پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں چلیں گی ۔۔۔۔ مگر؟

جمعہ 28 اگست 2020

Sheraz Ahmad Sherazi

شیراز احمد شیرازی

جب سے فواد  چوہدری کو  منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان   سونپ دیا ہے تو جیسے ٹیکنالوجی کی میدان میں  حقیقی تبدیلی آگئی ہو ،  جہاں ایک طرف وزارت سائنس کی جانب سے سول اور ملٹری آرگنائزیشنز میں کوارڈینیشن کے لئے پہلا سول ملٹری انٹرفیس متعارف کرایا گیا ہے۔ تو وہی دوسری جانب چاند کی کسی بھی جگہ کسی بھی ٹائم صحیح لوکیشن معلوم کرنے کے لئے ویب سائٹ اور ایپ بھی  تیار کی گئی۔

نہ صرف  پاکستان نژاد کینیڈین ماہر تعلیم کی ریکٹر کامسیٹ  یونیورسٹی  کے طور پر تعیناتی خالص میرٹ پر کی گئی اور زراعت، صحت، تعلیم اور متبادل توانائی کے لئے چار ٹاسک فورس تشکیل دیے دی گئیں بلکہ  ساتھ ساتھ  جہلم میں بائیو ٹیکنولوجیکل اور ہربل میڈیکل پارک کا قیام بھی  عمل میں لایا گیا،بات یہاں ختم نہ ہوئی   وزارت سائنس کی جانب سے ایگریکلچر ڈرونز اور پولیس ڈرونز بھی  تیار کیے گئے۔

(جاری ہے)

جس نے پوری عالم کو ورطہ حیرت میں مبتلہ کردیا  ۔ان ڈرونز کو استعمال میں لاکر ٹڈی دل کے تدارک بڑی مقدار میں کی جاسکتی ہے ،یہ ڈرونز  اسلام آباد پولیس کو دئے جائنگے ،گاڑیاں ختم کرکے پٹرولنگ ڈرون سے ہوگی،ڈرونز کے استعمال سے اسٹریٹ کرائم کم ہونگی۔کورونا سے حفاظت کے لئے پی پی ایز پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کی گئیں، سینیٹائزر، وینٹی لیٹر اور بائیو میڈیکل سامان کی تیاری بھی کسی شاہکار سے کم نہیں ۔

اب وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے  پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ایک اور بڑا اعلان کردیا ، ملک میں الیکڑک بسز سروس شروع کرنے کی نوید سنادی۔پاکستان میں رہنے والوں کو اب باہر ممالک کی بسیں دیکھ کر حسرت نہیں کرنی پڑےگی، ایسا لگتا ہے اب پاکستان میں بجلی کے مسائل حل ہورہے ہیں کیونکہ اب پاکستانی عوام بھی دوسرے ملکوں کی طرح بجلی سے چلنے والی بسوں میں سفر کر سکیں گے۔

جی ہاں بلکل صیح سنا ہے آپ نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔ اس حوالے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ، پاکستان اور چینی نجی کمپنیز کے درمیان الیکٹرک وییکلز ویلیو چین کے حوالے سے سٹریٹجک الائنس معاہدہ پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، مجھ بندہ ناچیز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری, ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا سمیت پاکستان میں تعینات چینی سفیر  یاو جنگ نے شرکت کی جبکہ چینی کمپنیز کے  ماہرینویڈیو لنک کے زریعے چائینہ سے شریک تھے ۔

۔  پاکستان ایشیاء کا پہلا ملک بن گیا جہاں الیکٹرک گاڑیاں چلیں گی ، پاکستان اور چینی نجی کمپنیز کے درمیان الیکٹرک وییکلز ویلیو چین معاہدے کی تحت پراجیکٹ کا آغاز دو مراحل میں کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 50 ملین ڈالرز کے تحت سرمایہ کاری ہوسکے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں الیکٹرک بسوں کی مینوفیکچرنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا کہ رواں سال پاکستان ایشیا کا پہلا ملک ہو گا جہاں الیکٹرک بسیں چلیں گی جس سے بڑی پیمانے پر ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا  کہ ہمیں  جدید ٹیکنالوجی کی طلب کو سامنے رکھتے ہوئے  دس سالہ پالیسی بنانا ہوگی، ایسی ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے  کہ شائد مستقبل میں موبائل بیٹری بغیر چارجنگ کے چلے، ای بائیک اور تھری ویلرز گاڑیوں پر کام جاری ہے20 دنوں کے اندر فور ویلر پالیسی کو بھی فائنل کرلیا جائے گا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہےجہاں چالیس فیصد آلودگی کا تعلق ٹرانسپورٹ سیکٹر سے ہے، الیکٹرک وہیکلز آنے سے اس قابو پایا جاسکتا ہے۔

۔ تقریب  احتتام پذیر  ہوئی ، چینی سفیر نے بھی خطاب کیا ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈیوالہ نے بھی تعریفوں کے پل باند ھ لئے ۔۔ مگر ایک سوال جو مجھے بار بار تنگ کررہا تھا میں کسی موقع کی تلاش میں تھا کہ کب موقع ملے اور  میں  یہ سوال کرلوں ۔۔۔ آخر کار فواد صاحب بار تشریف لے آئے ، میں پوچھا جناب پاکستان میں تو بجلی کی بے تحاشا لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے  اور اب ان بسسز کی آنے سے ظاہری بات  ہے بجلی کی پروڈکشن زیادہ چاہئے ہوگی تو کیسے مینج ہوگا یہ سب ۔

۔۔۔ فوادصاحب بولے کہ پروڈکشن کا مسئلہ نہیں ہے ہمارے پاس بجلی پہلے ہی بہت ہے بس ڈسٹریبیوشن  کا مسئلہ ہے ۔۔۔۔مگر ان کا یہ جواب مجھے مطمئن نہ کرسکا ۔۔۔ اب بھی کنفیوز ہوں کہ کیسے ہوگا یہ سب ۔۔۔ مگر خیر پاکستانیوں کو مبارک ہو ہم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :