Live Updates

شیخ رشید احمد کا شہباز شریف کے بیان پر دلچسپ تبصرہ

شہبازشریف عمران خان کے لیے ڈراونا نہیں بلکہ سہانا خواب ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 16 جنوری 2022 13:29

شیخ رشید احمد کا شہباز شریف کے بیان پر دلچسپ تبصرہ
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 جنوری 2022ء ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے صدر ن لیگ شہباز شریف کے بیان پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف عمران خان کے لیے ڈراونا نہیں سہانا خواب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا زیر تعمیر ماں و بچہ اسپتال کا دورہ کیا ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے زیر تعمیر ماں و بچہ اسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست لوگوں کی فلاح کےلیے ہے نقصان کیلئے پہنچانے کیلئے نہیں ، شہبازشریف عمران خان کے لیے ڈراونا نہیں سہانا خواب ہیں ، اپوزیشن جتنی مرضی کوشش کریں کچھ نہیں ہونے والا ، ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ، یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو پیسہ بنانے کیلئے سیاست کرتےہیں ، ان کے نصیب میں پیسے نہیں ، سیاست میں چاروں شریف مائنس ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہا کہ زیراعظم نے کہا 3 مہینے حکومت کیلئے بہت اہم ہیں ، ان ہاوس تبدیلی خواب ہے ، بیماری کا ڈرامہ کرنے والے حقیقت میں بیمار ہو جاتے ہیں ، دنیا میں ایساسیاستدان نہیں دیکھا جو حکومت گرانے سے زیادہ لندن بھاگنے پر محنت کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خود کو وزیراعظم عمران خان کے لیے ڈراؤنا خواب قرار دے دیا ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں ، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ساڑھے تین سال صرف مہنگائی میں اضافہ کیا ہے، پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا گیا ہے ، حکومتی نااہلی اور ظالمانہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے ، ملکی تاریخ کی سب سے زيادہ مہنگائی اس وقت ہے ، یہ عمران خان نیازی اور ان کی حکومت کی بدترین غفلت اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں ، عمران خان اور حکومت نےعوام کے ساتھ بہت بڑاظلم کیا ، غربت اور بے روزگاری نے ڈیرے جما رکھے ہیں، پی ڈیم ایم کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کیلئے ہے جب کہ تحریک عدم اعتماد کا عمل باہمی مشاورت سے ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات