Live Updates

نواز شریف سپریم کورٹ کے مجرم ،جیل نہیں جائیں گے تو کیا سیر و سیاحت کے لیے جائیں گے‘ فیاض الحسن چوہان

جاوید لطیف اور طلال چوہدری جیسے لوگ عمران خان کی ملک سے وابستگی کے بارے میں بتائیں گے ،مہرے تو صاف ستھرے سامنے لائیں حمزہ شہباز ضمنی انتخابات ہارنے کاغم غلط کرنے کے لیے لندن بیٹھے ہیں ‘ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کی اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو

پیر 15 اگست 2022 17:14

نواز شریف سپریم کورٹ کے مجرم ،جیل نہیں جائیں گے تو کیا سیر و سیاحت کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شریف خاندان جمع خاطر رکھیں عمران خان جلد دو تہائی اکثریت سے وزیر اعظم آئیں گے ،نواز شریف وطن واپسی پر جیل نہیں جائیں گے تو کیا سیر و سیاحت کے لیے جائیں گے ،وہ سپریم کورٹ کے مجرم ہیں تو جیل ہی جائیں گے ،میاں جاوید لطیف اور طلال چوہدری جیسے لوگ عمران خان کی ملک سے وابستگی کے بارے میں بتائیں گے ،آئندہ کبھی عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرانی ہے تو صاف ستھرے مہرے سامنے لایا کریں،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میںتحریک انصاف کے جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ،جتنے لوگ سٹیڈیم کے اندر تھے اتنے ہی لوگ سڑکوں پر تھے ، جلسے سے نواز شریف ،شہباز شریف اور مریم نواز کے ہوش اڑ گئے ہیں ،حمزہ شہباز ضمنی انتخابات ہارنے کاغم غلط کرنے کے لیے لندن بیٹھے ہیں،پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر نہیں ہو سکا،انہوں نے اپنے دو مہرے لانچ کئے ہیں، ایک میاں جاوید لطیف جنہوں نے پاکستان کے حوالے سے وہ نعرہ لگایا جو میں مرتے دم تک نہیں بھول سکتا،دوسرا طلال چوہدری وہ بھی بدنام زمانہ شخص ہے ان کی باتوں سے پتا چل رہا ہے ان کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان نے پورے پاکستان میں جانے کا جو اعلان کیا ہے اس سے لیلیٰ نظر آتا ہے اور مجنوں نظر آتی ہے ،عمران خان فوج عدلیہ اور اداروں کا احترام نہیں کرتے دیکھیں تو سہی کے بات کر کون رہا ہے ،پوری دنیا میں لوگ پاکستان کو عمران خان کی وجہ سے جانتے ہیں، یہ اس پر الزام لگا رہے ہیں اور وہ لگا رہے ہیں جو غدار وطن ہیں،اب جاوید لطیف ہمیں بتائے گا پاکستان کے ساتھ وفاداری کیا ہوتی ہے ،دوسرا جو رات کے دو بجے تنظیم سازی کرنے جاتا ہے اس نے مریم نواز اور نواز شریف کو راضی کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے باہر ججز کو گالیاں نکالیںاور بعد میں معافی مانگ کر جان چھڑائی ،اب طلال چوہدری بتائے گا کہ عمران خان کی پاکستان سے وابستگی کیا ہے ۔

مریم نواز کم از کم مہرے تو صاف ستھرے سامنے لایا کریں ،جیسے آپ لوگ ہیں ویسے ہی آپ کے دو مہرے ہیں ،جو آج بولے ہیںجن کا ہر پہلو ثابت شدہ ہے کہ وہ اخلاق ، وطن کے دفاع اور اداروں کی عزت کرنے کے حوالے سے گھٹیا ہیں ،آئندہ کبھی عمران خان کے خلاف ہرزہ سرائی کرانی ہے تو صاف ستھرے مہرے سامنے لایا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نواز شریف، مریم نواز کی تقریریں بھولے نہیں ہیں، مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم کے سامنے افواج پاکستان کے خلاف باتیں عوام بھولی نہیں،جاوید لطیف کا نعرہ، ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں افواج پاکستان اور سپاہ سالار کے خلاف بھارت کی زبان بولی تھی ،کیا پاکستان کی عوام خواجہ آصف کی فوج کے خلاف رنگ بازیاں بھول گئی ہے ،اس نے کس کے کہنے پر کس کو خوش کرنے کے لیے باتیں کیںسب جانتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ میں حیران ہوں عمران خان کے جذبہ حب الوطنی پر یہ لوگ باتیں کر رہے ہیں،ہماری حکومت میں میں پاکستان ایکسپورٹ میں سب سے آگے تھا آج پانچ ماہ بعد پاکستان آخری نمبر پر ہے ،عالمی ادارے تائید کر رہے ہیںپاکستان پہلی دفعہ عمران خان کی قیادت میں ایکسپورٹ پر ہمسایہ ممالک میں پہلے نمبر پر آیا،پاکستان کی تاریخ میں عمران خان نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا،آپ اس عمران خان کی وفاداری پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں،عمران خان نے کورونا وباء کے باوجود حالات کو بہتر کیا ،17جولائی کے ضمنی انتخابات میں آپریشن رد السازش کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گادوسرے مرحلے میں عمران خان دو تہائی اکثریت سے وزیر اعظم بنے گا،پاکستان کی عوام مکمل طور ر عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں ،عمران خان پورے ملک میں جائیں گے، عمران خان کو پتا ہے کہ کس وقت حملہ کرنا ہے اور کس وقت وکٹ اڑانی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ شریف خاندان جمع خاطر رکھیں عمران خان جلد دو تہائی اکثریت سے وزیر اعظم آئیں گے۔چوہدری پرویز الٰہی سے پہلے چوہدری شیر علی کہہ چکے ہیں کہ رانا ثنا اللہ کو پھانسی ہو گی ،نواز شریف جیل نہیں جائیں گے تو کیا سیر و سیاحت کے لیے جائیں گے ،وہ سپریم کورٹ کے مجرم ہیں تو جیل ہی جائیں گے ،عدالتی نظام پر حیران ہوں شہباز گل کے ڈرائیور کے لیے اس کی بیوی کو قید کر لیانواز شریف کے مفرور ہونے پر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ،(ن) لیگ کی سیاست سمجھ سے باہر ہے ،آج سے دو سال پہلے ووٹ کو عزت کی بات کرتے تھے پھر کہتے تھے نوٹ کوعزت دواب یہ جس کو عزت دے رہیں سب کو علم ہے ،پہلے یہ اسٹبلشمنٹ پر تنقید کرتے تھے کہ اس کا سیاست سے کیا تعلق ہے ،شریف خاندان عمران خان پر تنقید کرانے کے لیے صاف ستھرے گھوڑے میدان میں لایا کرے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات