
کراچی، سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پاگل آدمی ہیں اور انہیں نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے، ڈاکٹر عاصم حسین
جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار بھی چوہدری نثار ہیں ، نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت
پیر 11 جون 2018 20:35

(جاری ہے)
ان سے مزید سوال کیا گیا کہ کیا چوہدری نثار کے معاملے پر شریف برادران میں اختلاف پایا جاتا ہی جس کے جواب میں ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پاگل آدمی ہے، انہیں نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں، ان کا دعویٰ تھا کہ چوہدری نثار نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو غلط مشورے دیئے۔ایم کیو ایم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ لوگ خود اس جماعت کا انتخاب، 2018 کے الیکشن میں کریں گے۔اس سے قبل احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین اور شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گواہ شاہد مسعود اور زاہد حسین اسلام آباد سے نہیں آسکے ہیں۔بعد ازاں نیب کے گواہوں کی عدم حاضری کے باعث احتساب عدالت کی کارروائی نہ ہو سکی اور کیس کی سماعت 12 جون تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔#
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.