیورسٹی ، فلم اور ڈرامہ !
پیر 15 مارچ 2021

محمد عرفان ندیم
(جاری ہے)
یہ انیس سو اسی اور نوے کی دہائی کی بات تھی ، اس کے بعد بالی وڈ انڈسٹری نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور آج بالی وڈ اور ہالی وڈ میں کوئی فرق باقی نہیں رہا ۔ ایک فلم کروڑوں روپے کے بجٹ سے بنتی ہے اور جو لوگ کروڑوں روپے لگاتے ہیں وہ ویسے ہی نہیں لگاتے ، ایک فلم یا ڈرامہ آپ کی پوری سوسائٹی کی رائے بدل دیتا ہے اور موجودہ دور میں فلم اور ڈرامہ رائے سازی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔سماج کے رہن سہن کا تعین ، گفتگو ، ڈائیلاگز، مردوں اور خواتین کے فیشن، تمام ملبوسات اور جوتوں کے برانڈز ، گھریلو بناوٹ و سجاوٹ ، شادی بیاہ کی رسمیں ، خوشی و غمی کا موقع، بالوں اور ناخنوں کی تراش خراش ، سر کے بالوں اور ڈاڑھی کا فیشن اور آپ کا مجموعی طرز زندگی ، ان سب کا تعین غیر شعور ی طور پر فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کر رہے ہیں ۔ ایک وقت تھا جب پاکستانی ڈرامہ ہماری تہذیب و ثقافت کا آئینہ دار ہوا کرتا تھا اور لوگ فیملی کے ساتھ بیٹھ کراسے دیکھ سکتے تھے ۔ مجھے یاد ہے کچھ عرصہ قبل، ایک ورکشاپ کے سلسلے میں، میں قطر کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا ، میرا روم میٹ انڈین تھا اور اس نے چھوٹتے ہی مجھے کہا تھا کہ میری امی پاکستانی ڈراموں کی بہت فین ہیں ۔لیکن اب ہمارے ڈراموں میں بھی کوئی کسر باقی نہیں رہی ، ناجائز تعلقات ، نیم عریاں لباس ، ذومعنی جملے اور نامناسب کہانی ۔ اب کوئی انسان فیملی کے ساتھ بیٹھ کر ڈرامہ دیکھنا چاہئے تو شرمندہ ہو جائے ۔ایک طرف پاکستانی ڈرامے اور سوشل میڈیا ہے اور دوسری طرف انڈین فلموں کی بھرمار ہے ، پہلے انڈیا کی صرف اردو فلمیں آتی تھیں اب رہی سہی کسر انڈین پنجابی فلموں نے پوری کر دی ہے ۔ آپ پاکستانی پنجاب کے کسی حصے میں چلے جائیں آپ کو بچے بچے کی زبان پر انڈین پنجابی فلموں کے ڈائیلاگ نظر آئیں گے ، ان پنجابی فلموں کے گانے تو یوں لگتا ہے جیسے ہماری ثقافت کا حصہ بن چکے ہیں ، شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں جب تک ان پنجابی گانوں کی دھنیں نہ بجیں کوئی تقریب مکمل نہیں ہو تی۔انڈین پنجابی فلموں کی کہانیاں بھی لڑکی ، شادی اور عشق کے گرد گھومتی ہیں ، اس لحاظ سے پنجابی فلموں نے پنجاب کے بارہ کروڑ عوام کو ضرورت سے زیادہ متاثر کیا ہے ۔ اس وقت سماج کی صورتحال یہ ہے کہ انٹر نیٹ ، موبائل ،سوشل میڈیا ، انڈین فلمیں، پاکستانی ڈرامہ، عشق و عاشقی پر مبنی فلمیں ، انڈین پنجاب کی پنجا بی فلمیں ، یونیورسٹیوں کا آذادانہ ماحول اورشای بیاہ کے موقعہ پر ناچ گاناان سب خرافات نے پاکستانی سماج کوتباہ وبرباد کر دیا ہے ۔اس آزادانہ ماحول اور بے لگام آذادی نے سب سے زیادہ نوجوان نسل کومتاثر کیا ہے اور اس میں بھی خواتین اور لڑکیوں کی تعداد کہیں ذیادہ ہے ۔ اگر آپ فیملی کورٹس کا ڈیٹا دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے کہ لو میرج اور اس کے نتیجے میں طلاق کی شرح زمین سے آسمان پر چلی گئی ہے ۔ اور اگر آپ اپنے ضلعے کے دار الامان کا جائزہ لے لیں تو آپ سر پکڑ لیں گے کہ اتنی ذیادہ تعداد میں لڑکیاں گھروں سے بھا گ کر اورلو میرج کے چکر میں ناکامی کے بعد دار الامان کا رخ کرتی ہیں ۔ یہ سب کیوں ہو رہا ہے اس کی وجہ میڈیا، فلم اور ڈرامہ انڈسٹری ہیں ۔
لاہور کی ایک یونیورسٹی میں جو کچھ ہوا یہ اسی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے لازمی اثرات ہیں ، نئی نسل جس ماحول اور کلچرمیں پروان چڑھی ہے اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں ، اس کے ہیروز وہی ہیں جسے اس نے فلم اور ڈرامے میں دیکھا ہے ، اس کے لیے آئیڈیل زندگی وہی ہے جو فلم او ر ڈرامے میں دیکھائی گئی ہے ، اس جوڑے کو ایک لمحے کے لیے بھی احساس نہیں ہوا کہ وہ کچھ غلط کر رہے ہیں ، اس پر مستزاد پاس کھڑے تماشائی ہیں جو اس عمل سے اظہار نفرت کی بجائے ویڈیوز بنا رہے ہیں ، تالیاں بجا رہے ہیں اور قہقہے بلند ہو رہے ہیں ۔ یہی ہماری نئی نسل کا المیہ ہے ، تصور گناہ مسخ ہو چکا ہے، اچھائی اور برائی کے معیارت بدل چکے ہیں اور طرز زندگی یکسر بدل چکا ہے ۔تعلیمی درسگاہوں میں پڑھانے جانے والے علوم مغربی افکار پر مبنی ہیں اور لائف سٹائل انڈین فلموں سے مستعار ، اس کے بعد نسل نو کے بھٹکنے کے سواکیا راستہ بچتا ہے ۔ ابھی وقت ہے کہ تعلیم ، سماج اور اداروں کا قبلہ درست کر لیا جائے ورنہ مزید کچھ سالوں کے بعد یہ بھی ممکن نہیں رہے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد عرفان ندیم کے کالمز
-
ہم سب ذمہ دار ہیں !
منگل 15 فروری 2022
-
بیسویں صدی کی سو عظیم شخصیات !
منگل 8 فروری 2022
-
میٹا ورس: ایک نئے عہد کی شروعات
پیر 31 جنوری 2022
-
اکیس اور بائیس !
منگل 4 جنوری 2022
-
یہ سب پاگل ہیں !
منگل 28 دسمبر 2021
-
یہ کیا ہے؟
منگل 21 دسمبر 2021
-
انسانی عقل و شعور
منگل 16 نومبر 2021
-
غیر مسلموں سے سماجی تعلقات !
منگل 26 اکتوبر 2021
محمد عرفان ندیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.