
عمراں خان کی دیانت داری۔۔۔۔اور مولانا طارق جمیل
اتوار 26 اپریل 2020

شیراز احمد شیرازی
قابل احترام ہیں مولانا طارق جمیل صاحب لیکن جیسے دوسروں سے سوال کیا جا سکتا ہے طارق جمیل صاحب سے بھی کیا جا سکتا ہے. مولانا صاحب پاکستان میں معروف ٹی وی شخصیت ہیں لیکن اسلامی دنیا بہت بڑی ہے، پاکستانیوں سے ہٹ کر باقی اسلامی دنیا ان سے شناسا نہیں ہے. اللہ انکو مزید عزت دے لیکن ابھی وہ اتنے بھی بڑے نہیں کہ ان سے سوال نہیں کیا جا سکتا. پھر یہ ایک سیاسی محفل تھی مذہبی نہیں اور جو باتیں سیاسی محفل میں ہوئیں ان پر بات ہوگی. مولانا صاحب سے سوال ہے کہ کیا وہ وزیر اعظم صاحب سے پوچھ سکتے ہیں کہ اگر سارا میڈیا جھوٹا ہے تو وزیراعظم صاحب پچھلے ایک دیڑھ ماہ سے کیوں روز ہمارے سامنے اسی میڈیا کے اینکرز کو قوم کے سامنے لا کر بٹھا دیتے ہیں؟ اور کیوں مولانا صاحب اسی جھوٹے میڈیا کی سکرین کی زینت بننا پسند کرتے ہیں؟ دوسری بات یہ ہے کہ جس طرح میڈیا میں تجارت ہوتی ہے تو کیا مولانا صاحب مذہب کی تجارت پر بات کرنا پسند کریں گے جو پاکستان میں کسی حد تک رائج ہے اور عظیم مذہب کو کچھ لوگ استعمال کر جاتے ہیں؟ اگر میڈیا کی بات ہو رہی ہے تو پھر سب کی ہو جائے. تیسری بات یہ ہے کہ اسی سیاسی اجتماع میں مولانا صاحب شاید وباء پھیلاؤ کا إلزام خواتین پر ڈال کر چلے گئے. جس معاشرے میں خواتین کے خلاف تشدد کرنے کیلئے بہانہ بھی کافی ہے وہاں یہ بات اکسانے سے کم نہیں. آخری بات یہ ہے کہ اگر مولانا صاحب کو اپنی باتوں پر اتنا یقین ہے کہ صحیح ہیں تو پھر اگلے دن ٹی وی پر آ کر معافی کیوں مانگ لی؟مولانا صاحب آپ نے کیسے کہہ دیا کہ 20 کروڑ عوام میں صرف عمران خان دیانت دار ہیں؟؟ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ سب کیا ہے؟ کیا یہ ہوتی ہے دیانت دار حاکم کی حکومت کی نشانیاں؟
وہ " اجڑا چمن " جو جہاں غریبوں کو ہر چیز پر سبسڈی ملتی تھی آج آباد وطن میں حج سے لیکر دوائیوں تک ہر چیز پر سبسڈی ختم ہوچکی ہے۔
(جاری ہے)
یہ وہ اکیلا ایماندار ہے جو غریبوں کی جھونپڑیوں کو گرا رہا ہے اور اپنے 305 کنال کی بنی گالا جائداد کو جعلی این او سی سے ریگولرائز کروا رہا ہے۔
یہ وہ اکیلا ایماندار ہے جو 100 ارب میں ایک بی آر ٹی منصوبہ مکمل نہیں کرسکا وہ چور اتنی رقم میں تین میٹرو منصوبے بنا کر گئے۔
وہ سارے چور تھے جو عالمی مارکیٹ میں 70 ڈالر فی بیرل ملنے والا تیل عوام کو 64 روپے لیٹر دیتے رہے ،
یہ اکیلا ایمان دار پندرہ ڈالر میں ملنے والا تیل 96 روپے میں بھانٹ رہا ہے۔
یہ وہ اکیلا ایماندار ہے جس نے وارداتوں کے لئے جہانگیر ترین ، خسرو بختیار ، رزاق داؤد، علیم خان ، عامر کیانی ، اور غلام سرور خان جیسے ڈکیت رکھے ہوئے ہیں۔
جو چینی ، آٹا ،تیل، گیس اور دوائیوں کی مد میں غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں۔
کرونا وبا کے اس دور میں جہاں پوری دنیا کے ڈاکٹرز مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ہیں وہاں اس ایمان دار حکمران کے آباد وطن میں ڈاکٹر اپنے لئے حفاظتی کٹس کے لئے دھرنے اور بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔
وبا کے اس دور میں حکومتیں عوام پر خرچ کر رہی ہے،
یہ ایماندار غریب عوام کا خون نچوڑ رہا ہے۔
یہ تو وہ اکیلا ایماندار ہے جس نے اپنی پیرنی تک کو نہیں بخشا ۔
مولانا صاحب !
آپ ذرا عمران نیازی سے پوچھ کر بتائیں کہ کہاں تک اس چمن کو برباد کرتا رہیگا ؟؟؟
مولانا صاحب اگر آپ کو عمران خان کی ایمانداری کا اتنا ہی یقین ہے تو آپ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرکے اس کار خیر میں حصہ کیوں نہیں لیتے ؟؟؟
آپ کو ایسے ایمان دار شخص کی مارکٹنگ کے لیے اپنے مبلغانہ حثیت کا سہارا کیوں لینا پڑ رہا ہے؟؟ جواب تو دینا ہوگا مولانا صاحب۔۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شیراز احمد شیرازی کے کالمز
-
بدقسمت بٹگرام کا خادم ۔۔۔۔ فیاض محمد جمال خان اور ان کے کارنامے
منگل 4 جنوری 2022
-
16 دسمبر 2014۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک منہوس دن
بدھ 16 دسمبر 2020
-
نواز شریف ، آیت اللہ خمینی اور تاریخ سے نابلد سیاستدان
پیر 12 اکتوبر 2020
-
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں چلیں گی ۔۔۔۔ مگر؟
جمعہ 28 اگست 2020
-
یاسر حمید ہم شرمندہ ہیں.!
پیر 1 جون 2020
-
عمراں خان کی دیانت داری۔۔۔۔اور مولانا طارق جمیل
اتوار 26 اپریل 2020
-
آن لائن کلاسز۔۔۔ طلباء پر ایک پر بوجھ
منگل 7 اپریل 2020
-
ہم اور دنیا ۔۔۔۔۔کورونا کے بعد
ہفتہ 4 اپریل 2020
شیراز احمد شیرازی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.