
افغانستان اور سہولت کاری کی مسلم تاریخ
بدھ 1 ستمبر 2021

سرور حسین
(جاری ہے)
کیسی عجیب بات ہے کہ جدید دنیا میں ظلم وناانصافی پر قائم ہونےو الی حکومتوں کو تو تحفظ دیا جاتا ہے، فحاشی و عریانی کو فروغ دینے والوں کی اظہار آزادی کے نام پر پشت پناہی کی جاتی ہے لیکن جیسے کہیں کوئی اسلامی گروپ یا دینی نظریہ پروان چڑھتا ہے تو ان کو مروڑ اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں۔
اسی مکروہ جذبے کی تسکین کے لئے کتنے ہی معصوم لوگوں کی جانیں لی گئیں، کتنے ملکوں کی تہذیبی روایات اور اقتدار میں دراڑیں ڈالی گئیں اور دنیا کی تاریخ کا مطالعہ سے یہ بات واضح طور پرسامنے آتی ہے کہ جہاں جہاں بھی ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر کے زبردستی کی تبدیلی کروائی گئی وہاں نہ تو وہ حکومتیں اپنا معیار اور وقار قائم رکھ پائیں اور نہ ہی ان کی عوام آسودہ حال ہو سکی۔کو ئی بھی ڈکٹیٹر شپ یا جمہوریت عالمی طاقتوں کو اس وقت نہیں کھٹکتی جب تک و ہ اس کے مفادات کے لئے کام کرتی رہے اور جیسے ہی ان سے ذرہ بھر بدگمانی کی بو محسوس ہونے لگتی ہے وہاں اذیت ناک تبدیلی کا آغاز کر دیا جاتا ہے۔مصر میں اخوان المسلموں کی خالصتاً جمہوری طریقے اور عوام کی رائے عامہ سے قیام پانے والی حکومت کو کس طرح تخت و تاراج کیا گیا۔ صدر محمد مرسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ مصنوعی عدلیہ قائم کی گئی ،جمہوری عمل کو سبوتاژ کیا گیا اورمنتخب صدر اپنے لئے انصاف طلب کرتے کرتے کمرۂ عدالت میں حرکت قلب بند ہونے سے ملک عدم سدھار گئے۔یہی کچھ عراق میں کیا گیا۔کیمیائی ہتھیاروں کے بے بنیاد الزام کا تماشہ لگا کر پوری عالمی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی۔پورے ملک کی جامہ تلاشی لی گئی اور سخت ترین پابندیوں کا جال بچھایا گیا اور پھر نہتا کرنےکے بعد وہاں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی ۔ مسلمان ملکوں کے ہی ہوائی اڈےاستعمال کئے گئے اور یوں ہنستابستا عراق تخت و تاراج کر دیا گیا اور صدر صدام حسین کو پھانسی گھاٹ تک لے جا کر نشان عبرت بنا دیا گیا۔یہی کچھ لیبیا میں دہرایا گیا جہاں کرنل قذافی کو ذلت آمیز موت سے دوچار کیا گیا اور آج کا لیبیا آپ کے سامنے ہے۔طاقت کی یہی بدمستی نائن الیون کو ٹوون ٹاورز پر حملے کا الزام لے کر افغانستان پر چڑھ دوڑی۔ پوری دنیا کو ایک جھوٹے مفروضے کو سچ ماننے پر مجبور کیا گیا اورمفلوک الحال افغانستان پر حملہ کر دیا گیا۔ ہمارے ائر بیس امریکی طیاروں کی اڑانوں کے لئے پیش کر دئیے گئے اور کم و بیش ستر ہزار پاکستانی بھی اس میں رزق خاک ہوئے۔انہی طاقتوں کے جذبۂ انسانیت کو نہ تو بھارت میں ہونےو الے مسلمانوں کے قتل عام پر کبھی کوئی جھرجھری محسوس ہوئی،نہ کشمیر میں ہونے والی بربریت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرامد پر نہ کروانے پر کوئی پوچھ گچھ کی گئی، نہ نہتے فلسطینیوں پر ہونےو الی بمباری پہ ان کی آنکھیں آج تک کھلیں ، نہ میانمار میں مسلمانوں کو زندہ جلانےو الوں کی سرکوبی کی گئی ۔ اس سارے منظر میں ایک ہی سچائی کھل کر سامنے آتی ہے کہ عالم کفر صرف اور صرف اسلام کے نام اور اس کی مضبوط تہذیبی اقدار اور تعلیمات کے پنپنے سے بہر حال خوفزدہ ہے جن پر ابھی ہم حقیقی عمل پیرا بھی نہیں اور اگر ہم واقعی حقیقی معنوں میں سچے مسلمان بن کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں تو خود سوچئے دنیا کا منظر نامہ کیا ہو گا۔ دنیا کو اب صرف یہ فکر لاحق ہے کہ افغانستان میں عورتوں کو پردے میں رہنے کا حکم دے کر ان کی آزادی سلب کر لی جائے گی۔انہیں مردوں کو شانہ بشانہ کام کرنے نہیں دیا جائے گا یا نہیں۔ موسیقی کی اجازت ملے گی یا نہیں اور اس طرح کے اور سامنے آنے والے خدشات سے ان کی غیر سنجیدگی کا خود اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔ابھی جبکہ وہاں نظام حکومت بھی بحال نہیں ہو سکا مگر خبریں ہیں کہ تھمنے میں ہی نہیں آ رہیں کہ پتا نہیں کیا ہونے جا رہا ہے۔یہ حقیقت ہے کہ طالبان کی اس سے قبل قائم ہونے والی حکومت میں جذباتیت کا عنصر نمایاں تھا لیکن اب وقت اور زمانے نے انہیں کافی کچھ سکھا دیا ہے۔دنیا نے اپنا پورا زور لگا کے دیکھ لیا اب کم از کم انہیں موقع دیا جانا چاہئے کہ وہ اپنے ملک کے نظام کو اپنے مطابق قائم کر سکیں جیسے پوری دنیا کر رہی ہے ۔اللہ کرے کہ دو دہائیوں سے جاری قتل و غارت اور بد امنی ختم ہو اور ایک نئی اسلامی فلاحی، جدید تقاضوں سے باخبر افغان ریاست قیام پذیر ہو جو امت مسلمہ کو متحد کرنے کا سبب بنے ۔ شاعر مشرق نے کیا خوب کہا تھا:۔ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سرور حسین کے کالمز
-
جرم ٹھہری ہے پردہ داری بھی
منگل 15 فروری 2022
-
تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ میں صدر مملکت کا خطاب
جمعہ 4 فروری 2022
-
لے کے جنت میں فرشتے تمہیں جائیں خالد
جمعرات 23 دسمبر 2021
-
ایف ۔سی کالج۔۔۔کچھ یادیں
پیر 20 دسمبر 2021
-
حسانؓ بن ثابت نعت سینٹر کا قیام اور افتتاحی تقریب
منگل 14 دسمبر 2021
-
"ایک پیج پر" اور اسد اللہ غالب
بدھ 8 دسمبر 2021
-
"خدا اور محبوب خدا "کی تقریب رونمائی
بدھ 1 دسمبر 2021
-
یقین،محبت، اطمینان اور پروفیسر احمد رفیق اختر
بدھ 24 نومبر 2021
سرور حسین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.