
کیا سنگدلی اورمنافقانہ رویہ ہی سیاست ہے۔۔۔؟؟
ہفتہ 9 جنوری 2021

سید عارف مصطفیٰ
(جاری ہے)
اس معاملے میں زیادہ اہم اور بتانے لائق بات یہ ہے کہ ہزارہ کلچر ڈے کی اس تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ ہیں کہ جنکی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کل کوئیٹہ پہنچ کرمرکزی احتجاجی دھرنے کے کیمپ میں حاضری دی ہے اور مقتولین کے سوگوار اہلخانہ و اعزہ و اقرباء و غمزہ افراد سے ملاقات کی ہے اور انکے دکھ کو اپنا دکھ قرار دیا ہے تو یہاں میرا اس جماعت سے یہ گستاخانہ سوال ہے کہ کوئی بتائے کہ آخر یہ کیسا عجب دکھ ہے کہ جو مرکزی قیادت کو تودرجہ اؤل پہ بتایا جارہا ہے لیکن جس کا اثر صوبائی قیادت کے دلوں پہ مطلق نہیں ہوا ہے ۔۔ بدقسمتی سے یہی معاملہ مسلم لیگ نون کے چند مقامی و غیر مقامی رہنماء بھی اس ہزارہ کلچر ڈے کی رنگینیوں میں شریک ہورہے ہیں جبکہ انکی نائب صدر محترمہ مریم صفدر نے بھی کوئیٹہ کے احتجاجی کممپ کا دورہ کیا تھا اور وزیراعظم عمران خان ے وہاں نہ پہنچنے پہ انہیں خوب خوب لتاڑا تھا اور انہیں بیحسی و بزدلی کے طعنے بھی دیئے تھے -
لیکن اس انسانی المیئے کے حوالے سے ہم اور ہماری تنظیم اپنی انسان دوست سوچ پہ مستقیم ہیں اور کسی بھی کنفیوژن یا بیحسی کا ہرگز ہرگز شکار نہیں اور اسی لیئے ان سیاسی گرو گھنٹالوں سے برملا شکوہ کناں ہیں کہ آخر یہ کیسی سیاست ہے کہ اسکا کوئیٹہ والا چہرہ کوئی اور روپ لیئے ہوتا ہے اور کراچی میں اسکے تیور مختلف بلکہ بالکل جداگانہ ہوتے ہیں ۔۔۔ کاش کوئی ان سیاسی مجاورں کو بتائے کہ ایک دکھ اور سکھ کا مشترک طرز احساس ہی تو مختلف النوع ثقافتوں اور قبیلوں کو ایک قوم بناتا ہے وگرنہ تو انکی حیثیت ایسے گروہوں سے زیادہ کچھ بھی نہیں کہ جنکے لیئے دوسرے افراد کا وجود محض اپنی اغراض پوری کرنے کے لیئے ہے ۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سید عارف مصطفیٰ کے کالمز
-
بعضے کتے تو بہت ہی کتے ہوتے ہیں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
ان کی مرتی سیاست کو پھر لاشوں اور تماشوںکی ضروت ہے۔۔۔
جمعہ 28 جنوری 2022
-
تازہ تمسخر آمیز صورتحال اور شرمیلا فاروقی کے شکوے۔۔۔
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
تازہ تمسخر آمیز صورتحال اور شرمیلا فاروقی کے شکوے۔۔۔
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
عدالت نے کیا پہلے درگزر نہیں دکھائی جو اب نہیں دکھاسکتی ۔۔۔؟؟
پیر 10 جنوری 2022
-
بجی ہیں خطرے کی گھنٹیاں نون لیگ سے زیادہ پی ٹی آئی کے لئے
بدھ 8 دسمبر 2021
-
لؤ جہاد بمقابلہ لؤ کرکٹ جہاد ۔۔۔۔
جمعہ 5 نومبر 2021
-
عمر شریف چلے گئے، جائے استاد خالی است
منگل 5 اکتوبر 2021
سید عارف مصطفیٰ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.