پا کستان کا نر یندر مو دی کی لندن میں ہر زہ سرا ئی کا منہ تو ڑ جوا ب

پا کستان میں سرجیکل سٹرائکس کا بھارتی دعوی جھو ٹ کا پلندہ ہے،بار بار جھوٹ کو دہرانے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا، پوری دنیا جانتی ہے کہ پا کستان میں دہشتگرد ی کا سرغنہ بھارت ہے،بھارت کا جنگی جنون ایک جانب تا ہم پا کستان بخو بی اپنا دفاع کرنا جانتا ہے،پاکستان کی حراست میں موجود کمانڈر کل بھوشن جادیو آس بات کا ثبوت ہے کہ کون دہشت گردی کی رہا ہے، کلبھو شن یا دیو کے معا ملہ پر بھا رت نے جوا ب الجواب جمع کروا دیا ہے جس کا جا ئزہ لینے کے بعد رد عمل دیا جا ئے گا گزشتہ ہفتے بھارتی قابض افواج نے چار کشمیری نوجوانوںکو شہید کیاامر یکہ نے تصد یق کی ہے کہ پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت کو یکم مئی سے محدود کیا جا ئیگا، امر یکہ کے ساتھ مسا ئل حل کر نے کے لیئے تسلسل کے ساتھ با ت چیت جا ری ہے، افغا نستان کی جا نب سے گز شتہ ہفتہ فا ئر نگ کے نتیجہ میں 5پا کستا نی جوان شہید ہو ئے جس پر تحمل کا مظا ہرہ کیا گیا ہے،ایرانی رہبر انقلاب نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم کی مذمت کی ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے، خا رجہ پا لیسی کا مقصد پا کستان کے مفادات کو مقد م ر کھنا ہے،پاکستان شام کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے، کسی بھی جگہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہیں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

جمعرات 19 اپریل 2018 17:42

پا کستان کا نر یندر مو دی کی لندن میں ہر زہ سرا ئی کا منہ تو ڑ جوا ب
اسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) پا کستان نے بھا رتی وزیر اعظم نر یندر مو دی کی لندن میں ہر زہ سرا ئی کا منہ تو ڑ جوا ب دیتے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پا کستان میں سرجیکل سٹرائکس کا دعوی جھو ٹ کا پلندہ ہے،بار بار جھوٹ کو دہرانے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا، پوری دنیا جانتی ہے کہ پا کستان میں دہشتگرد ی کا سرغنہ بھارت ہے،بھارت کا جنگی جنون ایک جانب تا ہم پا کستان بخو بی اپنا دفاع کرنا جانتا ہے،پاکستان کی حراست میں موجود کمانڈر کل بھوشن جادیو آس بات کا ثبوت ہے کہ کون دہشت گردی کی رہا ہے، کلبھو شن یا دیو کے معا ملہ پر بھا رت نے جوا ب الجواب جمع کروا دیا ہے جس کا جا ئزہ لینے کے بعد رد عمل دیا جا ئے گا گزشتہ ہفتے بھارتی قابض افواج نے چار کشمیری نوجوانوںکو شہید کیاامر یکہ نے تصد یق کی ہے کہ پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت کو یکم مئی سے محدود کیا جا ئیگا، امر یکہ کے ساتھ مسا ئل حل کر نے کے لیئے تسلسل کے ساتھ با ت چیت جا ری ہے، افغا نستان کی جا نب سے گز شتہ ہفتہ فا ئر نگ کے نتیجہ میں 5پا کستا نی جوان شہید ہو ئے جس پر تحمل کا مظا ہرہ کیا گیا ہے،ایرانی رہبر انقلاب نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم کی مذمت کی ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے، خا رجہ پا لیسی کا مقصد پا کستان کے مفادات کو مقد م ر کھنا ہے،پاکستان شام کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے، کسی بھی جگہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

دفتر خا رجہ کے تر جمان ڈاکٹر فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار پر یس بر یفنگ میں بتا یا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ہفتے بھارتی قابض افواج نے چار کشمیری نوجوانوںکو شہید کیا، بھا رتی قا بض افواج کے ہا تھو ں 8سا لہ بچی آ صفہ کے بہیما نہ قتل نے عا لمی ضمیر کو جنجھو ڑ کر رکھ دیا ہے، بھا رت افسوس ناک وا قعہ کے حوا لے سے عا لمی برادری کی تنقید کا سا منا کر رہا ہے، مقبو ضہ کشمیر میں بھا رتی ظلم و ستم بیدر دی سے جا ری ہے، ایرانی رہبر انقلاب نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ظلم و ستم کی مذمت کی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائکس کی کھلے عام تردید کر چکے ہیںبار بار جھوٹ کو دہرانے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا، سرجیکل سٹرائکس کا دعوی جھو ٹ کا پلندہ ہے، پاکستان کی حراست میں موجود کمانڈر کل بھوشن جادیو آس بات کا ثبوت ہے کہ کون دہشت گردی کی رہا ہے، بھا رتی وزیر اعظم نر یندر مو دی کی جا نب سے بر طا نیہ میں پا کستان کے خلاف ہر زہ سرا ئی با رے پو چھے گئے سوال کا جواب دیتے ہو ئے تر جمان نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پا کستان میں دہشتگرد ی کا سرغنہ بھارت ہے،بھارت ہمیشہ سے پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فضائیہ کی جانب سے لڑاکا طیاروں کی تعداد دگنا کرنے کے معاملہ پر شعر پڑ ھتے ہو ئے کہا سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے، دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے ، بھارت کا جنگی جنون ایک جانب تا ہم پا کستان بخو بی اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

