
بھارت نے خطے میں عدم استحکام کیلیے گریٹ ڈبل گیم شروع کر دی
مقبوضہ کشمیر میں بھی دہشت گرد گروپوں کو کھڑا کرنے کی کوشش،پاکستان میں فرقہ واریت اور بدامنی پھیلائی جائیگی،رپورٹ
ہفتہ 23 جنوری 2021 13:06

(جاری ہے)
بھارت کی خطے میں جاری گریٹ ڈبل گیم جو بڑے عرصے سے جاری تھی اب بے نقاب ہوچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ گریٹ ڈبل گیم 2019 میں شروع ہوئی۔ابتدائی نتائج 2020 میں آنے کا ہدف رکھا گیا تھا مگر کورونا کی وجہ سے اس میں تعطل آیا۔2021 کے آغاز کے ساتھ ہی نریندر مودی نے اس گریٹ ڈبل گیم پر دوبارہ عمل شروع کر دیا ہے ۔اس سے قبل اقوام متحدہ جنوبی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک میں دہشت گرد گروپوں کی نشاندہی کر چکی ہے۔کنگز کالج لندن میں ڈیفنس سٹڈیز کے استاد اوی ناش پلوال کی کتاب میں اس گریٹ ڈبل گیم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق بھارت چانکیہ کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔کابل میں سِکھوں کے گوردوارے پر حملہ کرایا گیا جس کا ماسٹر مائینڈ ایک بھارتی شہری نکلا۔ بھارت افغانستان کے امن کو ہر قیمت پر تباہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان بار ہا کہہ چکا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے۔بھارت پاکستان کی مغربی سرحد سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔اس کیلئے پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرائے جائیں گے،کراچی اور مچھ کے حالیہ واقعات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔اوی ناش پلوال کی کتاب جو2017 میں شائع ہوئی تھی سے معلوم ہوتا ہے کہ مودی حکومت نے افغان طالبان کو بھی اپنے جال میں پھانسنے کی بہت کوشش کی۔اس کتاب میں بلوچ اینڈ پشتون کارڈکا پورا باب لکھا گیا ہے۔بلوچ اینڈ پشتون کارڈ بھارت کی گریٹ گیم کا اہم حصہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
-
گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار
-
گندم کی قیمت 4 ہزار مقرر کرنے سے 15کروڑ عوام کے لئے روٹی اور آٹا مہنگا ہوجائےگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.