نیب نے ان سیاستدانوں، بیورو کریٹس، حکومتی عہدیداروں، کاروباری افراد اور دیگر کی فہرست جاری کردی جن کے خلاف مبینہ طور پر نیب کی شکایات، انکوائریاں، تفتیش اور ریفرنسز ہیں

جمعہ 29 جون 2018 23:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) نیب نے ایسے سیاستدانوں، بیورو کریٹس، حکومتی عہدیداروں، کاروباری افراد اور دیگر کی فہرست جاری کی ہے جن کے خلاف مبینہ طور پر نیب کی شکایات، انکوائریاں، تفتیش اور ریفرنسز ہیں۔ جمعہ کو نیب کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ان افراد میں سابق وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم خان رئیسانی، ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل، سابق چیئرمین پاکستان سٹیل ملز کراچی معین آفتاب، سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پنجاب اسماعیل قریشی، سابق سیکرٹری پنجاب شاہد رفیع، سابق سیکرٹری وزارت سماجی بہبود کے پی کے نعیم خان، سابق آئی جی پولیس کے پی کے ملک نوید، جی ایم پاکستان ریلوے پنجاب سعید اختر، سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق، علی ارشد حلیم، عبدالله یوسف، ایف بی آر کے سابق چیئرمین سلمان صدیق، سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی، سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی، سابق ایم ڈی پی ٹی ڈی سی میر شاہجہاں کھیتران، سابق وزیر خوراک بلوچستان اسفند یار کاکڑ، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی، وزیراعظم کی سابق مشیر اسما ارباب عالمگیر، سابق وزیر مواصلات ارباب عالمگیر خان، وائس چانسلر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان خواجہ القمہ، سابق وائس چانسلر اردو یونیورسٹی ظفر اقبال، سابق وزیر خزانہ بلوچستان ایم پی اے سعادت انور اور سابق چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، چیف انجینئر سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ پشاور زرد علی خان، ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے منظور قادر، سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، میاں منشاء، سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین، سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق سیکرٹری صحت فضل پیچوہو، سابق سیکرٹری اطلاعات سندھ ذوالفقار شلوانی، سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن، سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن شہزار شمعون، سابق میئر کراچی مصطفی کمال، سابق وزیر قانون سندھ ضیاء لانجر، سابق وزیر برائے لینڈ یوٹیلائزیشن پیر صبغت الله پگاڑا، سابق ایم ڈی فشریز سندھ نثار مورائی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جن افراد کے خلاف انکوائریاں ہیں ان میں اقبال زیڈ احمد، رکن قومی اسمبلی نواب وسان، سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی ایل عظیم اقبال صدیقی، سابق ایم ڈی ایس بی سی اے ناصر عباس، وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی نذیر سومرو، سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف وتھرا، سابق ایم ڈی اے پاکستان سٹیٹ آئل عمران الحق، ڈائریکٹر فتح ٹیکسٹائل ملز گوہر الله، عرفان پوری انڈسٹریز کے ڈائریکٹر عرفان پوری، سابق وزیر سندھ، سیف سٹی پراجیکٹ کراچی رئوف صدیقی، سابق صدر نیشنل بینک علی رضا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ایم ڈی آغا مسعود عباس، ازگارد نائن کے سی ای او احمد ہمایوں شیخ، سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، پی آئی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد چڈا، سابق ڈی آئی جی لاڑکانہ راکھیو مرانی، پورٹ قاسم اتھارٹی کراچی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالستار ڈیرو، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وفاقی وزیر لیاقت علی جتوئی، نیشنل بینک آف پاکستان سعید احمد خان، سابق وزیراعلیٰ کے پی کے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب، سابق وزیراعلیٰ سندھ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، اے ای ڈی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو عارف علائو الدین، سابق کنسلٹنٹ بشارت حسین، سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال، سابق چیئرمین سی ڈی اے امتیاز عنایت الہٰی، سابق سیکرٹری ورکس ویلفیئر بورڈ افتخار رحیم، چوہدری شجاعت حسین، مونس الہٰی، چوہدری پرویز الہٰی، سہیل انور سیال، سابق ہوم منسٹر سندھ، سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر، سابق مشیر امیر مقام، سابق وزیر بلوچستان اظہار حسین کھوسو، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر بلوچستان شیخ جعفر خان، سابق وزیر جنگلات بلوچستان عبدالله بابت اور سابق چیئرمین کے اے ایس بی بینک ناصر علی شاہ و دیگر، سابق ڈائریکٹر جنرل کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نور احمد پیر کانی و دیگر، سابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ، سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا، سابق وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق، سابق سیکرٹری چیئرمین ریلویز لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی، سابق سیکرٹری چیئرمین ریلوے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سعید الظفر، سابق جنرل منیجر پاکستان ریلوے حامد حسن بٹ، سابق جی ایم ریلوے اقبال صمد خان، سابق ممبر پاکستان ریلوے خورشید احمد خان، بریگیڈیئر (ر) اختر علی، سابق وزیر سندھ محمد عادل صدیقی، سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اور دیگر شامل ہیں۔