
یوم مزدور اور سی پیک پر کام کرنے والا عملہ
جمعہ 1 مئی 2020

زبیر بشیر
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چینی اداروں کے نزدیک کارکن اور ان کی صحت مرکزی اہمیت کی حامل ہے۔ اس حوالے سے وبا کے تناظر میں مختلف منصوبوں پر اہم حفاظتی اقدامات اختیار کئے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
ان اقدامات کے ساتھ سی پیک کے اہم منصوبے سوکی کناری پن بجلی گھر کی تعمیر کا کام دن رات جاری ہے ۔
منصوبے کی بطریق احسن تکمیل کے لیے چینی معمار بھر پور محنت کر رہے ہیں ۔پاکستان میں کووڈ-19 کی وبا کے بعد ایک طرف پاکستانی تعمیراتی عملے کی ایک بڑی تعداد اس پروجیکٹ سے الگ ہوگئی تو دوسری طرف جشن بہار منانے کے لیے چین گئے چینی ملازمین پاکستان واپس نہیں آ سکے ۔ لہذا اس منصوبے کی تعمیر میں بہت چیلنجز درپیش ہیں ۔ منصوبے کی تعمیر بطریق احسن جاری رکھنے کے لیے چینی کمیپنی نے ایک نیا لائحہ عمل تیار کیا تاکہ چینی عملے کے جوش و جذبے کو متحرک کیا جائے ۔

اسٹیٹ گرڈ چائنا الیکٹرک پاور ٹیکنالوجی کمپنی کے تیسرے ڈویژن کے ڈپٹی جنرل منیجر اور اس ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر وانگ بو کا کہنا ہے کہ منصوبے پر 26 جنوری سے نہایت سخت اقدامات اختیار کئے گئے ہیں۔ منصوبے پر کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے انسداد وبا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو انگریز ی اور اردو زبان میں ترجمہ کرکے تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیاں اس مشکل صورت حال میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔
بیجنگ میں چین کی تھری گورجز کارپوریشن کی طرف سے پاکستان کی نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہنگامی طبی سامان عطیہ کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہا شمی ، چین کے وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل یاو وین ، چائنا تھری گورجز کارپوریشن کے چئرمین لی منگ سن اور چینی حکومت اور کارپوریٹ سیکٹر کے سینئر اہلکاروں نے شرکت کی۔
چائنا تھری گورجز کارپوریشن نے اس موقع پر کووڈ ۔۱۹ کی روک تھام کیلئےدس ملین چینی یوان مالیت کا طبی سامان پاکستان کو عطیہ کیا ۔ اس موقع پر چینی اہکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشکل کی گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔

سی پیک منصوبوں کے تحت پورٹ قاسم تھرمل بجلی گھر پاکستان میں جدید تریں ٹیکنالوجی کا حامل سب سے بڑا گرین پاور اسٹیشن ہے ۔یہ بجلی گھر کووڈ ۔۱۹ سے پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی معاشی ترقی اور عوام کو بجلی کی فراہمی میں اہم کردار اداکرہا ہے۔ قاسم تھرمل بجلی گھر کراچی کے نزدیک پورٹ قاسم میں واقع ہے ۔
قاسم پاور کمپنی کے ڈپٹی جنرل منیجر فونگ کھہ فنگ نے بتایا کہ پاور اسٹیشن میں کام کرنے والے چینی اور پاکستانی عملے کو وبا سے محفوظ رکھنے لیے تین مارچ سے سخت اقدامات اختیار کئے گئے ۔ ان اقدامات کے نتیجے میں تاحال تمام عملہ محفوظ ہے ۔
قاسم تھرمل بجلی گھر کو رواں دواں رکھنے کیلئے قاسم پاور کمپنی نے تین سو سے زائد ٹھوس اقدامات اختیار کیے جن میں کوئلے کے وافر ذخیرے کو یقینی بنانا اور جنریٹر سیٹ کی بہتریں کارگردگی کو برقرار رکھنے کیلئے تکنیکی ترتیب نو شامل ہے ۔ ان اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔
ہم دعا گو ہیں کہ وبا پر قابو پاتے ہوئے اور کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے چین پاک اقتصادی راہدری کے منصوبے بروقت مکمل ہوں اور خطے میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
زبیر بشیر کے کالمز
-
چودہ برس بعد بیجنگ میں اولمپک مشعل کی حرارت
جمعرات 3 فروری 2022
-
چین وبا کے خلاف کیسے کامیاب ہوا؟
بدھ 26 جنوری 2022
-
وبا پر قابو عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں
جمعہ 21 جنوری 2022
-
ماحول دوست سواری کی حوصلہ افزائی کی ضرورت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
نیا سال نیا عزم
بدھ 5 جنوری 2022
-
سال 2022 میں چین کی معاشی وسماجی پالیسیاں کیا ہوں گی؟
پیر 13 دسمبر 2021
-
دنیا کی مشترکہ ترقی کا راستہ
جمعہ 26 نومبر 2021
-
دو سوسے زائد امریکی کمپنیاں چین میں کیا تلاش کر رہی ہیں؟
ہفتہ 13 نومبر 2021
زبیر بشیر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.