Live Updates

بے نظیر بھٹو شہید کی 14ویں برسی 27دسمبر کو منائی جائیگی‘سب سے بڑا اجتماع گڑھی خدا بخش شہدا کے مزار پر منعقد ہوگا

نااہل ، غیر سنجیدہ ، عوام دشمن ، کشمیر فروش حکمرانوں کی وجہ سے چاروں اطراف سے اندرونی ، بیرونی خطرات میں بری طرح دھکیل دیا گیا ‘شوکت جاوید میر

اتوار 19 دسمبر 2021 18:10

!مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے سابق وزیراعظم دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی چوہودیں برسی27 دسمبر کو پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام ، نظریاتی جوش و خروش سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے تیاریوں کا آغاز کردیا ، 27 دسمبر کو سب سے بڑا اجتماع گڑھی خدا بخش شہدا کے مزار پر منعقد ہوگا جس میں چاروں صوبوں ریاست جموں وکشمیر سے نظریاتی پیروکار شرکت کرینگے، جبکہ پارٹی کے جواں سال چیئرمین فخر پاکستان بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے سیاسی ، انتخابی ، معاشی ، تحریکی پالیسیوں کا اعلان کرینگے ، پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین ، قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیم ہاء کو تمام ضلعی ، تحصیل ، سٹی مقامات پر بھرپور انداز میں برسی منانے کی ہدایات جاری کردی ہیں ، گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر نے قائد انقلاب محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14 ویں برسی کے سلسلہ میں تیاریوں کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت نااہل ، غیر سنجیدہ ، عوام دشمن ، کشمیر فروش حکمرانوں کی وجہ سے چاروں اطراف سے اندرونی ، بیرونی خطرات میں بری طرح دھکیل دیا گیا ہے ،پٹرولیم منصوعات میں ناقابل برداشت اضافہ ، مہنگائی ، بے روزگاری ، تعلیم ، صحت ، روپے کی قدر میں کمی سے عام آدمی پر قیامت صغریٰ برپاء کرکے رکھ دی گئی ہے ، بیرونی مالیاتی اداروں سے سود در سود قرضے حاصل کرکے ملک کو گروی رکھنے کی بھیانک سازش کی جارہی ہے ایسے نازک ترین حالات میں ملکی سلامتی ، قومی خوشحالی ، جمہوریت کے استحکام ، آئین قانون کی بالادستی قائم کرنے کا واحد حل غیر جانبدار ، صاف و شفاف عام انتخابات کا انعقاد ہے ، شوکت جاوید میر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکل ترین دور میں ملک کو سنبھالا دیا ، اداروں کو مضبوط کرکے تعلیمی ادارے ، صحت کے مراکز قائم کئے ، متوسط و غریب طبقہ کے لئے روزگار کے ساتھ ساتھ ایسی اصلاحات کا نفاذ کیا جس کے اعتراف ہمارے بدترین مخالفین کرتے ہوئے اس کا تسلسل جاری رکھنے پر مجبور ہیں ،پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اسلام ہمارا دین ، جمہوریت ہماری سیاست ، سوشل ازم ہماری معیشت ، طاقت کا سر چشمہ عوام کے رہنما ء اصولوں پر پارٹی کا انقلابی منشور قوم کو بطور تحفہ پیش کیا ، جس کے بعد ملکی وسائل کے ساتھ ساتھ سیاسی بساط پر قابض چند مٹھی بھر قوتوں کے خونی پنجوں سے اقتدار چھین کر عوام کی دہلیز تک لایا گیا ، مزدور کسان ، طلباء ، ہاری اور پسے ہوئے طبقات کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عزت نفس کے ساتھ نہ صرف حقوق دیئے بلکہ جینے کا باوقار انداز سکھایا ، قائد انقلاب محترمہ شہید بے نظیر بھٹو نے عالمی سامراجی سازش کے ذریعے قائد عوام کے عدالتی قتل کے بعد 11 سال تک مارشل لاء کا مقابلہ کیا ، جلا وطنی کی سزاء کاٹی ، پیپلزپارٹی کے سر فروش نظریاتی کارکنوں و جیالوں نے ملٹری کورٹس کا سامنا کیا ، کوڑے کھائے ، جیلیں کاٹیں ، ریاستی جبر کا سامنا کیا ، مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ ساتھ اپنے جواں سال بیٹوں کی موت کادکھ درد برداشت کیا ، ڈکٹیٹروں ، امروں اور بیرونی ثالثوں کی پیش کش کے باوجود ناخفیہ معاہدے کئے نہ قوم کے وقار پر کوئی سودا بازی کی ، یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ، پیپلزپارٹی نے ترقی پسند ، روشن خیال افکار و نظریات کے ذریعے چاروں قومیتوں کو مضبوط وفاق پر متفق کیا ، مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کے لئے قومی و عالمی سطح پر شاندار خدمات کے ساتھ دیر پاء پالیسیاں تشکیل دیں ، ایٹمی پروگرام متفقہ اسلامی آئین اور میزائل ٹیکنالوجی ، تعلیمی اداروں کا جال سمیت ان گنت کارنامے قوم کے لئے فخر کا باعث ہیں ، فرقہ واریت ، لسانی جھگڑے ، صوبائی تعصب ، اختیارات کے مساویانہ استعمال ، پیپلزپارٹی کی دور اندیش سوچ کی عکاسی کرتے ہیں ، ، شوکت جاوید میر نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی چاروں صوبوں سے کلین سویپ کریگی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی وزیراعظم کا حلف اٹھا کر عالمی اعزاز حاصل کر ینگے ، ملک کو ترقی یافتہ اور مقبوضہ جموں وکشمیر کو آزادی حاصل کرنے والے ممالک میں شامل کرنے کا مقدس مشن پورا کرینگے ، 27 دسمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، سابق صدر پاکستان آصف علی زردری ، سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور ، پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین ، قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان اور ان کی مسلط کردہ حکومت کے خلاف علم بغاوت کا آغاز کرینگے جنہوں نے ایک کروڑ نوکریوں ، پچاس لاکھ مکانات ، کشمیر کی سفارت کاری ، نوجوانوں کو سبز باغ دکھانے کے جھوٹے وعدے کئے تھے ، ملک کی ترقی کا واحد راستہ اب راج کریگی خلق خدا جو تم بھی ہو اور میں بھی ہوں میں پہنا ہے ، بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ملک قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت اس محاذ پر بھی ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات