زندگی کے میدان میں معجزے نہیں ہوتے

اتوار 22 نومبر 2020

Sheraz Hussain

شیراز حسین

اگر انسان اس زندگی پر غور و فکر کریں تو انہوں یہ اندازہ ضرور ہوگا کہ جب کوئی چھوٹا بچہ ہوتا ہے تو اُس کیلئے دشمن کے دل میں بھی پیار ہوتا ہے تو اب آپ ایک پل کیلئے سوچیں تو آپ اس مقام تک ضرور پہنچ جائینگے کہ وہی بچہ جب گرتا ہے تو اُس کو اُٹھانے کیلئے ہرکوئی تیزی سے آتا ہے کہ اللہ خیر کریں بچے کو کچھ ہو نہ جائے،
بیس سال کے بعد وہی بچہ بڑا ہوتا ہے جس کو کوئی ٹھوکر لگنے نہیں دیتا تھا اب وہ بڑے بڑے خواب دیکھتا ہے کہ مجھے کچھ بننا ہے کچھ نیا کرنا ہے لیکن اُس کو ہر جگہ مشکلات درپیش آتے ہیں جب وہ کوئی قدم اُٹھاتا ہے تو لوگ اُن کا مذاق اُٹھاتے نظر آتے ہیں، جب کسی محفل میں اپنوں کے سامنے خوشی سے یہ بیان کرتا نظر آتا ہے کہ مجھے ایک اچھا لیڈر بننا ہے تو اُس کا مذاق بن جاتا ہے اور اُن کو یہ کہا جاتا ہے کہ آرام سے بیٹھ جاؤ یہ تمھاری بس کی بات نہیں، پھر جب وہ خود سے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہتا ہے تو دنیا والے اُسے گرانے کیلئے نکل آتے ہیں، جی ہاں یہ وہی بچہ ہے جس کو ہر کوئی گرتا دیکھ کر اُٹھانے کیلئے آگے آیا کرتا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن اب کوئی آپ کو کامیاب بنتا نہیں دیکھ سکتا یہ زندگی کی ایک تلخ حقیقت ہے کہ آپ کو ناکام بنانے کیلئے لوگ آپکا راستہ روکنے کی کوشش کرے گے لیکن فیصلہ آپ نے کرنا ہوتا ہے کہ آپ احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں یا اس زندگی کا مقابلہ کرنا ہے۔
اب ایک پیغام اُن لوگوں کیلئے ہیں جو بڑے بڑے خواب دیکھتے ہیں تو ہمیشہ یاد رکھوں کہ زندگی میں جنگ لڑنا پڑتی ہے زندگی کے اس میدان میں معجزے نہیں ہوتے جب آپ کے خوابوں پر لوگ آپکا مذاق اُٹھائے تو آپ کو خوش ہونا چاہیئے کیونکہ جن کے خواب بڑے ہوتے ہیں تو دنیا اُن کا مذاق اُٹھاتی ہے، آپ نے ایک گلاس پانی کی طرح نہیں رہنا کہ جس میں کچھ کنکر ڈالے تو اُس سے پانی باہر نکل آتاہے، آپ کو سمندر جتنا دل رکھنا ہوگا کہ آپ لوگوں کے باتوں کو برداشت کر سکیں اور اگے چلتے جائے کیونکہ دنیا میں بڑے بڑے مگرمچھ آپ کےسامنے آئینگے لیکن آپ نے اگے چلتے جاناہے، لوگ صرف آپ پر بول سکتے ہیں آپ کو روک نہیں سکتے۔

آپ نے غلط لوگوں کو زیرو سے multiply کرنا ہے اور اگے چلتے جانا ہے، آپ نے ہرانسان کو عزت دینی ہے لیکن ہمیشہ یاد رکھوں جس جگہ خالق کی نافرمانی ہو وہاں آپ نے مخلوق کا لحاظ نہیں کرنا، ہمیشہ منزل پر غور کروں اور اگے چلتے جاؤ کیونکہ جب منزل خوبصورت ہوتی ہے تو راستوں کی پرواہ نہیں کی جاتی، لیکن اس سفر میں حضرت محمد ﷺاور اللہ کریم کو ساتھ لیکر چلو، کیونکہ جو اللہ کے سامنے جھکتے ہیں اللہ اُس کوکسی اور کے اگے جھکنے نہیں دیتا، تب آپ کا ہر خواب پورا ہوگا اور وہی لوگ آپ کے ہر ہاں میں ہاں ملاتے نظر آئینگے جو کبھی آپ کا مذاق اُٹھایا کرتے تھےکیونکہ دنیا میں لوگ خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کا حیثیت بھی پوچھتے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :