Live Updates

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے کیلئے بھارت اسرائیل سے بھیک مانگ رہا ہے ،حافظ سعید

بھارتی و امریکی دبائو پر جماعةالدعوة کی رفاہی وفلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، پاکستان میں ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں، ہم نے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر سیاست اور اس ملک میں نظریہ پاکستان کو مضبوط کرنا ہے، امیر جماعة الدعوہ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو باہم دست و گریباں اور ان کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں،تحریک آزادی کشمیرعروج پر ہے، پورا کشمیر پاکستان کے ساتھ کھڑ ا ہے، مظلوم کشمیریوں کی مددوحمایت سے کسی طور پیچھے نہیں رہیں گے، فتح پور میں نما زجمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب

جمعہ 4 مئی 2018 20:03

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے کیلئے بھارت اسرائیل سے بھیک مانگ رہا ..
کھڈیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے کیلئے اسرائیل سے مدد کی بھیک مانگ رہا ہے۔ انڈیا سمجھتا ہے کہ کشمیر اس کے ہاتھ سے نکل گیا تو اسے اپنا وجود برقرار رکھنابھی مشکل ہو جائے گا۔ بھارتی و امریکی دبائو پر جماعةالدعوة کی رفاہی وفلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

پاکستان میں ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں۔ ہم نے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر سیاست اور اس ملک میں نظریہ پاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو باہم دست و گریباں اور ان کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں۔ تحریک آزادی کشمیرعروج پر ہے۔ پورا کشمیر پاکستان کے ساتھ کھڑ ا ہے۔

(جاری ہے)

مظلوم کشمیریوں کی مددوحمایت سے کسی طور پیچھے نہیں رہیں گے۔

وہ فتح پور میں نما زجمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مقامی سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے ان کی امامت میں نماز جمعہ اد اکی۔ جماعةالدعوة کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ہر شخص کی مکمل جامہ تلاشی کے بعد پنڈال میں جانے کی اجازت دی گئی۔

خواتین کیلئے الگ پنڈال بنایا گیا جس کیلئے پردہ کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ قبل ازیں جماعةالدعوة کے زیر اہتمام بڑی نظریہ پاکستان کانفرنس ہوئی جس میں ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا جاوید قصوری، عبدالحمید بھٹہ، حافظ عبدالغفار منصور ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ لاالہ الااللہ کے اثرات ان کی زندگیوں میں نظر نہیں آتے۔

ان کی سیاست، معیشت و معاشرت اسلامی نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے وہ اللہ کی رحمتوں و برکتوں سے محروم ہیں۔ انگریز نے مسلمانوں سے حکومت چھینی اور انہیں فرقوں میں تقسیم کر کے ان کی وحدت کو پارہ پارہ کر کے رکھ دیا۔ اس کے نتیجہ میں امت کمزور اور فرقے مضبوط ہوئے۔ اگر کچھ کرنا ہے تو اس کیلئے یہ مسئلے حل کرنے ہوں گے۔ قرآن و سنت پر عمل کرنے سے ہی مسلمانوں کے مسائل حل ہوں گے۔

مسلمانوں کی معیشت و معاشرت اسلامی اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ بیرونی دبائو پر جماعةالدعوة کی رفاہی وفلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ہمیں سیاست کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔ اللہ کے دشمن خود کو زمین او ر فضائوں کو مالک سمجھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر یہ جماعت مزید مضبوط ہو گئی تو یہ اپنے نبی ﷺ کی وارث جماعت بن کر کھڑی ہو جائے گی۔

ہم نے اس ملک میں کلمہ طیبہ کی سیاست کرنی او رنظریہ پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے۔ اس کیلئے زبردست کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہمیں حکومتوں کی مخالفت کی پرواہ نہیں‘ اپنی دعوتی و رفاہی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ کلمہ طیبہ پر کھڑے ہوجائیں اللہ کی مدد اسی طرح آسمانوں سے اترے گی۔ انہوںنے کہاکہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے۔ جو خطرہ مشرکین مکہ کو اللہ کے نبی ﷺ اورصحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے تھا آج وہی خطرہ انڈیا محسوس کر رہا ہے۔

مودی سرکار کے کہنے پر امریکہ پاکستان پر جماعةالدعوة کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے دبائو بڑھا رہا ہے۔ بھارت اسرائیل سے بھی مدد کی بھیک مانگ رہا ہے۔ انڈیا کے مطالبہ پر اسرائیلی وزیر اعظم دہلی گیا اور بھارت اور اسرائیل نے مل کر سرجیکل سٹرائیک کے منصوبے بنائے اور اس کیلئے معاہدے کئے گئے لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ان کے مذموم منصوبے ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

