کس رکن پارلیمنٹ نے کتنا ٹیکس دیا ، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس ادا کرکے سر فہرست

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 18 ستمبر 2020 13:34

کس رکن پارلیمنٹ نے کتنا ٹیکس دیا ، تفصیلات منظر عام  پر آگئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے2018 میں ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکس کی تفصیلات جاری کر دیں ، وزیراعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار449 روپے ٹیکس دیا ، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے97 لاکھ 30 ہزار545 روپےٹیکس ادا کیا ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117روپے ٹیکس دیا ، مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس ادا کیا جو کسی بھی رکن قومی اسمبلی کی طرف سے ادا کیا گیا سب سے زیادہ ٹیکس ہے جبکہ سینیٹرز میں فروغ نسیم سر فہرست رہے ، جنہوں نے 3 کروڑ 51 لاکھ 35 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے 28 لاکھ 91 ہزار455 روپے ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےایک لاکھ83ہزار900روپے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازنے87 لاکھ 5 ہزار368 روپےٹیکس دیا ، چودھری سالک حسین نے 4 لاکھ 97 ہزار، مونس الہٰی نے 51 لاکھ 68 ہزار 918 اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے 20 لاکھ 71 ہزار 196 روپے کا ٹیکس دیا ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے2لاکھ16ہزار800روپے ٹیکس میں مد میں ادا کیے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق وزیردفاع پرویزخٹک نے 18لاکھ 26ہزار899 اور وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرنے 53 لاکھ46ہزار342روپےٹیکس کی مد میں ادا کیے۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے5لاکھ 79ہزار11روپے، وفاقی وزیرغلام سرور نے10لاکھ 46ہزار669 اور وفاقی وزیر مراد سعید نے 3لاکھ 74ہزار728روپےٹیکس دیا ، وفاقی وزیرعلی زیدی نے8لاکھ96ہزار191روپے، فوادچودھری نے16لاکھ98ہزار651روپے ، وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے 8 لاکھ 96 ہزار191 روپے ٹیکس دیا ، وزیراطلاعات شبلی فرازنے 3لاکھ 67ہزار460 روپے اور اعظم خان سواتی نے 5لاکھ 90ہزار916 روپےٹیکس ادا کیا ، وزیرصنعت حماد اظہر نے22 ہزار445روپےٹیکس دیا ، جبکہ سابق وزیرصحت عامرمحمودکیانی اور وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈانے 2018میں کوئی ٹیکس نہیں دیا۔

ایف بی آر سے جاری تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے 13لاکھ 88ہزار75روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ،چودھری تنویراحمد نے 32لاکھ 38ہزار733روپے ، سابق وزیر ریلوے سعدرفیق نے 29 لاکھ 49 ہزار200، رانا تنویر حسین نے 3 لاکھ 86 ہزار 751 اور ن لیگی رہنما حسن اقبال نے 3 لاکھ 67 ہزار 100 روپے ٹیکس دیا ، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے 43 لاکھ 71 ہزار 129 روپے ٹیکس ادا کیا ۔

سینیٹرز کی طرف سے ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ سینیٹر طلحہ محمود نے 2 کروڑ 92 لاکھ 10 ہزار روپے، سینیٹر امام دین شوقین نے 97 لاکھ 99 ہزار روپے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 13 لاکھ 63 ہزار روپے ٹیکس دیا۔ ڈاکٹر اشوک کمار نے 69 لاکھ 98 ہزار روپے، سینیٹر محسن عزیز نے 12 لاکھ 30 ہزار روپے ، سینٹر مصدق ملک نے 25 لاکھ روپے، مصطفی نواز کھوکھر نے 41 لاکھ 22 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا ، فاروق ایچ نائیک نے 64 لاکھ 71 ہزار روپے، سلیم مانڈوی والا نے 15 لاکھ 91 ہزار روپے جبکہ سینیٹر شیری رحمان نے 15 لاکھ 12 ہزار روپے انکم ٹیکس کی مد میں ادا کیے ۔