انہو ں نے بھا رت کی جا نب سے پا کستان میں سکھ یا تر یو ں کو خا لصتان تحر یک کے لیئے اکسا ئے جا نے کے الزا مات کو مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ بھا رتی وزارت خا رجہ نے حقائق کو مکمل طور پر مسخ کر کے پیش کیا ہے،سکھ یاتریوں کو بھارتی ہائی کمشنر سے ملنے سے روکنے کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں،متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکریٹری نے بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارہ پنجہ صاحب میں ہونے والی بیساکھی کی مرکزی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی، دفتر خا رجہ کی جا نب سے بروقت دعوت نامہ ہائی کمشنر کو بجھوا دیا تھابھارتی ہائی کمشنر کو سفری اجازت بھی دے دی گئی تھی ،متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے وہاں دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں میں سے زیادہ تر میں بھارت میں بابا گرونانک دیوجی کے بارے میں ریلیز ہونے والی فلم کے حوالے سے سخت غم و غصہ محسوس کیا۔

شدید جذباتی ماحول اور کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہونے کا ادراک کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے بھارتی ہائی کمیشن کے افسران سے رابطہ کیا اور دورے کی منسوخی کی تجویز دی جس پر بھارتی ہائی کمیشن کے حکام نے بھرپور مشاورت کے بعد صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دورہ منسوخ کردیا۔ انہو ں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کے دورے کے بارے میں تنازعہ پیدا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کئی عشروں سے بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھ یاتریوں کے دوروں کے لیے شاندار انتظامات کرتا آرہا ہے۔

بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان کے مذہبی مقامات کے دوروں کے بارے میں 1974 کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام مضحکہ خیز ہے۔تر جمان نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے پروٹوکول کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے اس سال حضرت نظام الدین اولیا اور حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے موقع پر دوبار پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے بھارت نے 2017 سے اب تک سکھ اور ہندو یاتریوں کے پاکستان میں مذہبی مقامات کے تین دورے روک دیئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ امر یکہ نے تصد یق کی ہے کہ پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت کو یکم مئی سے محدود کیا جا ئیگا، امر یکہ کے ساتھ مسا ئل حل کر نے کے لیئے تسلسل کے ساتھ با ت چیت جا ری ہے اور دو نو ں مما لک اس حوا لے قر یبی را بطے میں ہیں،ڈاکٹر فیصل نے افغان افواج کی جا نب سے بلا اشتعال فا ئر نگ با رے پو چھے گئے سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ افغان فا ئر نگ سے 5 پا کستا نی جوان شہید ہوئے جب کہ ایک سپاہی کو اغوا کر لیا گیا پاکستان نے اس مرحلے پر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، افغانستان کے ساتھ مسایل کو کم ترین سطح پر لانیکے حوالے سے بات چیت جاری ہے افغا نستان کو اپنے تحفظات سے آ گا ہ کیا ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے، ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہمارے اپنے ملکی مفادات ہیں، کسی ملک کیساتھ غلط فہمیوں کی وجہ اس کے مفادات کو نہ ماننا ہے، خا رجہ پا لیسی کا مقصد پا کستان کا مثبت تاثر پو ری دنیا میں اجا گر کر نا ہے،اسلام آباد ٹریفک حادثے میں ملوث امریکی فوجی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ ویانا کنونشن کے آرٹیکل اکتیس اور بتیس کے مطابق سفارتکاروں کو استثنا ہوتا ہے، اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے مز ید تحقیقات کا انتظار ہے جس کے مطا بق آ ئندہ کا روائی کی جا ئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایران نے غیر قا نو نی طر یقہ سے اپنے ملک میں دا خل ہو نے والے 66پا کستا نیو ں کو ہما رے ادارو ں کے حوا لے کیا ہے،چین پا کستان اقتصا دی را ہداری ( سی پیک) سے متعلق انہو ں نے کہا کہ چینی سر ما یہ کا ری سے ملک میں سر ما یہ کا ری آ رہی ہے اور روز گا ر کے مو ا قع پیدا ہو رہے ہیں، سی پیک منصو بو ں پر چینی قید یو ں سے کام کر وائے جا نے کے حوا لے سے خد شات بے بنیاد ہیں، سی پیک پر کام کرنے والیچینی ملا زمین کے مکمل کوائف حکومت کے پاس موجود ہیں،دو نو ں مما لک کے بھر پو ر تعاون سے یہ منصو بہ آ گے بڑ ھ ر ہا ہے،چین میں قید ایسے پا کستا نی قیدی جو اپنی سزا ئیں پو ری کر چکے ہیں ان کے با رے میں چینی حکو مت کے ساتھ با ت چیت جا ری ہے۔

انہوں نے مز ید بتا یا کہ سوات میں امن و خوشحالی کا دور شروع ہو چکاہے ،سوات میں سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے عظیم الشان نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں1500 سے زائد طالبات نے حصہ لیا