
عابد چھلاوا اور پنجاب حکومت۔۔
اتوار 20 ستمبر 2020

شفقت رشید
زرائع کے مطابق ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے مگر ملزم ہاتھ نہیں آ رہا۔۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران ملزم تین دفعہ گھر آیا۔۔
نہ صرف گھر آیا بلکے ڈیڑھ گھنٹہ وہاں رہا چائے پی اور اپنی سالی سے آدھ گھنٹہ بات کی اور پھر فرار ہو گیا۔۔
دوسری طرف پنجاب حکومت ہے جو مسلسل کریڈٹ لینے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔۔
اگر آپ ٹویٹر کا جائزہ لیں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ وزیر،مشیر اور معاونین عثمان بزدار کی تعریفیں کرتے ہوئے زمین آسمان کے قلابے ملا رہے ہیں۔۔
شہباز گل نے ٹویٹ کی اور لکھا کہ عثمان بزدار صبح چار بجے تک کام کرتے ہیں اور نام نہیں کام بولا کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
۔۔اور دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں تیسرا جلد گرفتار ہو گا۔
۔تیسرا وہی مرکزی ملزم ہے جو مسلسل پولیس کو نچا رہا ہے۔۔۔
کریڈٹ لینے کی بات کریں تو مرکز بھی کسی سے کم نہیں ۔۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے موٹر وے اور نواز شریف کا زکر بھی کیا۔۔۔
وفاقی وزیر مراد سعید بھی پیچھے نہ رہے اور فرمایا کہ سانحے تو موٹر وے پر ہوا ہی نہیں۔ کیونکہ شہباز شریف نے موٹر وے کے نام کے ساتھ نواز شریف کا نام کو منسوب کیا تھا۔۔
سیاسی جماعتوں کے لیے سانحے کی جگہ کی اہمیت ہے اور سانحہ کی اہمیت نہیں۔۔
پنجاب حکومت جس پر کریڈٹ لے رہی ہے اگر دیکھا جائے تو یہ فرانزک لیب کا کام ہے جنہوں نے دین این اے رپورٹ جلد تیار کر لی۔۔۔
ایک ملزم نے خود گرفتاری دی۔۔۔
اب سوال یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک کیا کیا جو کریڈٹ لینے کی دوڑ میں ہیں۔۔
اس کریڈٹ لینے کے چکر میں پوری حکومتی مشینری یہ بھول گئی کہ ابھی گرفتاری نہیں ہوئی تو ملزم کا نام میڈیا پر نہیں آنا چاہیے لیکن نام قبل از وقت میڈیا پر لا کر ملزم کو فرار ہونے میں سہولت فراہم کر دی۔۔۔
اب سوال یہ ہے کہ ابتداء میں ہی یہ حال ہے تو کیا حکومت اس کیس کو انجام تک پہنچا پائے گی یا سانحہ ساہیوال والا حشر ہی ہو گا؟؟؟
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شفقت رشید کے کالمز
-
پاک، بھارت نوجوانوں کا آن لائن ڈائیلاگ
بدھ 7 اکتوبر 2020
-
آرمی کا براہ راست یا بلواسطہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔آرمی چیف
جمعرات 24 ستمبر 2020
-
پیمرا کو نوٹس اور راتوں رات حکم
پیر 21 ستمبر 2020
-
عابد چھلاوا اور پنجاب حکومت۔۔
اتوار 20 ستمبر 2020
-
سی سی پی او لاہور کی معافی
جمعرات 17 ستمبر 2020
-
حلقہ شرقی باغ ۔۔تقابلی جائزہ
منگل 1 ستمبر 2020
-
خلع کی درخواست
اتوار 30 اگست 2020
-
بزدار حکومت،سونے کے انڈے دینے والی چڑیا
جمعہ 28 اگست 2020
شفقت رشید کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.