Live Updates

نواز شریف نے پانامہ سکینڈل کو پس پشت ڈالنے کیلئے ووٹ کی عزت کا شور شروع کیا‘ نفیسہ شاہ

شریف خاندان جھوٹے بیانیے کے سہارے جمہوریت کو کمزور کر رہا ہے، پی ٹی آئی اپنی ہی جماعت پر شک کر رہی ہے، جن کو نکال رہے ہیں اور جن کو شامل کر رہے ہیں ان میں کوئی فرق نہیں‘ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 اپریل 2018 20:15

نواز شریف نے پانامہ سکینڈل کو پس پشت ڈالنے کیلئے ووٹ کی عزت کا شور شروع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پانامہ سکینڈل کو پس پشت ڈالنے کیلئے ووٹ کی عزت کا شور شروع کیا، شریف خاندان جھوٹے بیانیے کے سہارے جمہوریت کو کمزور کر رہا ہے، پی ٹی آئی اپنی ہی جماعت پر شک کر رہی ہے، جن کو نکال رہے ہیں اور جن کو شامل کر رہے ہیں ان میں کوئی فرق نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چوہدری منظور ، فائرہ ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ نواز شریف ووٹ کی بے حرمتی کا نشان ہیں، پرویز مشرف کی باقیات (ن) لیگ کا حصہ ہیں، میاں صاحب کی وجہ سے جمہوریت کمزور ہوئی ہے، مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں اراکین اسمبلی کا رویہ غیر سنجیدہ رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان جھوٹے بیانیے کے سہارے جمہوریت کو کمزور کر رہا ہے، شہباز شریف نے پنجاب میں تاریخی ورثے کا برا حال کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے الیکشن کہاں سے لڑنا ہے اس کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا لیکن وہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے صوبائی احتساب کمیشن کو برباد کر دیا، پی ٹی آئی اپنی ہی جماعت پر شک کر رہی ہے، جن کو نکال رہے ہیں اور جن کو شامل کر رہے ہیں ان میں کوئی فرق نہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا کہ ووٹ کی عزت دینے والوں نے خود ووٹ کی توہین کی، نوازشریف کل ٹی وی پر آئے اورتقریر کی، پھر بھلا کون سی پابندی ہے۔پیپلزپارٹی نے جس نہج پرملک کوچھوڑا تھا، آج اس سے زیادہ کمزور اور دگرگوں حالت میں ہے، جس کے ذمے داری موجودہ حکمران ہیں۔انھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف خود آمریت کی پیداوار ہیں اور اب وہ خود آمریت پر تنقید کے دعوے دار ہیں۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ میاں صاحب ووٹ کے تقدس کی بات کرتے رہے ہیں، لیکن پارلیمنٹ آج کمزورہے، آج جمہوریت کی کمزوری کی وجہ نوازشریف ہیں،انہوں نے کہاکہ آج ملک میں لوڈشیڈنگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، شہبازشریف کراچی گئے اورکہا کراچی کو لاہور بنائوں گا، شہبازشریف صاحب پہلے لاہورکو تو لاہور بنادیں، ان کھوکھلے دعوئوں سے کچھ نہیں ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات