Live Updates

مسلم لیگ ن تمام برادریوںکا گلدستہ ،دوسالوں میں تاریخ ساز کام کیے ، راجہ فاروق حیدر

ْکسی سے ذاتی جھگڑا نہیں ، قوم کو گمراہ کرنے والو ں کا حساب لیں گے ، وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:28

ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان کا ہجیرہ حلقہ نمبر 2کادورہ ،سینکڑوں افراد کی مسلم لیگ ن میں شمولیت ،پیپلز پارٹی مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن کی امیدوارسر دار عامر الطاف کی حمایت کا اعلان ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاکہ نے کہا کہ قرآن پر حلف لیکر منحرف ہونے والوں کی حیثیت سے عوام بخوبی آگا ہ ہیں ، شیخ عبداللہ کا موقف درست قرار دینے والے سردار عتیق نے ممبران اسمبلی سے قرآن مجید پر حلف لیا کہ وزارت عظمی کے امیدوار فاروق حیدر ہیںلیکن ہفتے بعد خود تیار ہوگئے ، شیخ عبداللہ کا موقف درست تھا تو پھر چھ لاکھ سے زائد کشمیری کس لیے شہید ہوئے عوام ضمنی الیکشن میںپیپلز پارٹی ، مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کو مسترد کر کے خان بہادر خان کے ساتھ عہد کی پاسداری کریں۔

(جاری ہے)

اسرائیل کو تسلیم کرنے اور مودی کی تعریفوں کے پل باندھنے والے پاکستان اور آزادکشمیر میں بھی مودی تلاش کررہے ہیں ،سردارغلا م صادق پندرہ سال یہاں سے ایم ایل اے رہے انہوں نے حلقے کے عوام کیلئے کیا کیا ۔ان خیالا ت انہوں نے بانتینی، اکرم آباد اوررکڑ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز، ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر ، وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس ، وزیر تعلیم بیرسٹر افتخا ر گیلانی ، ممبر کشمیر کونسل عبدالخالق وصی، مولانا کمال آزاد، ضیاء سردار، سردر ارزش، اعجاز نثار ایڈووکیٹ، منشی چوہان محمد اعظم، فضل حسین ، بابو مسکین، عبدالقیوم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر تصور شاہ ، ضمیر شاہ ، سفیر شاہ، ساجد شاہ، ماجد شاہ، ضیافت حسین، چن شاہ، ظہیر شاہ، رشید زرگر، محمد نذیر خان، دانش منگرال، جاوید منگرال ، اظہر کریم منگرال، حاجی مشتاق، صوبیدار صادق، صوبیدار محمد حنیف نے اپنے برادریوں اور عزیز و اقارب کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی،مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ اپر سراڑی کے پانچ پولنگ سٹیشن کی گجر برادری نے چوہدری محمد عزیز کی کاوشوں سے سردار عامر الطاف کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ۔

وزیر اعظم آزادکشمیر کی آمد پر مسلم لیگ ن کے تمام دھڑے اکھٹے ہوگئے اور جماعتی امیدوارکی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن تمام برادریوںکا گلدستہ ہے ، سردار خان بہادرخان مرحوم تمام برادریوں ، علاقوں اور آزادکشمیر بھر میں اپنا خصوصی مقام رکھتے تھے ، ان کے کیے گئے وعدے پورے کرینگے ، ضروری ہے کہ ہجیرہ حلقہ 2 سے مسلم لیگ ن کا امیدوار جیتے ، ہم نے دوسالوں میں تاریخ ساز کام کیے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات ہوئی ، آزادکشمیر کے مسائل ان کے سامنے رکھے ، انہیں بتایا کہ بحیثیت وزیر اعظم پاکستان آپ ہمارے لیے قابل احترام مگر ہمارے قائد محمد نواز شریف ہیں اور ان کے ساتھ ہماری وابستگی اور کمٹنٹ کسی شک و شعبے سے بالاتر ہے ، بیرسٹر سلطان اچھے آدمی مگر ضرورت سے زیادہ خوش فہم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کسی سے ذاتی جھگڑا نہیں ، قوم کو گمراہ کرنے والو ں کا حساب لیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات