
سی سی پی او لاہور کی معافی
جمعرات 17 ستمبر 2020

شفقت رشید
میڈیا اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد بلآخرسی سی پی او لاہور نے قوم سے معافی مانگ لی لیکن سوالات کا سلسلہ ابھی باقی ہے۔
عوامی رد عمل آیا کہ سی سی پی او کو فوراً برطرف کیا جائے یا ٹرانسفر کیا جائے
لیکن وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عمر شیخ ایک قابل افسر ہیں وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔۔
اب سوال یہ ہے کہ وزیراعظم کا اپنوں اور دوسروں کے متعلق دو علیحدہ معیار کیوں؟؟
اگر خاور مانیکا کی بیٹی کو ناکے پر روکا جائے تو فوراً آئی جی کا تبادلہ کر دیا جاتا ہے۔۔
آئی جی یا کسی مشیر کی آپس میں نہ بنے تو آئی جی تبدیل کر لیا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
۔۔
گزشتہ دو سال میں پانچ آئی جیز بدلے جا چکے ہیں
اب سوال یہ ہے کہ کیا وہ آفیسر قابل نہیں تھے۔
جب حضرت اپوزیشن میں تھے تو کوئی بھی حادثہ یا سانحہ ہوتا تو موصوف فوراً متعلقہ شعبہ کے وزیر سے استعفیٰ طلب کرتے تھے۔۔۔
لیکن حکومت میں آئے تو عثمان بزدار کو نیب نے طلب کیا تو کیس ابھی انکوائری کے مرحلے میں ہے لیکن وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کلین چٹ دے دی اور کہا کے نیب کا یہ کیس بنانا مزاق لگتا ہے۔۔۔
معاون خصوصی برائے وزیراعظم اور چیرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ پر صحافی احمد نورانی نے سنگین الزامات لگائے اور پھر میڈیا پر بھی کرپشن اور بدعنوانی سے متعلق مباحثہ چلتا رہا لیکن معاملہ کسی متعلقہ فورم پر بھیجنے کے بجائے وزیراعظم نے عاصم باجوہ کو کہا کہ میں آپ کے جواب سے مطمئن ہوں۔۔۔
اب سوال یہ ہے کہ ریاست مدینہ بنانے کا دعویٰ کرنے والے کا اور احتساب اور کرپشن کے خاتمہ کا نعرہ لے کر اقتدار میں آنے والے کا خود اگر دوہرا معیار ہو گا تو کیسے ملک میں انصاف اور امن و امان قائم رہ سکتا ہے؟؟؟
ستم بالائے ظلم یہ کہ حکومت پنجاب نے صرف کریڈٹ لینے کے لیے گرفتاری سے قبل ملزم کا نام اور شناخت میڈیا پر ریلیز کر دی جس سے ملزم فرار ہو گیا اور تاحال گرفتاری نہیں ہو سکی۔۔
جس شخص کو تبدیل کرنے کے لیے پوری قوم مطالبہ کرتی رہی لیکن اسے یہ کہہ کر کہ قابل آفیسر ہے نہیں کاروائی کر سکتے تو سوال یہ ہے کہ کیا کوئی بھی شخص قوم کے جذبات سے صرف اس لیے کھیل سکتا ہے کہ وہ قابل ہے؟؟؟
کیا اس کیس کا انجام بھی سائیوال سانحہ کی طرح سے ہو گا؟؟؟
یا حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی؟؟؟؟؟
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شفقت رشید کے کالمز
-
پاک، بھارت نوجوانوں کا آن لائن ڈائیلاگ
بدھ 7 اکتوبر 2020
-
آرمی کا براہ راست یا بلواسطہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔آرمی چیف
جمعرات 24 ستمبر 2020
-
پیمرا کو نوٹس اور راتوں رات حکم
پیر 21 ستمبر 2020
-
عابد چھلاوا اور پنجاب حکومت۔۔
اتوار 20 ستمبر 2020
-
سی سی پی او لاہور کی معافی
جمعرات 17 ستمبر 2020
-
حلقہ شرقی باغ ۔۔تقابلی جائزہ
منگل 1 ستمبر 2020
-
خلع کی درخواست
اتوار 30 اگست 2020
-
بزدار حکومت،سونے کے انڈے دینے والی چڑیا
جمعہ 28 اگست 2020
شفقت رشید کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.