شاہ زیب قتل کیس:سپریم کورٹ نے فریقین کے مابین راضی نامہ ہونے شاہ رخ جتوئی کو بری کردیا

منگل 18 اکتوبر 2022 21:58

شاہ زیب قتل کیس:سپریم کورٹ نے فریقین کے مابین راضی نامہ ہونے شاہ رخ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2022ء) سپر یم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو فریقین کے مابین راضی نامہ ہونے کی بنیاد پر بری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔عدالت عظمی میں معاملہ کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت شاہ رخ جتوئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے،ملزمان کادہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا،قتل کے واقع کو دہشگردی کا رنگ دیا گیا۔

عدالت عظمی نے اس موقع پر شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر دیگر ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے۔ شاہ زیب قتل کیس میں ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو سزاے موت اور نواب سجاد غلام مرتضی کو عمر قید سنائی تھی، سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوے اے ٹے اے کے تحت چاروں ملزم ان کو عمر قید سنا دی تھی،ملزمان نے عمر قید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھی جسے اب نمٹا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

۔۔توصیف *** 18-10-22/--12 #h# سیاسی اور جمہوری تاریخ میں پی پی کے جان نثاران کی داستان سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی،شیری رحمان #/h# Hاسلام آباد ( آن لائن)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے یوم سانحہ کار ساز پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہداء اور زخمیوں کو سرخ سلام پیش کرتی ہوں،سانحہ کارساز کو آج 15 سال ہو گئے ہیں لیکن اس حملے کے ہماری دلوں پر زخم آج بھی تازہ ہیں،انہوں نے کہا کہکارساز پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت پر سب سے بڑا حملہ ہے، کارساز حملے میں پیپلز پارٹی کے 180 سے زائد کارکنان شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے،18 اکتوبر کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نہیں ملک میں جمہوریت لوٹ آئی تھی، لاکھوں کی تعداد میں لوگ اپنی محبوب قائد کا استقبال کرنے کراچی کی چھوٹی بڑی شاہراہوں پر کھڑے تھے،پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے جمہوریت اور آئین کی بحالی کے خاطر سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،پاکستان کی سیاسی اور جمہوری تاریخ میں پیپلز پارٹی کے جان نثاران کی بہادری کی داستان سنہری الفاظ میں لکھی جائے گی۔