حافظ محمد سعید نے کہاکہ لاالہ الااللہ ہی ہماری دعوت ہے اور اسی پر ہم نے سیاست کرنی ہے۔ یہی نظریہ پاکستان ہے۔ یہ ملک اللہ کی بہت بڑی نعمت اور لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کی امانت ہے۔ لاکھوں لوگوںنے اسی کلمہ طیبہ کی خاطر قربانیاں پیش کی تھیں۔ جب ہم یہ باتیں بھول گئے تو یہ ملک دولخت ہو گیا۔ قیام پاکستان کے موقع پر جب کلمہ طیبہ کیلئے قربانیوں کا عہد کیاگیا تو برصغیر کے مسلمانوںنے بھرپور انداز میں ساتھ دیا۔

قائد اعظم محمد علی جناح جب بلوچستان آئے اور کہاکہ ہم کلمہ طیبہ کے لئے یہ ملک بنانا چاہتے ہیں تواہل بلوچستان نے انہیں سونے میں تولا اور کہا کہ اگر آپ کا مقصد یہ ہے تو اس کیلئے ہماری جان بھی حاضر ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت، امریکہ و دیگر قوتیں آج تک ہمارے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکیں۔ ہم نے بین الاقوامی عدالت میں کیس لیجانے کا چیلنج دیا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ہم نے یو این میں سینکڑوں صفحات پر مشتمل کیس بنا کر بھیجالیکن اللہ کے فضل وکرم سے نہ پہلے ان کے پاس ہمارے خلاف کوئی ثبوت تھا اور نہ اب کوئی ثبوت ہے۔ امریکہ صرف اسلام آباد کے حکمرانوں پر دبائو بڑھاتاہے ۔ اس طرح یہ ہماری دعوتی و ریلیف سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں اور امدادیں وصول کر کے اپنے بجٹ چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت و امریکہ سے دوستیاں نبھانا ٹھیک نہیں ہے۔

ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہاکہ ہم نے اس ملک میں نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاست کرنی ہے۔ اس ملک کی معیشت کو مضبوط اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنانا ہے۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا پاکستان ان شاء اللہ اسلام کا گہوارہ بنے گااور علاقائیت اور وطنیت کے سلسلے ختم ہو جائیں گے۔ جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا جاوید قصوری، عبدالحمید بھٹہ، حافظ عبدالغفار منصور ودیگر نے کہاکہ کشمیریوں کی مضبوط جدوجہد آزادی پر بھارت سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

بہت جلد مظلوم کشمیریوں کو آزادی ملے گی اور وہ آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ قرآن عظیم نظام لیکر آیااور اس نے زندگیوں کو تبدیل کر کے رکھ دیا لیکن آج ہمارے ملک و معاشرے اس نور سے محروم ہیں۔ کھڈیاں خاص(آن لائن)آزادمیڈیا استحکام پاکستان کیلئے اپناکلیدی کرداراداکرے صحافیوں کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتاموجودہ دورمیں بھی صحافی انتہائی دشواریوں کے با وجود اپنے مقدس پیشہ کے لئیے جہاد جاری رکھا ہوا ہے قائد انقلاب عمران خان اسے صحافیوں کے ساتھ ہیں جو صحافت کے میدان میں اپنے افرائض احسن طریقے نبھاتے ہیں اور ملک کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری سردار علی جاوید ڈوگر نے صحافیوںسے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں ہماری حکومت نے شہریوں کیلئے سفر اور تجارتی سامان کی ترسیل سہل بنانے کیلئے پائیدارشاہراہوں کاجال بچھا نے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کوبااختیار بنایا ۔ کپتان عمران خان کافوکس اقتدار کی بجائے اداروں کی مضبوطی پر ہے حکمران خاندان کوصرف اپنے نجی کاروبار سے سروکار ہے،مگرافسوس حکمرانوں اوران کے بچوں نے پاکستان کوسرمایہ کاری کے قابل نہیں سمجھا۔

عمران خان اقتدارمیں آکر ملک وقوم کو ڈیلیور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہورپربراجمان حکمران خاندان پچھلی چاردہائیوں سے اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے سرکاری پیسہ سمیٹ رہا ہے ۔حکمرانوں کی نیت صاف نہیں اسلئے ہرمحاذ پرناکام رہے ہیں ۔حکمران خاندان کے بیانات میں تضادات نے ان کے ہرایک جھوٹ کو بے نقاب کردیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات