Live Updates

مسلم لیگ ن نے انتخابات کی تیاری شروع کردی

پاکستان مسلم لیگ ن کی کراچی میں ایم کیو ایم سے ملاقات انتخابات لڑنے کی تیاری کے حوالے سے کی گئی تھی کیونکہ کراچی میں لیگی وٹرز بہت کم ہیں: سینئر صحافی عمران یعقوب خان کا انکشاف

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 6 مارچ 2020 23:56

مسلم لیگ ن نے انتخابات کی تیاری شروع کردی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 6 مارچ 2020) : مسلم لیگ ن نے انتخابات کی تیاری شروع کردی، ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی کراچی میں ایم کیو ایم سے ملاقات انتخابات لڑنے کی تیاری کے حوالے سے کی گئی تھی کیونکہ کراچی میں لیگی وٹرز بہت کم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فاروق ستار کو مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت اس لیے دی گئی کہ وہ جانتے تھے کہ انکا نام بہت بڑا ہے اور لوگ انکو ووٹ دینگے۔

انکا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ی فیصلہ کیا ہے کہ مڈ ٹرم الیکشن کے بجائے انتخابات لڑے جائیں۔ دوسری جانب اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا اور ان سے کہا کہ انھیں لندن میں ہونے والی تمام تر ملاقات کے بارے میں بتایا جائے، انھیں بتایا جائے کہ کیا ڈیل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

صابر شاکر نے بتایا کہ مریم نواز کو شہباز شریف سے علاوہ کسی نے پیغام دیا ہے کہ وہ پارٹی کی قیادت کریں۔انکا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں جا کر ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی اور انھیں بتایا کہ مسلم لیگ ن قیادت انکے ساتھ ہے۔ واضع رہے کہ اس سےقبل سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی میاں شہباز شریف کی پیٹھ پر چھرا گھونپیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اگر چند دن میں مریم نواز کو باہر نہ بھیجا گیا تو اختلافات بڑھتے ہوئے نظر آئینگے اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی متحرک نظر آئینگے۔ انکا کہنا تھا کہ آپ پچھلے بارہ دن کا ریکارڈ نکال کر دیکھ لیں مریم نواز شہباز شریف کے کسی بھی حامی سے نہیں ملیں۔ عارف حمید بھٹی نے مزید بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو یہ تلقین کی ہےکہ وہ پارٹی کے کسی بھر رکن سے بات نہ کریں، اگر کوئی ضروری بات ہوتی ہے تو وہ مریم نواز کے ساتھ کریں۔

اس سے قبل سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی پاکستان کے نئے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ جب سے میاں محمد نواز شریف نے انکی ضمانت کرائی ہے انکے اندر وزیراعظم والی ادائیں آنی شروع ہو گئی ہیں، مسلم لیگ ن کے کچھ رہنماء بھی ایسی باتیں کررہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے گئے ہیں۔ دونوں لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست جمع کروائی ہوئی تھی جس کے بعد گزشتہ روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ایک کروڑ کے مچکلے جمع کروانے کے بعد دونوں کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات