Live Updates

عمران خان عوام سے کہہ دیں الیکشن میں جھوٹے نعرے ، بیانات دیئے تھے، قمر زمان کائرہ

سعودی عرب نے پیسے دیکھنے کیلئے دیئے ہیں کھانے کیلئے نہیں،پہلے تیل تین ماہ کے ادھار پر ملتا تھا اب ایک سال کیلئے ملا ہے،اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا چندوں سے ڈیم نہیں بنتے چیف جسٹس اور حکومت پاکستان چندے سے ڈیم بنانے چاہتی ہے اٹھارویں ترمیم کر کے چاروں صوبوں کو مساوی حقوق دیئے گئے تھے، جس سے وفاق مضبوط ہوا تھا،سی پیک کے سمراق بعد میں پتہ چلیں گے ن لیگ کے دور حکومت میں میٹرو اور موٹر وے جیسے منصوبے چائنہ سے قرضے لے کر بنائے گئے ہیں،آصف زرداری نے 12 سال کی جیل کاٹی ہے وہ اس سے گھبرانے والے نہ ہیں،جو شخص یہ بیانات دے رہا ہے بے نامی اکائونٹوں پیپلز پارٹی سے منسوب کیا جا رہا ہے، اداروں نے کبھی بھی پیپلز پارٹی کو تسلیم نہیں کیا، سرگودھا چیمبر سے بات چیت

بدھ 24 اکتوبر 2018 23:18

عمران خان عوام سے کہہ دیں الیکشن میں جھوٹے نعرے ، بیانات دیئے تھے، قمر ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2018ء) عمران خان عوام سے کہہ دیں کہ الیکشن میں جھوٹے نعرے ، بیانات دیئے تھے، سعودی عرب نے پیسے دیکھنے کیلئے دیئے ہیں کھانے کیلئے نہیں،پہلے تیل تین ماہ کے ادھار پر ملتا تھا اب ایک سال کیلئے ملا ہے،اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا، چندوں سے ڈیم نہیں بنتے چیف جسٹس اور حکومت پاکستان چندے سے ڈیم بنانے چاہتی ہے،اٹھارویں ترمیم کر کے چاروں صوبوں کو مساوی حقوق دیئے گئے تھے، جس سے وفاق مضبوط ہوا تھا،سی پیک کے سمراق بعد میں پتہ چلیں گے، ن لیگ کے دور حکومت میں میٹرو اور موٹر وے جیسے منصوبے چائنہ سے قرضے لے کر بنائے گئے ہیں،آصف علی زرداری نے 12 سال کی جیل کاٹی ہے وہ اس سے گھبرانے والے نہ ہیں،جو شخص یہ بیانات دے رہا ہے، وہ کچھ عرصہ قبل تک آصف علی زرداری کابہت بڑا وکیل تھااور وقت آنے پر عمران خان کو بھی چھوڑ جائے گا،بے نامی اکائونٹوں پیپلز پارٹی سے منسوب کیا جا رہا ہے، اداروں نے کبھی بھی پیپلز پارٹی کو تسلیم نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے بات چیت کرتے ہوئے کی اس موقع پر جنرل سیکرٹی پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منظور احمد ، سابق وزیر مملکت برائے داخلہ تسنیم احمد قریشی، چوہدری عامر عطاء باجوہ، کے علاوہ دیگر موجود تھے، قمر زمان قاہرہ نے کہا کہ کہا کہ صنعت کاروں اور تاجروں نے جب بھی منافع کمایا وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دور حکومت ہی ہوتا تھا،پاکستان پیپلز پارٹی نے 2008 میں مشکل حالات میں حکومت سمبھالی تھی کوئی مسلمان ملک اور لیڈر پاکستان کے ساتھ نا کھڑا تھا،پاکستان دنیا میں طن تنہا اپنی جنگ لڑ رہا تھا، دنیا پاکستان کو دہشت گرد قرار دینے کے در پے تھی مگر پاکستان پیپلز پارٹی نے اقتدار سمبھال کر ملک کو اس دلدل سے نکالا تھا،پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم دالیں چینی اور دیگر کھانے کی اشیاء بیرون ملک سے منگوانا پڑتی تھی ، لیکن ہم نے تاجروں کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے تھے، جس کے دور رس نتائج برآمد ہوئے تھے،انہوں نے کہا کہ بے نامی اکائونٹس کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ جوڑنا زیادتی ہے، کراچی ایک بڑا شہر ہے اور ملک کا کوئی بھی تاجر اپنی سو فیصد انکم ظاہر نہیں کرتا جس کے باعث ایسے بے نامی اکائونٹ ظاہر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج موجودہ حکومت عوام کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دے رہی،آئے روزعوام کو خواد دیکھائے جا رہے ہیں موجودہ حکومت کی حالت یہ ہے، کہ اب تک بیرون ملک سے ڈالروں کی بارش نہ کروا سکی،اورسیز پاکستانیوں سے بھی پیسے نہ منگوا سکی، ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے جو امداد دی ہے وہ دراصل کھانے کیلئے نہیں، بلکہ دیکھنے کیلئے ہے، سعودی عرب پہلے تین ماہ کیلئے تیل ادھار دیا کرتا تھا اب ایک سال کے ادھار پر دے رہا ہے،انہوں نے کہا کہ چائنہ کی جانب سے سی پیک منصوبے سے پاکستان کی صنعت کو بڑھے دھچکے لگیں گے جس کا ادراک بعد میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں این آ ر او ہوا تھا،جس سے سب نے فائد اٹھایا تھا مگر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے آصف علی زرداری کے تمام کیس ری اوپن کر دیئے تھے،جنہیں آج بھی بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اداروں نے کبھی بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کو تسلیم نہ کیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وفاق اور صوبوں کے ساتھ ساتھ اداوں عزت اور توقیر میں کوئی کمی نہ آنے دی ہے۔

قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے سرکاری ملازمین کی 125 فیصد تنخواہیں اور 100 فیصد پینشن بڑھائی ہے، اس موقع چیئرمین فائونڈر گروپ چوہدری عامر عطاء باجوہ نے قمر زمان قاہرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد کو سرگودھا چیمبر آف کامرس آنے پر خوش آمدید کہا اس موقع پر صدر چیمبر مرزا فضل الرحمن نے بتایا کہ پاکستان درآمداد میں سرگودھا کا نمایا کردار ہے دنیا بھر میں بنائے جانے والے کینو کا 90 فیصد ضروریات سرگودھا پوری کرتا ہے ، گذشتہ سال کینو کے 11 سو کنٹینرز بیرون ممالک بھجوائے گئے ہیں،اسی طرح 250 کنٹینر ہر ماہ ہینڈکرافٹ کی اشیاء سے بنے ہوئے امریکہ کینڈا اور یورپ ممالک کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی بھجوایا گیا ہے۔

جبکہ بیکو لائٹ کی انڈسٹری ملک کا 90 فیصد ضروریات پوری کر رہی ہے اس موقع پر قمر زمان قاہرہ نے سرگودھا چیمبر آف کامرس کے صدر اور ایگزیکٹو باڈی کو مبارک باد دی جبکہ سرگودھا چیمبر آف کامرس کی جانب سے مہمانان گرامی کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات